11:29 am
مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

مریم نواز مسلسل نشانہ کیوں بنا رہیں ہیں ؟ سینئر صحافی نے اندر کی بات بتا دی

11:29 am

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ نے اپنی حکمت عملی میں واضح تبدیلی کر لی ہے۔ اس حوالے سے سینئیر صحافی و کالم نگار انصار عباسی نے اپنے حالیہ کالم میں بتایا اور کہا کہ مسلم لیگ ن کی اس حکمت عملی کے مطابق باقی سب تو خاموش ہیں لیکن مریم نواز کی طرف سے موجودہ آئی ایس آئی کے سربراہ جنرل فیض کو کھلے عالم نشانہ بنایا جارہا ہے
۔اب اسٹیبلشمنٹ کے کسی دوسرے فرد کا نام بھی نہیں لیا جا رہا بلکہ نواز شریف کی سپریم کورٹ کے ذریعے نااہلی، وزارت عظمی سے نکالے جانے، پاناما کیس اور اس کے نتیجے میں عدلیہ کی طرف سے میاں صاحب اور مریم کو دی جانے والی سزائوں اور پھر الیکشن سے پہلے مبینہ پولیٹیکل انجینئرنگ ہر چیز کا ذمہ دار صرف ایک ہی شخص کو ٹھہرایا جا رہا ہے جس کا وہ بار بار نام بھی لے رہی ہیں اور ایک نیا بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ یہی فرد عمران خان کو لانے اور تمام خرابیوں کی جڑ ہے۔انصار عباسی نے کہا کہ ہفتے کی رات کو فیصل آباد میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں ایک بار پھر مریم نواز نے ڈی جی آئی ایس آئی کو اپنے نشانہ پر رکھا ۔ اسی جلسہ میں اسٹیج پر سے جنرل فیض استعفیٰ دو کے نعرے بھی لگوائے گئے اور پھر آج اس مطالبہ کو ن لیگ کے سوشل میڈیا نے ٹاپ ٹویٹر ٹرینڈز میں شامل کر لیا۔ انصار عباسی نے کہا کہ دونوں باپ بیٹی کے متعلق دفاعی ادارے میں انتہائی منفی تاثر زور پکڑ گیا۔اگرچہ نواز شریف اور مریم نواز کی اس پالیسی سے ن لیگ کے کئی رہنما بشمول شہاز شریف متفق نہ تھے لیکن ذرائع کے مطابق نواز شریف نے بھی یہ محسوس کیا کہ فوجی قیادت کے دو انتہائی اہم افسران کا نام لے لے کر اُنہیں نشانہ بنانے کی پالیسی کا شاید پارٹی کو فائدے سے زیادہ نقصان ہو۔ شاید اسی وجہ سے اب ایک نیا بیانیہ بنایا جارہا ہے جس کا نشانہ صرف اور صرف جنرل فیض ہیں جو کہ عمران خان کے ممکنہ آئندہ سال تعینات ہونے والے نئے آرمی چیف ہو سکتے ہیں۔اس نئے بیانیہ کا واضح مقصد یہ ہے کہ جنرل فیض کو اتنا متنازعہ بنا دو اور باربار عوامی سطح پر اُن کے خلاف بات کرو کہ اُن کا اگلا آرمی چیف بننے کا چانس ہی باقی نہ رہے۔ ن لیگ کو اس بات کا علم ہے کہ جنرل فیض پر جو جو الزمات لگائے وہ اُس وقت کے ہیں جب وہ آئی ایس آئی کے سربراہ نہیں بلکہ سیکنڈ ان کمانڈ تھے۔

تازہ ترین خبریں

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

الیکشن کی تیاریاں ، پیپلزپارٹی کی سیاسی سرگرمیاں تیز، ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس طلب

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

آڈیولیکس پر پریس کانفرنس کرنیوالے وزیرکو مستعفی ہوجانا چاہئے ، سپریم کورٹ

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

وزیر اعظم شہبازشریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جہانگیر ترین سے کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری سے رابطوں میں ہوں، اسد عمر