12:17 pm
وزیراعلیٰ بلوچستان کو بڑی حمایت مل گئی، جام کمال نے اپنا فیصلہ بھی واپس لے لیا

وزیراعلیٰ بلوچستان کو بڑی حمایت مل گئی، جام کمال نے اپنا فیصلہ بھی واپس لے لیا

12:17 pm

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے  بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونےکا فیصلہ واپس لے لیا۔اس بات کا اعلان عوامی
نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر اچکزئی ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ ، جمہوری وطن پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نواب زادہ گہرام بگٹی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں نیوز کانفرنس میں کیا۔پارلیمانی لیڈر اے این پی اصغر اچکزئی نے کہا کہ یہ صورتحال حکومت کی تشکیل کے دن سے ہمیں درپیش ہے، اپوزیشن ترقی کیخلاف پہلے دن سے سازش کررہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ بجٹ کے حوالے سے رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہر غیر جمہوری عمل کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان کی مخلوط حکومت متحد ہے۔دوسری جانب سربراہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی عبدالخالق ہزارہ کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی ہمارا فرض تھا ناراض دوستوں کو منائیں، نہ جانے کن وجوہات پر ہمارے ساتھی ضد میں ہیں۔ جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہونےکا فیصلہ واپس لینے کا اعلان وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے علاوہ بلوچستان عوامی پارٹی کے حمایتی اراکین اسمبلی بھی موجود تھے۔جام کمال نے کہا کہ ان کے پاس وزارت اعلیٰ سے مستعفی ہونےکا بھی کوئی آپشن نہیں ہے اور وہ ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے، صوبے کی حکومت چل رہی ہے،کابینہ کا اجلاس بھی ہوا ہے۔وزیراعلیٰ کا کہناتھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے نمبر گیم سب کے سامنے آجائےگا، پی ٹی آئی کے ایک ممبر کے علاوہ تمام ممبران ہمارا ساتھ دے رہے ہیں جب کہ دیگر اتحادی بھی ہمارے ساتھ ہیں، ہم ہر طرح کے سیاسی بحران کا سامنا کریں گے اور 5 سال تک ہم معاملات چلاتے رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی 3 برسوں میں آصف زرداری سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی لہٰذا اس حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ میں نے پارٹی کے چیف آرگنائز جان جمالی سے کہا ہے کہ وہ تمام پارلیمانی اراکین کو بٹھائیں ہم بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں 20روپے تک کمی کی خوشخبری سنا دی گئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

عالمی منڈی میں تیل قیمتوں میں اضافے کے بعد مسلسل چوتھی بار پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کر نا پڑ گیا،پریشان کن خبر آگئی

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

خاتون اول بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کا نکاح کس ملک میں ہو گیا، دولہا کون ہے؟ تصاویر بھی لیک ہو گئیں

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

شدید سردی کی پہلی لہر آگئی ، ملک بھر کے کن کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی آگئی

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

پاک بھارت ٹاکرا ، وزیر اعظم پاکستان بھی پر جوش ، عمران خان نے اہم اعلان کر دیا

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ماہرین کی لرزہ خیز پیشن گوئی ، پاکستان میں زلزلے سے کس بڑ ے شہر کے 2ٹکڑے اور پاکستان کے کئی شہر صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے؟ جانیں 

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

ڈی جی آئی ایس آئی کی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب روانگی کی اطلاعات، حہقیقت منظر عام پر

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

مہوش حیات کا وزیر اعظم عمران خان بارے حیران کن بیان ، عوام سے کیا درخواست کر دی ؟ 

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

ایک بار پھر شدید بارش اور ژالہ باری ۔۔ پاکستان کے کون کون سے شہر جل تھل ایک ہو رہے ہیں ؟ جانیے تفصیل

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ! پولیس کے 30ہزار جوان اسلام آباد طلب کر لیے گئے ، کیا ہونے والا ہے ؟ جانیں 

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

اللہ پاک کی قدرت ، چھپکلی اپنی دم خود کیوں توڑ دیتی ہے؟ حیران کن وجہ

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

دودھ کی قیت میں دس، بیس یا تیس نہیں بلکہ اکٹھے کتنے روپے اضافہ کیا جا رہا ہے ؟ پاکستانی جان لیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

پٹرول کی قیمت میں 20 روپے کمی کر دی گئی مگر اصل قیمت سے 20 روپے کم پٹرول صرف کن پاکستانیوں کو مل سکے گا ؟ جانیں 

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی

کن پاکستانیوں کو پٹرول اصل قیمت سے 20روپے کم قیمت پر ملے گا ؟ پٹرولیم ڈویژن حکام نے عوام کو بڑی خوشخبری سنا دی