11:14 am
سیاست میں بھونچا ل آگیا، سینئر پی ٹی آئی رہنما کی بزرگ سیاسی شخصیت سے ملاقات، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں شدید بے چینی کی لہر دو ڑ گئی

سیاست میں بھونچا ل آگیا، سینئر پی ٹی آئی رہنما کی بزرگ سیاسی شخصیت سے ملاقات، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں شدید بے چینی کی لہر دو ڑ گئی

11:14 am

کوٹلی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے صدر آزادکشمیر حکومت کےسینئر وزیر سردار تنویر الیاس کی کوٹلی یاترا اور آزادکشمیر کی سیاست کے سینئر ترین کردار بزرگ سیاستدان سردار سکندر حیات خان کے ساتھ اہم ملاقات نے آزادکشمیر کے سیاسی افق پر طوفان برپا کردیا ہے، سیاسی حلقوں میں گزشتہ روز سے اس ملاقات کے بعد زلزلے
کی کیفیت ہے،تحریک انصاف کی صدارت سنبھالنے کے بعد سردار تنویر الیاس کی آزادکشمیر کی سیاست کے سب سے بڑے مہان تجربہ کار سیاست کار کے ساتھ سیاسی ملاقات نے آزادکشمیر کی سیاست کے مستقبل کے حوالے سے نئی بحث کی بنیاد رکھ دی ہے۔سردارتنویر الیاس نے اس ملاقات کے ذریعے ایک تیر سے کئی شکار کھیلے ہیں جن کی زد میں آکر مسلم لیگ ن،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف میں موجودموقع پرست گروہ پریشانی کا شکارہے اور اسے سیاست کی بند گلی سے نکلنے میں دشواری کاسامنا ہے۔سردار تنویر الیاس کی سردار سکندر حیات سے ہونے والی گفتگو نے سیاسی زعماء کر چکرا کر رکھ دیا ہے اور پیدا ہونے والے بھونچال نے آزادکشمیر حکومت کو بھی ہلا دیا ہے۔حکومتی سطح پر مستقبل کا سوال زیر بحث ہے تو اپوزیشن میں کئی خود ساختہ راہنماؤں کا مستقبل تاریک ہوتا نظر آرہا ہے۔سردار تنویر الیاس کی کوٹلی آمد کے بعد سیاسی منظر نامے پر یہ بات بالکل واضح ہوگئی ہے کہ تحریک انصاف کے صدر کو آزادکشمیر کے ہر علاقے میں محروم،مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے،تنویر الیاس امید کی نئی کرن کے طورپر آزادکشمیر کے عوام کے لیے توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔سردار سکندر حیات خان نے بھی انہیں آزادکشمیر کے عوام کے لیے نئی امید قرار دیا ہے۔سردار سکندر حیات خان کے حوالے سے مشہور ہے کہ وہ اپنے سیاسی مخالفین کے بارے میں فراخدلی کا کم ہی مظاہرہ کرتے ہیں تاہم سردار تنویر الیاس نے اپنی پہلی ملاقات کے دوران ہی انہیں نہ صرف اپنا گرویدہ بنالیا بلکہ سردار سکندر حیات خان کی جانب سے دیئے گئے مشوروں اور راہنمائی کو بنیاد بناکر آزادکشمیر کے سیاسی افق پر اپنا مقام مزید نمایاں اور مستحکم کرنے کا موقع حاصل کرلیا ہے۔کو ٹلی یاترا کے دوران سردار تنویرالیاس کا استقبال اور جگہ جگہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے خیر مقدمی اجتماعات نے سیاسی پنڈتوں اورقبیلائی سیاست کے سرخیل کرداروں کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ اب آزادکشمیر کی سیاست کا رنگ مزاج اور سوچ فکر تبدیل ہوچکی ہے،لوگ تعصبات سے نکل کر حقیقت کی دنیا میں زمینی صورتحال کے مطابق نوجوان،متحرک،اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اہل قیادت کے خواہشمند ہیں۔سردار تنویر الیاس آزادکشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لیے دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ منظم اور متحرک قیادت کے طورپر سامنے آئے ہیں اور ان کو ملنے والی پذیرائی نے آزادکشمیر کے مستقبل کی سیاست کی سمت کا تعین کردیا ہے۔تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ سردار تنویر الیاس آئندہ چند ماہ کے دوران آزادکشمیر کی سیاست کے بادشاہ بن سکتے ہیں۔ان کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ سیاست کا رخ اپنے ہاتھوں سے اپنی خواہش کے مطابق متعین کرسکیں،باوسائل شخصیت ہونے کی وجہ سے انہیں تمام طبقات میں یکساں مقبولیت مل رہی ہے۔یہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ آزادکشمیر کے سیاسی افق پر ان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھنے والی کوئی بھی شخصیت موجود نہیں۔تنویر الیاس کی متوازن شخصیت آزادکشمیر کے معروضی اور مخصوص سیاسی حالات میں برادریوں،قبیلوں کے نام پر تعصبات پیدا کر کے نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو زنگ آلود کرنے والی موقع پرست سیاسی قیادت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے اور اگر یہ سفر یوں ہیں استقلال کے ساتھ جاری رہا تو سیاسی منظر نامے پر وہ بہت جلد بااختیار شخصیت کے طورپر موجود ہوں گے۔

تازہ ترین خبریں

مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبی، وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا بندوبست کر لیا گیا

مہنگائی پی ٹی آئی حکومت کو لے ڈوبی، وزیراعظم عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کا بندوبست کر لیا گیا

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں