03:35 pm
نور مقدم کیس! سپریم کورٹ نے پہلا رہائی کا پروانہ جاری کر دیا

نور مقدم کیس! سپریم کورٹ نے پہلا رہائی کا پروانہ جاری کر دیا

03:35 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نور مقدق ت ل کیس میں سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کی والدہ کی ضمانت منظور کر لی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں نور مقدم ق ت ل  کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔
درخواستگزاروں کے وکیل خواجہ حارث نے آج کی سماعت میں اپنے دلائل پیش کیے۔ انہوں نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی مقدمے میں نامزد نہیں تھے۔مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے پولیس کو بیان کے بعد والدین کو نامزد کیا۔ انہوں نے کہا کہ کال ریکارڈز کے مطابق عصمت جعفر نے مرکزی ملزم سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ آپ ملزم اور اس کے والدین کے کال ریکارڈ اور رابطے پر دلائل دیں۔وقوعہ کے روز درخواستگزاروں کی جانب سے ملزم کو کئی کالز کی گئیں۔ اس موقع پر ضمانت کا فیصلہ کرنے سے مرکزی کیس متاثر ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عصمت جعفر کےا س واقعہ میں کردار سے متعلق دلائل دیں۔ جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ ق ت ل کا وقت کیا تھا ؟ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ استغاثہ کے مطابق شام 6:35 سے 7:30 کے درمیان ق ت ل  ہوا۔ ایف آئی آر میں ق ت ل  کا درج وقت رات دس بجے ہے۔ جس پر جسٹس قاضی امین نے کہا کہ اس موقع پر ضمانت دے کر استغاثہ کا پورا کیس فارغ نہیں کیا جا سکتا۔درخواستگزار کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ملزمان پر صرف ق ت ل  چُھپانے کا الزام ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ظاہر جعفر کی دماغی حالت کو ٹیسٹ کیا گیا ہے ؟ جس پر خواجہ حارث نے بتایا کجہ ملزم کی ذہنی حالت سے متعلق کوئی ٹیسٹ نہیں کیا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیس میں م ن ش ی ا ت کا بھی ذکر ہے، کیا ملزم منشیات پر تھا؟ مدعی کے وکیل شاہ خاور نے کہا کہ ملزم کا صرف  م ن ش ی ا ت  کا ٹیسٹ کروایا گیا ہے۔ذہنی کیفیت جانچنے کے لیے کوئی معائنہ نہیں کیا گیا۔ جس پر جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ ملزم انکار کرے تو ذہنی کیفیت نہیں دیکھی جاتی۔ ذہنی کیفیت کا سوال صرف اقرار جُرم کی صورت میں اُٹھتا ہے۔ سماعت کے دوران جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ممکن ہے فون پر والدق ت ل  کا کہہ رہا ہو، یہ بھی ممکن ہے کہ روک رہا ہو۔ جس پر وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ممکن تو یہ بھی ہے کہ بیٹا باپ کو سچ بتا ہی نہ رہا ہو۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ٹرائل کی کیا صورتحال ہے؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے جواب دیا کہ فرد جُرم عائد ہو چکی ہے، 8 ہفتوں میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ بظاہر ماں کے جُرم میں شامل ہونے کے شواہد نہیں ہیں۔ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ماں نے دو ٹیلی فون کالز گارڈ کو کی تھیں۔ جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک سفاک ق ت ل ہے، جس کو چُھپانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اتنے سفاک ق ت ل میں تمام پہلوؤں کو دیکھتے ہوئے ضمانت کس بنیاد پر ہو؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ کال ریکارڈز کی قانوناً کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ اگر کال ریکارڈز بھول بھی جائیں تو ذاکر جعفر نے ق ت ل کی اطلاع پولیس کو کیوں نہیں دی ؟ جسٹس قاضی محمد امین نے کہا کہ وقوعہ کے بعد بھی ملزمان کا رویہ دیکھا جاتا ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ والدہ کی بھی 11 کالز کا ریکارڈ موجود ہے۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جائزہ لیں گے کہ پولیس کو بلانے کی بجائے تھیراپی ورکس کو کیوں کہا گیا ؟جس کے بعد سپریم کورٹ نے ظاہر جعفر کے والدین کی درخواست ضمانت کی سماعت میں وقفہ کر دیا تھا تاہم وقفے کے بعد سپریم کورٹ نے نور مقدم ق ت ل  کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی والدہ عصمت جعفر کی ضمانت منظور کر لی۔ سپریم کورٹ نے عصمت آدم جی کو 10 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا۔سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ وقوعہ کے وقت عصمت آدم جی اسلام آباد میں موجود نہیں تھیں۔ دوران سماعت وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ کیس کا دو ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کی ہدایت کو مسترد کیا جائے۔ سپریم کورٹ نے خواجہ حارث کی استدعا مسترد کر دی اور ہدایت کی کہ نور مقدم ق ت ل کیس کے ملزمان کو شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے۔
 

تازہ ترین خبریں

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان