11:21 am
میں اب تک جھوٹ بولتی رہی اور الزامات تراشتی رہی   ریحام خان نے بالآخر پوری قوم کے سامنے معافی مانگ لی

میں اب تک جھوٹ بولتی رہی اور الزامات تراشتی رہی ریحام خان نے بالآخر پوری قوم کے سامنے معافی مانگ لی

11:21 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے زلفی بخاری سے جھوٹے اور بے بنیاد الزام عائد کرنے پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے۔ریحام خان کا کہناتھا کہ میں نے چھ اور 7 دسمبر 2019 کو اپنے یو ٹیوب چینل ،فیس بک پیج اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شائع کی جس میں ، میں نے اس بات پر زور دیا کہ سید ذوالفقار عباس بخاری جو
کہ عام طور پر زلفی بخاری کے نام سے جانے جاتے ہیں، وزیراعظم پاکستان کے ساتھ مل کر ایک کرپٹ پلان کے تحت نیویارک میں واقع روز ویلٹ ہوٹل کو کم قیمت پر فروخت یا حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے، جیسا کہ میں اب سمجھتی ہوں کہ زلفی بخاری روز ویلٹ کو بیچنے یا حاصل کرنے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے ساتھ کسی بھی کرپٹ پلان میں شامل نہیں تھے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے 7 دسمبر 2019 کو سید توقیر بخاری کا ایک ٹویٹ اور ویڈیو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زلفی بخاری تھوڑے پیسوں کے عوض دھوکہ دہی اور اقربا پروری کے مرتکب ہوتے ہوئے روز ویلٹ جیسا ایک قیمتی اثاثہ بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے ، میں اب سمجھتی ہوں کہ زلفی بخاری نہ تو دھوکہ دہی یا اقربا پروری میں شامل ہیں اور نہ ہی وہ تھوڑے پیسوں کے عوض روز ویلٹ کی فروخت کی کوشش کر رہے تھے ۔میں نے 15 مارچ 2020 کو سید توقیر بخاری کا ایک ٹویٹ اور ویڈیو ری ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ زلفی نے ٹیلی ویژن پر جھوٹ بولا اور لوگوں کو جعلی دستاویزات دکھائے، مزید کہا گیا کہ زلفی بخاری نے غیر قانونی طریقوں سے دھوکہ دہی سے پیسہ کمایا اور پھر غیرقانونی طریقوں سے اس کو لانڈر کیا ۔یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے ، زلفی بخاری نے کبھی جعلی دستاویزات نہیں دکھائے ، انہوں نے پیسہ غیر قانونی طریقے یا دھوکہ دہی سے نہیں بنایا اور نہ ہی اس کو لانڈر کرنے کیلئے غیر قانونی طریقے استعمال کیئے ۔زلفی بخاری نے اپنی دولت محنت کے ذریعے بنائی ہے۔میں نے 17 مارچ 2020 کو انعام اللہ خٹک کے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ زلفی بخاری نے صحافیوں کو باضابطہ نوٹس بھیجے تھے ، جنہوں نے ان کے کورونا وبا کے حوالے سے انتظامات کو تنقید کانشانہ بنایا اور یہ آزادی صحافت پر ریاستی حملے کے مترادف ہے ، جس کیلئے وہ ذمہ دار ہیں ، یہ الزامات غلط اور جھوٹے تھے جیسا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات میں زلفی بخاری کا کوئی کردار نہیں تھا ۔میں نے 23 مارچ 2020 کو سید توقیر بخاری کی ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ زلفی بخاری نے کورونا انتظامات کے حوالے سے اپنی ناہالی کی وجہ سے لاکھوں پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی تھیں ۔یہ الزامات غلط اور جھوٹے ہیں جیسا کہ زلفی بخاری پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے کیئے جانے والے انتظامات شامل نہیں تھے ۔ان تمام چیزوں کی اشاعت پر زلفی بخاری کو کافی تکلیف پریشانی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا ، جس میں ان سے غیر مشروط معافی مانگتی ہوں ، میں نے ہتک عزت اور قانونی اخراجات کی مد میں رقم ادا کرنے پر اتفاق کیاہے ۔

تازہ ترین خبریں

جاوید اقبال نے خاتون کو کہا آپ اتنی خوبصورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے

جاوید اقبال نے خاتون کو کہا آپ اتنی خوبصورت ہیں، آپ کو شوہر کی کیا ضرورت ہے

حمزہ کو جتوانے کیلئے لاہور میں بیٹھے آدمی کو چیلنج، ضمنی الیکشن جیتیں گے: عمران خان

حمزہ کو جتوانے کیلئے لاہور میں بیٹھے آدمی کو چیلنج، ضمنی الیکشن جیتیں گے: عمران خان

والد کا ساتھ دینے کے لیے لندن سے واپس آ گئیں ۔۔ سیاہ آنکھوں والی دبئی کی خوبصورت شہزادی شیخہ ماہرہ زندگی کس انداز سے گزارتی ہیں؟

والد کا ساتھ دینے کے لیے لندن سے واپس آ گئیں ۔۔ سیاہ آنکھوں والی دبئی کی خوبصورت شہزادی شیخہ ماہرہ زندگی کس انداز سے گزارتی ہیں؟

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار۔۔۔قوم کوبری خبرسنادی گئی

ملک میں تیل وگیس کی پیداوار۔۔۔قوم کوبری خبرسنادی گئی

ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے اچھی خبرآگئی

ویزے تاخیر سے جاری ہونے والے عازمین حج کے لیے اچھی خبرآگئی

بجلی کے نرخوں میںنرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی ۔۔۔وفاقی وزیرتوانائی نے قوم کوخوشخبری سنادی

بجلی کے نرخوں میںنرخوں میں 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی ۔۔۔وفاقی وزیرتوانائی نے قوم کوخوشخبری سنادی

فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے شوہر کی شہریت سے متعلق سوال پوچھ لیا،وزیراطلاعات کے شوہرکس ملک کے شہری ہیں

فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب کے شوہر کی شہریت سے متعلق سوال پوچھ لیا،وزیراطلاعات کے شوہرکس ملک کے شہری ہیں

میٹرو بس ٹریک پر کار سوار نوجوان اور لڑکی کی مستیاں،واقعہ کس شہرمیں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

میٹرو بس ٹریک پر کار سوار نوجوان اور لڑکی کی مستیاں،واقعہ کس شہرمیں پیش آیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے،عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور ۔۔۔سابق وزیرخارجہ حکومت پربرس پڑے

امپورٹڈ حکمرانوں سے اپنا چوری شدہ مینڈیٹ واپس لیں گے،عوام جانتے ہیں سازش کس نے کی اور ۔۔۔سابق وزیرخارجہ حکومت پربرس پڑے

ابلتا ہوا تیل اور خزانے سے بھرا صندوق۔۔۔ غریبوں کی مدد کرنے والے ڈاکو کا حیرت انگیز محل جس نے شاہی فوج کے ہوش اڑا دیے

ابلتا ہوا تیل اور خزانے سے بھرا صندوق۔۔۔ غریبوں کی مدد کرنے والے ڈاکو کا حیرت انگیز محل جس نے شاہی فوج کے ہوش اڑا دیے

معیشت کی باگ ڈور کون بہتر سنبھالے گا، مفتاح یا اسحاق ڈار؟ لیگی قیادت دو دھڑوں میں تقسیم

معیشت کی باگ ڈور کون بہتر سنبھالے گا، مفتاح یا اسحاق ڈار؟ لیگی قیادت دو دھڑوں میں تقسیم

بڑے یورپی ملک میں بدترین خشک سالی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،آرائشی فواروں کو بند ، گاڑیاں دھونے اور پودوں کو غیر ضروری پانی نہ دینے کی ہدایات

بڑے یورپی ملک میں بدترین خشک سالی کا 70 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،آرائشی فواروں کو بند ، گاڑیاں دھونے اور پودوں کو غیر ضروری پانی نہ دینے کی ہدایات

آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط کو پورا کرنے کے لیےحکومت نے پاک فوج کے بجٹ میں کتنے ارب روپے کی کٹوتی کردی ،نجی ٹی وی نے بڑادعویٰ کردیا

آئی ایم ایف کی ایک بڑی شرط کو پورا کرنے کے لیےحکومت نے پاک فوج کے بجٹ میں کتنے ارب روپے کی کٹوتی کردی ،نجی ٹی وی نے بڑادعویٰ کردیا

ملک میں سونامزیدمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جان کرپریشان ہوجائیں گے

ملک میں سونامزیدمہنگا۔۔فی تولہ قیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،جان کرپریشان ہوجائیں گے