08:08 pm
میرا بیٹا اور قریبی رشتے دار ڈینگی کا شکار ہوگئے ۔۔ جانیں  اقرار الحسن نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے کونسی خطرناک باتیں بتائیں؟

میرا بیٹا اور قریبی رشتے دار ڈینگی کا شکار ہوگئے ۔۔ جانیں اقرار الحسن نے ڈینگی وائرس کے حوالے سے کونسی خطرناک باتیں بتائیں؟

08:08 pm

کورونا وائرس کے وار کم ہوئے ہی تھے کہ اب ایک اور خطرناک وائرس نے سر اٹھا لیا۔ یہاں بات کی جا رہی ہے اس مہلک وائرس سے جس سے انسان کچھ ہی گھنٹوں میں انتقال کر جاتا ہے اور اس کا نام ہے ' ڈینگی وائرس ۔جی ہاں ، اس وقت پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی حملہ آور ہوچکا ہے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطاب پنجاب میں سب سے ڈینگی کے باعث ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پنجاب میں رواں برس کے دوران اب تک 5700 سے زائد افراد ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوئے جن میں سے 4 ہزار سے زائد افراد کا تعلق
لاہور سے ہے۔حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے جتنے ممکنہ اقدامات کیے اتنے ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نہیں کیے۔ بے قابو ڈینگی کے باعث اب تک صوبے بھر میں اب تک 23 اموات ہو چکی ہیں۔اسی حوالے سے معروف اینکر پرسن اقرار الحسن نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے ڈینگی کی بدترین صورتحال سے عوام کو تنبیع کی ہے۔اقرار الحسن نے کہا کہ ڈینگی وائرس کی خوفناک صورتحال پھیلنے کا احساس نہ عوام الناس کے علم میں ہے، نہ ہی اور میڈیا اس بات کا ادراک کر پا رہا ہے اور صوبائی حکومت پنجاب کو اس بات کا احسا س ہے۔ اینکر پرسن اقرار نے کہا کہ اس خوفناک وائرس پر قابو پانے کے لیے جو کام کرنا چاہیئے وہ ہو نہیں رہا۔سید اقرار الحسن کا کہنا تھا کہ میں اپنے ارد گرد نظر دوڑاؤں تو میرا کوئی رشتہ دار یا پھر کوئی دوست اس وبا سے متاثر ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ معروف صحافی اقرار الحسن نے کہا کہ میری ویڈیو جتنے بھی لوگ دیکھ رہےہیں ان سے میری گزارش ہے کہ خدارا اس معاملے کو سنجیدگی سے دیکھیے اور لیجیے۔ کہیں اللہ نے کرے کہ کورونا وبا سے بچتے بچتے ہم اپنے پیاروں کو ڈینگی کے ہاتھوں گنوا بیٹھیں۔سید اقرار الحسن نے اپنے بیٹے پہلاج کے ڈینگی میں مبتلا ہونے سے متعلق بھی بتایا جو چند عرصے پہلے اس سے صحتیاب ہوا ہے۔ میں اور میری اہلیہ ہفتہ دس دن پہلے انتہائی پریشان تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے دن میرے بیٹے کو 103 بخار ہوا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ بخار کی شدت آہستہ آہستہ کم ہوتی گئی اور پلیٹ لیٹس بھی ریکور ہونا شروع ہوگئے تھے۔اقرار کامزید کہنا تھا کہ جو افراد صاحب اولاد ہیں وہ بہت مطمئن تھے کہ کورونا وبا سے ان کےبچے محفوظ رہیں گے چونکہ بچوں کا مدافعتی نظام مضبوط ہوتا جس پر کورونا کا اثر نہیں ہوتا۔ لیکن بدقسمتی سے ڈینگی کی وبا جس سختی کے ساتھ بڑوں پر حملہ آور ہوتی ہے بالکل اسی طرح سے بچوں پر بھی ہوسکتی ہے۔سید اقرار الحسن نے ڈینگی سے بچاؤ کی چند احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں کہیں بھی صاف پانی کھڑا ہونے نہیں دیں تاکہ جو اس مچھر کا لاروا ہوتا ہے جس سے مچھر پیدا ہوتا ہے اس کی افزائش نہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ پوری آستینوں والے کپڑے پہنیں۔ اس کے علاوہ مچھروں کے مارنے کا اسپرے اور کوائل کا بھی استعمال کریں۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا