10:57 pm
پیدائشی نابینا افراد پر نیا تجربہ ۔۔۔۔۔2 افراد کی بنیا ئی بحال ہوگئی، حیران کن خبر سامنے آگئی

پیدائشی نابینا افراد پر نیا تجربہ ۔۔۔۔۔2 افراد کی بنیا ئی بحال ہوگئی، حیران کن خبر سامنے آگئی

10:57 pm

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پیدائشی نابینا افراد پر نیا تجربہ کیا گیا جس میں 2 افراد کی جزوی بینائی بحال ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق سائنس دان اب پیدائشی نابینا افراد میں جینیاتی عمل سے جزوی بصارت بحال کرنے کی کوششوں میں مگن ہیں، اس سلسلے میں امریکا میں دو نابینا افراد نوبیل انعام یافتہ کرسپر ٹیکنالوجی (CRISPR technology) کی بدولت دوبارہ رنگوں کو دیکھنے کے قابل ہو چکے ہیں۔دونوں افراد پیدائشی طور پر نابینا تھے، ان میں سے ایک خاتون کارلین نائٹ جینیاتی نقص کی وجہ سے تقریباً نابینا تھیں،
لیکن اب کرسپر ٹیکنالوجی سے وہ میز، دروازوں اور دیگر اشیا کو پہچان سکتی ہیں اور رنگ بھی دیکھ سکتی ہیں۔ڈاکٹروں نے کارلین سمیت 7 مریضوں سے رابطہ کر کے انھیں ایک تجربے کا حصہ بننے کا کہا تھا، تجربے کے دوران جسم کے اندر پہلے سے موجود متاثرہ جین کو کرسپر ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیل شدہ جین سے بدلنا تھا۔ڈاکٹرز کے مطابق اس تجربے میں شامل ساتوں مریض ایک قسم کی جینیاتی نابینا پن ’لیبر کونجینینٹل ایمیوروسِس‘ کے شکار تھے۔رپورٹس کے مطابق تجربے کے بعد تمام لوگوں کی بینائی واپس نہیں آئی بلکہ اس کا اثر مختلف لوگوں پر مختلف ہوا۔اوریگون میں واقع ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی کے شعبہ بصریات کے پروفیسر مارک پینیسی نے اسے ایک طاقت ور ٹیکنالوجی کہا ہے، تاہم انھوں نے کہ ابھی بہت سارے مریضوں پر اس کی آزمائش باقی ہے، جس کے بعد ہی اس جینیاتی ٹیکنالوجی کی افادیت سامنے آ سکے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی نتائج حوصلہ افزا ہیں، دوسری طرف کارلین اس علاج سے بہت خوش ہیں کیوں کہ انھیں اشیا بہت صاف اور شفاف دکھائی دے رہی ہیں۔ دوسرے رضاکار مائیکل کیلبرر بھی ایک ماہ بعد کئی رنگوں کو دیکھنے کے قابل ہو گئے ہیں۔


تازہ ترین خبریں

ڈالر کی قدر بڑھنے سے  ملک میں مہنگائی کا طوفان  آئے گا ، شوکت ترین

ڈالر کی قدر بڑھنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، شوکت ترین

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

ملک کو تباہ کرنے والوں کا محاسبہ انتہائی ضروری ہے ، اسحاق ڈار نے تجویز دیدی

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین  واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

صوبے، پاکستان ریلوے کی زمین واپس کریں،خواجہ سعد رفیق کی اپیل

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

فواد کی پیشی پر پولیس اہلکاروں سے کوئی تکرار نہیں ہوئی ،حبہ چوہدری کا بیان آگیا

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

بھارتی اداکار انو کپور کو سینے میں شدید تکلیف ، اسپتال داخل

آئی ایم ایف  معاہدہ  اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد  مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

آئی ایم ایف معاہدہ اسی ہفتے طے پا جائے گا، جلد مشکل حالات سے باہر نکلیں گے، شہباز شریف

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

پرویز الٰہی کا فیصل چوہدری کوفون، فواد کی گرفتاری سے متعلق بیان پر معذرت کرلی

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے گرین لائن ٹرین سروس کا افتتاح کردیا

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

مفتاح اسماعیل نے بھی فواد چوہدری گرفتاری کی مخالفت کردی

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

لال حویلی کو آج ہی واگزار کرایا جائے گا،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک بورڈ

آصف  زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے ،ثبوت موجود ہیں، شیخ رشید

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو  کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج  کردی

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کو کام سے روکا جائے ، پی ٹی آئی نے تعیناتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردی

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی  قرار دیدیا

فرخ حبیب کیخلاف مقدمہ درج، ایف آئی آر کو بہت ہی ماٹھی کہانی قرار دیدیا

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر 

بتائیں کس قانون کے تحت عمران خان کو گرفتار کیا جائے گا؟  اسد عمر