11:15 am
پاناما پیپرز کے بعد "پنڈوراپیپرز"شائع کرنے کا اعلان، پنڈورا پیپرز تحقیقات میں کونسے دو پاکستانی صحافیوں نے بھی حصہ لیا

پاناما پیپرز کے بعد "پنڈوراپیپرز"شائع کرنے کا اعلان، پنڈورا پیپرز تحقیقات میں کونسے دو پاکستانی صحافیوں نے بھی حصہ لیا

11:15 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما پیپرز کے بعد اب "پنڈورا پیپرز" آ گئے، دنیا کی نامور اور بڑی شخصیات کے مالی امور کے حوالے سے ایک بہت بڑی بین الاقوامی تحقیق مکمل، تفصیلات اتوار کو جاری کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق 2016 میں پاناما پیپرز نامی دستاویزات کے اجراء نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی تھی۔ پاناما پیپرز میں دنیا کی بڑی بڑی شخصیات کے خفیہ مالی
معاملات بے نقاب کیے گئے تھے۔2016 کے پاناما پیپرز میں پاکستان کے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کا نام بھی سامنے آیا تھا، جس کے بعد انہیں 2017 میں وزارت عظمیٰ کی کرسی سے محروم ہونا پڑ گیا تھا۔ جبکہ پاناما پیپرز کی ریلیز کے 5 برس بعد اب "پنڈورا پیپرز" ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاناما پیپرز کی طرز پر دنیا کی نامور اور بڑی شخصیات کے مالی امور کے حوالے سے ایک بہت بڑی بین الاقوامی تحقیق مکمل کی گئی ہے۔بین الاقوامی تحقیق "پنڈورا پیپرز" ایک کروڑ 19 لاکھ فائلوں پر مشتمل ہے، نامور شخصیات کے خفیہ مالی امور کی بین الاقوامی تحقیق میں دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے حصہ لیا۔ "پنڈورا پیپرز" کے لیے دنیا بھر کے 117 ملکوں کے 150 میڈیا اداروں نے حصہ لیا، پاکستان سے بھی 2 صحافیوں عمر چیمہ اور فخر درانی نے ان تحقیقات میں حصہ لیا۔ "پنڈورا پیپرز" کی تحقیق پر دنیا بھر کے 600 سے زائد رپورٹرز نے 2 سال تک کام کیا، دنیا کی صحافتی تاریخ میں کسی تحقیق پر کام کرنے والی یہ سب سے بڑی صحافتی ٹیم قرار دیا گیا ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ اعداد و شمار کے حساب سے "پنڈورا پیپرز" پاناما پیپرز سے زیادہ بڑی تحقیق قرار دی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ "پنڈورا پیپرز" کی تفصیلات اتوار 3 اکتوبر کی رات کو جاری کی جائیں گی۔


تازہ ترین خبریں

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خود کش دھماکہ بدترین دہشت گردی ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال اورمریم اورنگزیب؎

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

سانحہ پشاور افسوسناک، پاکستان کیخلاف جنگ کرنیوالوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دینگے،شہبازشریف

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

پشاور   پولیس لائنز  ،مسجد  میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

سابق صدر آصف زرداری پر قتل کے منصوبے کا الزام ، عمران خان کو قانونی نوٹس جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

پاکستانی روپے کو بڑا دھچکا، ڈالر کی اونچی اڑان جاری

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

عام الیکشن کی تاریخ نہ ملنے کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

ملکہ کوہسار مری میں  شدید برفباری ،بجلی غائب  ،مری تا آیبٹ آباد  روڈ ٹریفک  کیلئے بندکردیاگیا

ملکہ کوہسار مری میں شدید برفباری ،بجلی غائب ،مری تا آیبٹ آباد روڈ ٹریفک کیلئے بندکردیاگیا

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

مریم نواز کے ملک گیر تنظیمی دوروں کا شیڈول جاری

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے  گئے، عمران خان  خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی  ہیں،  شیری رحمان

آصف زرداری پر من گھڑت الزامات لگائے گئے، عمران خان خود دہشتگرد تنظیموں کے اتحادی ہیں، شیری رحمان

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

‏یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النیہان کا دورہ اسلام آباد منسوخ

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

حکومت کا بڑا اقدام،شیخ رشید احمدکی رہائشگاہ لال حویلی سیل

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

ٹرانسپورٹر نے بھی عوام پر بم گرادیا،کرائے میں 100 روپے اضافے کا اعلان

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق

قاتلانہ حملے میں پی ٹی آئی کےرہنما بھتیجے سمیت جاں بحق