03:44 pm
پاکستان میں اسکول کے بچوں پر کورونا ویکسینیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی قرار

پاکستان میں اسکول کے بچوں پر کورونا ویکسینیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی قرار

03:44 pm


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) بچوں پر کورونا ویکسین کے مضر اثرات سے متعلق ویڈیو پر این سی او سی کا بیان سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی ) نے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسکول کے بچوں پرکورونا ویکسی نیشن کے منفی اثرات کی خبریں جعلی ہیں، سوشل میڈیاپرگردش کرنےوالاجعلی ویڈیوکلپ 3 سال پرانا ہے، کوروناویکسین مکمل طورپرمحفوظ ہے اور ویکسین بچوں کووزارت صحت کی ہدایات کےمطابق دی جا سکتی ہیں۔ یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو محکمہ صحت پنجاب نے وہاڑی میں ایک سکول کے طالب علم کی فائزر ویکسین لگانے کے بعد موت کے حوالے سے رپورٹ کی تردید کی تھی۔
سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ کا کہنا تھا کہ رپورٹ حقائق کے خلاف تھی اور طبی معائنے کے بعد ویکسین کے رد عمل کا کوئی اشارہ سامنے نہیں آیا، فائزر ڈبلیو ایچ او کی مجاز ویکسین ہے اور 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لیے محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ وہاڑی کے اسکول میں 29 ستمبر کو 300 طلباء کو فائزر ویکسین لگائی گئی تھی اور اگلے دن تمام طلبا نے معمول کے مطابق اسکول میں شرکت کی تھی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ کورونا ویکسین کے بارے میں غلط معلومات سے گریز کریں ، تمام دستیاب ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ یاد رہے کہ 28 ستمبر کو پاکستان بھر میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اجلاس میں ملک بھر میں بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس حوالے سے این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ این سی او سی کے اجلاس میں کیا گیا ہے جس کے تحت اب بارہ سال اور اس سے زائد عمر کے بچے بھی کورونا کی ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں ویکسی نیشن کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے گی۔
 

تازہ ترین خبریں

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک، سوشل میڈیا ہیڈ کو غداری کے بیانیے کی ٹرینڈنگ کی ہدایات

بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک، سوشل میڈیا ہیڈ کو غداری کے بیانیے کی ٹرینڈنگ کی ہدایات

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے نکالا تو؟ روس کا سخت وارننگ دیدی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے نکالا تو؟ روس کا سخت وارننگ دیدی

پی آئی اے کی عازمین کو لے جانے والی پرواز اچانک منسوخ،عازمین حج کوکیاگہاگیا،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

پی آئی اے کی عازمین کو لے جانے والی پرواز اچانک منسوخ،عازمین حج کوکیاگہاگیا،انتہائی افسوسناک خبرآگئی

ایک کے بعد ایک گھر کے افراد کو ہسپتال جاتے دیکھا، بدترین دنوں کی کہانی جس نے پورے گھرانے کو لپیٹ میں لے لیا

ایک کے بعد ایک گھر کے افراد کو ہسپتال جاتے دیکھا، بدترین دنوں کی کہانی جس نے پورے گھرانے کو لپیٹ میں لے لیا

یہاں کا میٹھا پانی لوگ آج بھی پیتے ہیںسمندر کنارے موجود حضرت عبداللہ شاہ غازی کا میٹھے پانی والا چشمہ مزار میں کس طرف واقع ہے؟

یہاں کا میٹھا پانی لوگ آج بھی پیتے ہیںسمندر کنارے موجود حضرت عبداللہ شاہ غازی کا میٹھے پانی والا چشمہ مزار میں کس طرف واقع ہے؟

ملکی مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں ،وعدہ کرتی ہوں ان مسائل سے نکالیں گے،مریم نواز

ملکی مسائل ہمارے پیدا کردہ نہیں ،وعدہ کرتی ہوں ان مسائل سے نکالیں گے،مریم نواز

قوم پیغام دے رہی ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو،کپتان کامقتدر حلقوں کوپیغام

قوم پیغام دے رہی ہے کہ ابھی بھی وقت ہے ملک کو بچا لو،کپتان کامقتدر حلقوں کوپیغام

آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ۔۔۔عمران خان نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

آصف زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکی سپہ سالار کو پیغام دیا کہ۔۔۔عمران خان نے تہلکہ خیز انکشاف کرڈالا

امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں،کپتان حکومت پربرس پڑے

امپورٹڈ حکومت میں بیٹھے لوگوں کا جینا مرنا پاکستان میں نہیں،کپتان حکومت پربرس پڑے

پی ٹی آئی جلسہ، ضرورت پڑنے پر نئی آنسو گیس استعمال کریں گے،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بڑی دھمکی دیدی

پی ٹی آئی جلسہ، ضرورت پڑنے پر نئی آنسو گیس استعمال کریں گے،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے بڑی دھمکی دیدی

،ملک کے مختلف شہروں میں بدترین حالات زندگی اور خود ساختہ حکومت کو تحلیل کرنے کے لیے مظاہرے

،ملک کے مختلف شہروں میں بدترین حالات زندگی اور خود ساختہ حکومت کو تحلیل کرنے کے لیے مظاہرے

حکومت نے سرکاری عمارتوں کے حوالےسے بڑافیصلہ کرلیا

حکومت نے سرکاری عمارتوں کے حوالےسے بڑافیصلہ کرلیا

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب، سپریم کورٹ کے فیصلے پر چوہدری پرویز الہیٰ کا بیان سامنے آ گیا

وزیراعلیٰ پنجاب انتخاب، سپریم کورٹ کے فیصلے پر چوہدری پرویز الہیٰ کا بیان سامنے آ گیا