01:09 pm
پینڈورا لیکس کوئی سرپرائز نہیں، ہر آف شور کمپنی رکھنے والے کیخلاف کارروائی نہیں ہو گی، وزیرداخلہ شیخ رشید کا واضح اعلان

پینڈورا لیکس کوئی سرپرائز نہیں، ہر آف شور کمپنی رکھنے والے کیخلاف کارروائی نہیں ہو گی، وزیرداخلہ شیخ رشید کا واضح اعلان

01:09 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشد نے کہا کہ پنڈورالیکس کوئی سرپرائز نہیں ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنڈورا لیکس سے کوئی سرپرائز نہیں ہے۔ ان لیکس کی ٹائمنگ کوئی اثر نہیں چھوڑ سکیں ۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان لیکس میں جو ذمہ دار ہیں اُن کے خلاف وزیراعظم قانونی و آئینی ایکشن 
لیں۔وزیراعظم نے واضح مؤقف اپنایا کہ جس نے کمپنیاں ڈکلئیر کی ہیں وہ کلئیر ہے اورجس نے پہلے سے کمپنی ڈکلئیر نہیں کی اُس کے خلاف ایکشن ہو۔ان لوگوں کو بتانا ہوگا کہ انہوں نے کیوں یہ کمپنیاں بیرون ملک قائم کی ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے بیان کے بعد کوئی شک وشبہ نہیں رہنا چاہئیے۔کابینہ اجلاس کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔وزیراعظم اس مسئلے کو سمجھتے ہیں۔ اس حوالے سے کچھ نہ کچھ نتیجے ضرور نکلے گا۔ وزیرداخلہ نے یہ بھی کہا کہ لیکس میں موجود یہ نام تقریبا ایسے ہی ہیں جو پہلے سے گردش کررہے تھے اور کچھ لوگ اس حوالے سے صفائیاں بھی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز عالمی دنیا میں ہلچل مچانے والے پانامہ پیپرز کی طرز پر ایک اور عالمی سکینڈل پنڈورا پیپرز کی تفصیلات جاری کی گئیں۔ان تفصیلات کےمطابق 700سے زائد پاکستانی بے نقاب ہوئے جن میں وزیر خزانہ شوکت ترین ،مونس الہیٰ ،علیم خان اور فیصل واوڈا قابل ذکر ہیں جبکہ دیگر میں خسرو بختیارکے بھائی عمر بختیارعارف نقوی،راجہ نادر پرویز،محمد علی ٹبہ،میر خالد آدم، کچھ کاروباری اور بینکاری شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کےسابق سربراہ عباس خٹک کے2 بیٹوں کےنام آف شور کمپنیاں نکل آئیں جبکہ جنرل(ر)خالد مقبول کے داماداحسن لطیف،کاروباری شخصیت طارق سعیدسہگل،جنرل (ر)شفاعت اللہ کی اہلیہ کے نام شامل ہیں۔خسرو بختیار کے بھائی عمر بختیار نے آف شور کمپنی کے ذریعہ ایک ملین ڈالر کا اپارٹمنٹ اپنی والدہ کے نام پر منتقل کیا،عمر بختیار نے 2018ء میں لندن کے علاقے چیلسی میں اپارٹمنٹ والدہ کے نام پر منتقل کیا۔ پاکستانی شخصیات میں شوکت ترین اور ان کے خاندان کے نام 4 آف شور کمپنیاں نکلی ہیں ۔ علیم خان کی 1،شرجیل میمن کی 3،علی ڈار کی 2،مونس الٰہی کی2،فیصل واوڈا کی ایک آف شور کمپنی نکلی ہے۔

تازہ ترین خبریں

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں، اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

لائن لگا کر آٹا فراہم کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام کیلئے وبال جان ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا   قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

اب وکٹ اٹھا کر بھاگو مت، مقابلہ کرو،ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے سیاسی بحران بڑھے ، فواد چوہدری کی حکومت پر تنقید

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب ، امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر بحث ہوگی

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت  کو  وارننگ

الیکشن ہوں گے یا جوڈو کراٹے ، ملک کی بقاء انتخابات میں ہی ہے، شیخ رشید احمد کی حکومت کو وارننگ

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے  گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

سحر وافطار کے دوران بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی ، وزیر اعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

کپتان کرکٹ ٹیم بابر اعظم کو 23 مارچ کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

مہنگائی کا طوفان، نان بائی بھی میدان میں آگئے ، روٹی کی قیمت 25 روپے کرنے کا اعلان

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں معاشی بحران، روس کی بڑے تعاون کی پیشکش سامنے آگئی

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

پاکستان میں انسانی حقوق کی خراب صورتحال پر امریکہ کا موقف بھی سامنے آگیا

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار

توشہ خانہ کیس: عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست غیر مؤثر قرار