12:14 pm
وزیراعظم عمران خان اپنی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بننے والے ہیں اور دوبارہ بھی منتخب ہو سکتے ہیں

وزیراعظم عمران خان اپنی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بننے والے ہیں اور دوبارہ بھی منتخب ہو سکتے ہیں

12:14 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں کہا ہے کہ2013ءمیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی حیثیت سے عمران خان نے پاکستان میں امریکی ڈرون حملوں کے بعد نیٹو کی سپلائی لائن بند کرنے کی دھمکی دی، ان کے اس موقف پر اُن کے مخالفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا لیکن وہ اپنے موقف پر قائم رہے۔
اخبار نے وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی طرف سے پاکستان کے روایتی حریف بھارت کے مقابلے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی کو بھی سراہا۔ اخبار نے لکھا ہے کہ پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات بھارت کے مقابلے میں کہیں کم ہیں۔اخبار کے مطابق وزیراعظم عمران خان 1970ء میں ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اپنی مدت مکمل کرنے والے پہلے وزیراعظم بننے والے ہیں اور دوبارہ بھی منتخب ہو سکتے ہیں۔ اخبار نے لکھا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلاءکے بعد جنوبی ایشیاءکی بدلتی ہوئی جیوپولیٹیکل صورتحال کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان اپنے ملک کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں اور پاکستان دنیا کی بڑی طاقتوں کیلئے خطہ میں تزویراتی پل کے طور پر ابھر رہا ہے۔24 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے جارحانہ خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانےپر امریکہ پر تنقید کی اور کہا کہ اگر عالمی برادری طالبان کیلئے مراعات دیتی اور ان سے بات چیت کرتی ہے تو یہ سب کیلئے بہتر صورتحال ہو گی۔ اخبار نے لکھا ہے کہ گیلپ پاکستان کی طرف سے کئے گئے حالیہ سروے کے مطابق 2018ءمیں اقتدار میں آنے کے بعد انہیں 48 فیصد عوام کی تائید حاصل ہے اور 10 میں سے 7 پاکستانیوں کا یہ کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 2023ءتک اپنی حکومت کے پانچ سال مکمل کریں گے۔گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بلال گیلانی کی رائے ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستان کی افواج ایک پیج پر ہیں، وزیراعظم عمران خان اپنے فیصلوں پر ڈٹے رہتے ہیں، کورونا وائرس کے دوران سخت لاک ڈاؤن نہ لگانے اور غریب کو بچانے کی ان کی پالیسی نہ صرف ملکی معیشت کیلئے بہتر ثابت ہوئی بلکہ عوام میں مقبول بھی ہوئی۔ ایک حکومتی مشیر کا کہنا ہے کہ جب اس وباءکے دوران پوری دنیا کاروبار بند کر رہی تھی تو وزیراعظم عمران خان نے ایسا کرنے سے انکار کیا اور فیصلے پر قائم رہے، ہمیں خدشہ تھا کہ یہ فیصلہ حکومت کیلئے نقصان دہ ہو گا لیکن وزیراعظم عمران خان نے ثابت کیا کہ ہم غلط تھے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی طرف سے معیشت کی بحالی کیلئے متعارف کرائی گئی پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت 2022ءمیں 4 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔

تازہ ترین خبریں

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

حکومت کا 7339 میگاواٹ کے پاور پلانٹس بند کرنے کا فیصلہ

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

اسحاق ڈار کی واپسی کا سنتے ہی ڈالر کی کانپیں ٹانگ گئیں،قیمت میں بڑی کمی، روپے تگڑا ہو گیا

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

پانچ راتیں ایسی ہیں جن میں دعا رد نہیں ہوتی جو بھی دل کی آرزو ہے مانگ لو

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

کیا آپ صرف آدھے منٹ میں یہ سوال حل کر سکتے ہیں؟

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

بھارتی روپیہ ڈھیر؛ ڈالر 20 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

قوم کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان ہو گیا ۔۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے میجر منیب کی بچوں کے ساتھ آخری تصاویر وائرل

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

ربیع الاول کا چاندنظرآیایانہیں؟عید میلادالنبیﷺ کب ہوگی ،جانیں

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

لندن میں چاقو سے حملے کی اطلاعات، شریف خاندان کیلئے افسوسناک خبر

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

24گھنٹے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی سہولت۔۔عوام کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

سارہ قتل کیس :سینئرصحافی ایازامیربارے بڑی خبرآگئی

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

آڈیو لیکس کا معاملہ، شہباز شریف نے اچانک نیا فیصلہ کرلیا

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ان کا اخلاق بہت اچھا لگا ۔۔ نابینا لڑکی کی معذور لڑکے کے ساتھ شادی کی وہ لازوال داستان<br />

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی،بچوں کی شادی کے لیے پریشان والدین کےلیے خوشی کی خبرآگئی

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟

کوئی بچوں کو پڑھا رہا ہے تو کوئی ملک چھوڑ گیا۔۔۔ شوبز کے 4 ستارے جنہوں نے اسکرین پر کم کام کیا اور چھا گئے لیکن اب کہاں ہیں؟