04:29 pm
نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں ایک فون کال کرنے کیلئے منتیں کرتا رہا، فون کال کس کو کرنی تھی ؟ تہلکہ خیز انکشافات

نور مقدم کیس، ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں ایک فون کال کرنے کیلئے منتیں کرتا رہا، فون کال کس کو کرنی تھی ؟ تہلکہ خیز انکشافات

04:29 pm

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر ، اس کے والد ذاکر جعفر، والدہ عصمت جعفر سمیت 12ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں نور مقدم کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت کے حکم پر ظاہر جعفر، ذاکر جعفر، عصمت جعفر ، گھریلو ملازمین ملزم افتخار ، جمیل اور جان کو اڈیالہ جیل سے عدالت پیش کیا گیا۔عدالت کے حکم پر ضمانت پر رہا تھراپی ورک کے مالک طاہر ظہور سمیت چھ ملزمان بھی عدالتی نوٹس پر پیش ہوئے ۔ عدالت نے تمام 12ملزموں پر فرد
جرم عائد کر دی ۔تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا ، عدالت نے استغاثہ کے گواہ 20اکتوبر کو طلب کر لئے ۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وکیل ذاکر جعفر نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت میں پیش کئے جانے والے ذاکر جعفر کا کیس سے کوئی تعلق نہیں ، یہاں موجود شواہد کی روشنی میں ان پر فرد جرم عائد نہیں کی جا سکتی جس پر مقتول نور مقدم کے والد شوکت مقدم کے وکیل نے کہا کہ شواہد کا جائزہ ترائل میں لیا جا سکتاہے ، یہاں فرد جرم عائد کی جا رہی ہے ، سز انہیں سنائی جا رہی ، عدالت ملزم کی درخواست مسترد کر کے فرد جرم عائد کرے ۔دوران سماعت مرکزی ملزم ظاہر جعفر بار بار عدالتی کارروائی میں خلل ڈالتا رہا ، ظاہر جعفر نے کمرہ عدالت میں تھراپی ورک کے ملازمین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ میرے گھر میں داخل ہوئے تھے ، نور مقدم میری دوست تھی ، آپ لوگ مداخلت کیوں کر رہے ہیں ؟، یہاں میری جائیداد سے متعلق بات کیوں کی جا رہی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر کمرہ عدالت میں رو پڑا اور اپنے والد کے سامنے ہاتھ جوڑ کر گڑگڑاتا رہا کہ میری جان خطرے میں ہے ، ملزم ظاہر جعفر نے عدالت میں بار بار ایک فون کال کرنے کی اجازت بھی مانگی ۔ ظاہر کا کہنا تھا کہ وہ اس کیس کو مضبوط کرنے کیلئے ایک فون کال کرنا چاہتاہے مگر اس کی درخواست منظور نہ ہوئی ۔گھریلو ملازم افتخار کمرہ عدالت میں رو پڑا ، کہا کہ نور مقدم کا دو سال سے آنا جانا تھا مجھے علم نہیں تھا کہ یہ سب ہو جائے گا ۔

تازہ ترین خبریں

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قدر میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

عید کے دنوں میں کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمرا ن ریاض پر بدترین تشدد، تازہ ترین تصویر سامنے آگئی

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

عمران ریاض کی گرفتاری ، تحریک انصاف آج کیا کرنیوالی ہے؟ بڑا اعلان کر دیا

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

صحافی عمران ریاض کے بعد سینئر پی ٹی آئی لیڈر کو گرفتار کر لیا گیا،تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

لیہ،تاجروں کا منحرف رکن کو ووٹ دینے سے انکار،لیگی کارکنوں کی دھمکیاں،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

اے ٹی ایم سے رقم نکلوانے والے ہوجائیں تیار،چارجز میں اضافہ کردیاگیا،اب 18روپے کی بجائے کتنے روپے وصول کیے جائیں گے

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

ایک سے ڈیڑھ ہفتہ۔۔۔وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے بڑاانکشاف کرڈالا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

﷽ کا خاص وظیفہ جو آپ کی ہر مشکل پریشانی کو دور کردے گا

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

جتنی بھی بڑی مشکل ہو اللہ پاک کے 2 نام پڑھنا شروع کر دیں،مشکلات منٹوں میں حل ہوجائیں گی

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ دو قسم کے شوہر بیوی کو کبھی بھی خوش نہیں رکھ سکتے ، بیوی ساری عمر پچھتاتی ہے

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

نالہ کورنگ میں چار بچوں کو بچانے کیلئے چھلانگ لگانے والے نوجوان بارے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا

سعودی عرب میں موجود پاکستانی بغیراجازت حج پر نہ جائیں ورنہ۔۔پاکستانیوں کوخبردارکردیاگیا