09:30 pm
 پٹرول کی قیمت میں 300روپے فی لیٹر کی خبر نے پاکستانیوں کے ہو ش اڑادیے

پٹرول کی قیمت میں 300روپے فی لیٹر کی خبر نے پاکستانیوں کے ہو ش اڑادیے

09:30 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )آج صبح تک پاکستان میں پٹرول کی قیمت 138روپے تھی رات ہوتے ہی پٹرول کی قیمت میں 300روپے فی لیٹر کی خبر نے پاکستانیوں کے ہو ش اڑادیے ۔۔۔۔ پٹرول کی قیمت 300 روپے اور ڈالر 250 روپے تک جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی حکومت پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ سعید غنی کا کہنا ہے کہ یہ اس قدر نالائق حکومت ہے کہ اس نے ایک مہینے میں 3 مرتبہ پٹرولیم مصنوعات
کی قیمتوں میں جبکہ 2 مرتبہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ یہ ایسی منحوس حکومت ہے جس میں غریب، مڈل کلاس، سرمایہ دار سب ہی مصیبت میں ہیں اور لگتا ہے کہ یہ لوگ پٹرول کو ڈھائی سو سے 300 روپے جبکہ ڈالر کو بھی 250 روپے تک لے کر جائیں گے۔ اس سے قبل وزیرِ اطلاعات سندھ سعید غنی نے سوشل میڈیا پر بھی ایک بیان جاری کیا تھا۔ سعید غنی نے لکھا کہ پیٹرول 10.49 روپے مہنگا ہوکر 137.79 فی لیٹر ہوگیا، ڈیزل 12.44 روپے مہنگا 134.48 فی لیٹر ہوگیا، مٹی کا تیل 10.95 روپے مہنگا 110.26 فی لیٹر ہوگیا۔ انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کوئی پوچھے تو کہنا خان آیا تھا، جس کا زریں قول ہے کہ سکون تو قبر میں ملے گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے12روپے تک کا ہوشربا اضافہ کردیا، عالمی مارکیٹ میں 85 ڈالر فی بیرل تک قیمتیں بڑھ جانے پر اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں 9 روپے سے 12روپے تک اضافہ کیا گیا ہے، حکم نامہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 44پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت134روپے48پیسےمقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں10روپے95پیسے کا اضافہ کے بعد نئی قیمت 110روپے 26پیسے ہوگئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے لائٹ ڈیزل کی قیمت میں8روپے84پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت108روپے35 پیسے ہوگئی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اکتوبر یعنی آج سے ہو گیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

جوتوں سے پہچانا گیا   اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘  وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے  تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

جوتوں سے پہچانا گیا اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘ وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

خبردار!!احتیاط کیجئے  موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

خبردار!!احتیاط کیجئے موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی