08:39 pm
پنڈورا باکس کھل گیا اور آف شور کمپنیاں سامنے آگئیں۔۔۔ آف شور کمپنی سے کیا مراد ہے اور کیا یہ ہمیشہ غیر قانونی ہوتی ہے؟ جانیں اہم معلومات

پنڈورا بکس یعنی پنڈورا پیپرز کیا سامنے آئے ملک کی سیاسی صورتحال میں نیا ہنگامہ پیدا ہوگیا ہے۔ کئی نامی گرامی سیاست دانوں جیسے فیصل واؤڈا، شوکت حسین، سابق صدر پرویز مشرف کے سابق ملٹری سیکرٹری لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ شفاعت اللہ شاہ، آئی ایس آئی کے سابق ڈائریکٹر جنرل برائے انسداد دہشت گردی میجر جنرل ریٹائرڈ نصرت نسیم (البتہ انھوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی آف شور کمپنی اپنے نام سے رجسٹرڈ کروالی تھی)، ایکزیکٹ کے مالک شعیب شیخ سمیت 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں سامنے آگئی ہیں۔
​​​​​​​ اب سیاسی بیان بازیاں اور اپنے حصے کی صفائیاں پیش کرنا تو ان لوگوں کی ذمہ داری ہے جن کے نام اس رپورٹ میں شامل ہوئے۔ البتہ ہم اپنے قارئین کو اس آرٹیکل میں یہ بتائیں گے کہ آف شور کمپنیاں کیا ہوتی ہیں؟ اور کیا یہ واقعی غیر قانونی ہوتی ہیں؟ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔ آف شور کمپنیاں کیا ہوتی ہیں؟ آآف شور کمپنی سے مراد ایسی کمپنی ہے جو کسی دوسرے ملک میں قائم کی جائے اور وہاں کام کرتی ہو تاکہ مقامی ٹیکس سے بچا جاسکے۔ کاروبار کی دنیا میں لفظ آف شور سے مراد “دوسرے ملک“ کی ہے۔ ایسی کمپنی بھی آف شور میں شمار کی جائے گی جس کا مالک یا سرمایہ کار ایک دوسرے ملک کا شہری ہو اور کمپنی کسی دوسرے ملک میں رجسٹر کی جائے۔ یہ کمپنیز زیادہ تر ایسے ممالک میں بنائی جاتی ہیں جہاں کمپنیاں قائم کرنا آسان ہے اور مختلف پیچیدگیوں کی وجہ سے کمپنی کے مالک کی شناخت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ پاکستانی افراد ایسے ممالک میں آف شور کمپنیاں بنانے کو ترجیح دیتے ہیں جہاں کم سے کم ٹیکس ہو جیسے آئیر لینڈ، سوئٹزرلینڈ اور سنگاپور جیسے ممالک شامل ہیں۔ کیا آف شور کمپنیاں غیر قانونی ہوتی ہیں؟ اس سوال کا جواب ہے کہ ہر آف شور کمپنی غیر قانونی نہیں ہوتی۔ لیکن اس کمپنی کا ظاہر ہونا اور کسی غیر قانونی کام میں ملوث نہ ہونا ضروری ہے۔ آف شور کمپنی بنانا غیر قانونی عمل نہیں البتہ زیادہ تر یہ کمپنیاں پیسے اور جائیداد کو پوشیدہ رکھ کر بنائی جاتی ہیں۔

تازہ ترین خبریں

سازشی سائفر میں ناکامی ، عمران خان کا یوٹرن  ،امریکا  تعلقات  بحالی کیلئے  لابنگ فرم سے معاہدہ   کرلیا

روزہ نیلامی میں حکومت نے 1141 ارب مالیت کے ٹی بلز فروخت کیے،اسٹیٹ بینک

13 کا ٹولہ تباہی  کی علامت  ،نگران حکومت کی  کوئی حیثیت نہیں، پاکستان میں کٹھ پتلی تماشہ لگا ہوا ہے، شیخ رشید احمد

امریکی کانگریس میں 23 مارچ  کو یوم پاکستان منانے کی قرارداد پیش کردی گئی

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے سے ملک کو  آئینی بحران سے بچا لیا  ، مریم اورنگزیب

آئی  ایم ایف کا اعتراض نہیں بنتا،سبسڈی نہیں  ، غریب  کیلئے  فیول سستا کر رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک

اکتوبرتک انتخابات ملتوی کرکے ای سی پی آئین سےکھلےانحراف کا مرتکب ہواہے،عمران خان کا انکشاف

یوم پاکستان ، خصوصی تقریبات کا انعقاد،ملک و ملت کے لیے خصوصی  دعائیں ،سیمینار زکا اہتمام   سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت

ہم نے   چیلنجز کو نظر نہیں کرنا  ،23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے، وزیر اعظم   شہباز شریف کا خصوصی پیغام

بڑے پیمانے پر موسمیاتی تبدیلیاں ،دنیا  ایسے مقام پر پہنچنے کے قریب ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں،  اقوامِ متحدہ رپورٹ

پاکستان تحریک انصاف کو مینار پاکستان پر جلسے کی مشروط اجازت مل گئی

لائن لگا کر آٹا فراہم  کرنے کا حکومتی اقدام ،عوام  کیلئے وبال جان  ،سیل پوائنٹ پر پھگدڑ ،8 خواتین شدید زخمی ہوگئیں

ای سی سی اجلاس، کویت پٹرولیم کیلئے 27ارب کی ضمنی گرانٹ منظور

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب منسوخ