11:42 am
لاہور میں اس خاتون ڈاکٹر کا لرزہ خیز قتل ، سہیلی سے ملنے گئی ڈاکٹر موت کے منہ میں کیسے گئی ؟ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں 

لاہور میں اس خاتون ڈاکٹر کا لرزہ خیز قتل ، سہیلی سے ملنے گئی ڈاکٹر موت کے منہ میں کیسے گئی ؟ پولیس کی دوڑیں لگ گئیں 

11:42 am


 
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)  صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقہ ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کو ق ت ل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لیڈی ڈاکٹر خولہ کے ق ت ل کا افسوسناک واقعہ ڈیفنس فیز ون میں پیش آیا۔ 25 سالہ لیڈی ڈاکٹر خولہ احمد اپنی سہیلی رجا سے ملنے اس کے گھر گئی تھی، گھر کی دہلیز پر موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر واردات کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خولہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا 
اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس حوالے سے ڈاکٹر خولہ کی سہیلی رجا، جو واقعہ کی عینی شاہد بھی ہے ، نے بتایا کہ خولہ مجھ سے ملنے آئی تھی۔ اطلاع موصول ہونے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال خان، ایس ایس پی انویسٹی گیشن منصور امان اور ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا سمیت دیگر افسرموقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فرانزک ماہرین کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے، مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے جنرل ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دی گئی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ ڈیفنس این بلاک سے زیڈ بلاک میں اپنی سہیلی رجاء کو ملنے گئی تھی۔ سہیلی رجاء نے پولیس کو بیان میں بتایا کہ لیڈی ڈاکٹر خولہ نے جیسے ہی رجاء کے گھر کے باہر کار پارک کی، 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو آ گئے۔ رجاء نے بتایا کہ دونوں ڈاکوؤں نے پستول مقتولہ کی گردن پر تان لی، لیڈی ڈاکٹر کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر کر کے لیڈی ڈاکٹر کو ق ت ل کر دیا۔ سہیلی رجاء نے پولیس کو بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکو ڈاکٹر خولہ کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہوئے۔ دوسری جانب پولیس کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر خولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، مقتولہ کو ایک گولی گردن پر لگی جو آر پار ہو گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر خولہ کے والد ڈاکٹر بشارت علی خان کی مدعیت میں نامعلوم ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے دعویٰ کیا کہ واردات میں ملوث ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا