02:55 pm
فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اور سا ئٹ سیورز کی جانب سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اور سا ئٹ سیورز کی جانب سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد

02:55 pm

حکومت پاکستان اطفال باہم معذوری کی خصوصی تعلیم کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے۔شفقت محمود
اسلام آباد، 01 اکتوبر 2021 
وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ مہارت شفقت محمودنے فیڈرل کالج آف ایجوکیشن اور سا ئٹ سیورز کی جانب سے پہلی بین الاقوامی کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی اداورں کو بندکرنا پڑاجس 
کی وجہ سے مخصوص بچوں کو خصوصی تعلیم کے حصول میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔تاہم انہوں نے کہا کہ اب ملک میں صورت حال بہتر ہو رہی ہے اور حکومت اس سلسلے میں بہترین اقدامات کر رہی ہے تاکہ دیہی اور شہری علاقوں کے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے خصوصی تعلیم حاصل کرنے میں کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کی دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد بچوں کو سکولوں میں وا پس لانے کے لیے سکولوں کے اندر محفوظ ماحول کو یقینی بنایا جائے اور عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ بہترین تعلیمی ماحول ممکن بنایا جا سکے۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے تقریبا 91 فیصد بچوں کی تعلیم سکول بند ہونے کی وجہ سے متاثر ہوئی۔اسی طرح اپریل 2021 تک 1.6 ارب بچے سکول میں تعلیم حاصل نہیں کر رہے تھے۔بچوں کے سکول نہ جانے کی دیگر وجوہات کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس بھی ہے جس کی وجہ لوگوں کی آمدن میں بہت حد تک کمی اور بالکل ختم ہونابھی شامل ہیں۔ شفقت محمود نے کہا کہ حکومت اطفال باہم معذوری کی تعلیم کے لیے بھرپور اقدام لے رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مختلف تعلیمی اداروں نے اطفال باہم معذوری کو سکولوں میں داخلہ دیا، عمرکی حد میں نرمی کی اورفیس میں بھی رعایت دی اور انہیں امتحانات میں سہولت بھی فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں ویل چئیر اور ریمپ لازمی ہونا چاہیے اور کمزور نظر اور کم سننے والے بچوں کے لیے بریل اور اشاروں کی زبان کے ذریعے تعلیم دینی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کمزور نظر والے بچوں کے لیے تحریری امتحانات کے دوران ٹرانسکرائبر / رائٹرز حکومت کی طرف سے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سکول آئی ہیلتھ پراجیکٹ کے تحت وفاقی وزارت تعلیم اورسائٹ سیورز اسلام آباد کے 200,000 سے زائد بچوں کو نظرٹیسٹ، چشمے اور آنکھوں کی دیگر امراض کے علاج کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ سائٹ سیورز کی کنٹری ہیڈ منزہ گیلانی نے کہاکہ اس بات کی ضرورت ہے کہ مساوی تعلیم کی پالیسی پر عملدرآمد کو یقینی بنایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ سائٹ سیورزنے اطفال باہم معذور ی کے اساتذہ کو مساوی تعلیم کی تربیت فراہم کی، سکول اور یونیورسٹی کی سطح پر ٹیکنالوجی لیبارٹیریاں قائم کیں جواطفال باہم معذور ی بھی استعمال کر سکتے ہیں، حکومتی اداروں کو ان کے ساتھ منسلک کیا اورقابل رسائی آئی ٹی سافٹ وئیرز بنائے اور اطفال باہم معذوری کے لیے بریل والی کتابیں مرتب کیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کورونا وائرس کے بعد دوبارہ نارمل تعلیم کے لیے کوشاں ہیں لیکن خصوصی تعلیم کے اساتذہ کو اطفال باہم معذوری کو گھر وں میں ضروریات کے مطابق تعلیم فراہم کرنا بہت زیادہ مشکل ہو رہا ہے۔اس لیے اس امر کی ضرورت ہے کہ بچوں کی ضروریات کے مطابق انہیں تعلیم فراہم کی جائے اور تعلیمی وسائل اور ٹیکنالوجی تک ان کی رسائی کو " یونیورسل ڈیزائن لرننگ " کے تحت یقینی بنایا جائے اور انہیں مناسب رہائش کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ کانفرنس میں شرکاء کو بین الاقوامی تجربات اوراچھے اقدامات کو ایک دوسرے کے ساتھ شئیر کرنے کاموقع ملا تاکہ کورونا وائرس کے دوران طلباء کو ہائبرڈ تعلیم کی سہولت مل سکے۔شرکاء نے تعلیم کے لیے پالیسی فریم ورک پر بات کی اور معیاری تعلیم کے لیے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو کی۔ اس کے علاوہ کانفرنس میں محققین اور پریکٹیشنرز کو موقع ملاکہ وہ اطفال باہم معذوری کی معیاری اور مساوی تعلیم، آٹزم کے شکار بچوں، اساتذہ کی پیشہ وارانہ ترقی کی ضرورت کے بارے میں گفتگوکر سکیں تاکہ اطفال باہم معذوری کو معیار ی تعلیم فراہم کی جا سکے۔ سائٹ سیورز اس وقت فیڈ رل کالج آف ایجوکیشن کے ساتھ مل کر اطفال باہم معذوری کے لیے مساوی تعلیم کی فراہمی کے لیے سکالرشپ کی بنیاد پر کام کررہا ہے جس کو اساتذہ کے تعلیمی میدان میں آنے سے پہلے اس کی تربیت لازمی ہوگی۔اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ کورس فیڈرل کالج آف ایجوکیشن کے بیچلر ڈگری پروگرام کاا یک لازمی حصہ ہوگا۔ کانفرنس سے بیلا رضاجمیل) سی ای او آئی آئی اے(،جاوید ملک)کنٹری ڈائریکٹر ملالہ فنڈپروگرام(، لزبتھ راولنک(گلوبل ٹیکنیکل لیڈ ایجوکیشن، سائٹ سیورز(، آبیا اکرم) چئیرپرسن نیشنل فورم فار ویمن(نے بھی خطاب کیا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

پاکستان نے انگلینڈ کوجیت کےلیےکتنےرنز کاہدف دیدیا ،کھیل کے میدان سے شائقین کرکٹ کےلیے بڑی خبرآگئی

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

مریم نواز نے عمران خان کو ملک کا بدترین دشمن قرار دے دیا

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

سعودی عرب سے درجنوں پاکستانی ڈی پورٹ، ممکنہ وجہ بھی سامنے آگئی

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

بھرتی ،ٹرانسفراورپوسٹنگ۔۔وفاقی وزیرخواجہ سعد رفیق نے بڑااعلان کردیا

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

دالیں، پیاز، ٹماٹر، دودھ، چائے کی پتی، چاول، انڈے، ڈبل روٹی اور صابن سمیت کتنی اشیا مہنگی ہو گئیں،ہوش اڑا دینے والی خبرآگئی

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

خدشہ ہے سپریم کورٹ غیر فعال نہ ہوجائے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا، ججز کی تقرری کا مطالبہ

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

ایل پی جی کی قیمت میںکتنی کمی ہوگئی ،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے خوشی کی خبرآگئی

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

انتقال کو 40 دن گزر گئے لیکن۔۔ قرض لے کر بیٹے کو سعودی عرب بھیجنے والے والدین کو لاش کیوں نہیں دی جارہی؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

ضروری نہیں کینسر ہونے سے بال گر جائیں۔۔ 2 بچوں کے ہوتے ہوئے کیمو تھیراپی کروانا آسان نہیں تھا.. کیمو تھیراپی کیسے ہوتی ہے؟

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

میں نے کینسر کو ہرا دیا ۔۔ معصوم بچہ کینسر کی جنگ جیتنے کے بعد خوشی مناتے ہوئے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

ایسے لوگوں سے بنا ضرورت چیزیں لے لیا کرو ۔۔ وہ 4 لوگ کون ہیں جن کی غریبی نے انہیں سوشل میڈیا اسٹار بنا دیا؟

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

عمران خان نے تو پوری قوم کا سر شرم سے جھکا دیا ۔۔۔۔آڈیو لیک ہوتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف کا بیان منظر عام پر آ گیا

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

سونایکدم سستا۔۔فی تولہ قیمت میں اچانک کتنی کمی ہوگئی ،بچوں کی شادی کےلیے پریشان والدین کے لیے خوشی کی خبرآگئی

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم

اس نے مسلمان ہونے کے باوجود میری جان بچائی۔۔ لیسٹر میں ہونے والی ہندو مسلم لڑائی میں کس طرح مسلمان لڑکے نے ہندو کو بچا کر انسانیت کی مثال قائم