08:31 pm
مہنگائی پرقابوپانے کی تمام ترحکومتی کوششیں ناکام

مہنگائی پرقابوپانے کی تمام ترحکومتی کوششیں ناکام

08:31 pm

اسلا م آباد(نیو ز ڈیسک )مہنگائی پر قابو پانے کی تمام حکومتی کوششں ناکام ہو گئی۔اب صورت حال یہ ہے کہ بجلی کے نرخ میں ایک روپیہ 39پیسے فی یونٹ اضافے کے علاوہ ادارہ شماریات کے مطابق یوٹیلٹی اسٹوروں پر خوردنی تیل 110، گھی49روپے تک مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ پٹرول کی قیمت فوری طور پر ساڑھے 10روپے فی لیٹر بڑھا دی گئی ہے۔ چینی کے نرخ بھی سو روپے فی کلو سے زیادہ تک جا پہنچنے اور شوگر مافیا کا بھی کچھ نہیں بگڑا۔ گندم اور آٹے کا بھی یہی حال رہا۔ گزشتہ روز وزیراعظم نے ایک بار پھر چینی
کی ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوگر ملوں کی نگرانی کے لئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔ ناجائز منافع خوروں کو عوام کا دشمن قرار دیتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ ریاست ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔ دوسری طرف پنجاب میں حکومت نے کسانوں کو گنے کی سابقہ مالی ادائیگیاں نہ کرنے والی شوگر ملوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کردی ہیں جسے شوگر مل ایسوسی ایشن کے سربراہ نے غیرقانونی اقدام قرار دیا ہے اور یہ سلسلہ بند نہ ہونے کی صورت میں یکم نومبر سے کرشنگ بند کردینے کا اعلان کیا ہے۔ ملک میں مسلسل جاری مہنگائی کا سبب کیا واقعی صرف ناجائز منافع خوری ہے یا اس کے حقیقی اسباب کچھ اور ہیں۔ بجلی، گیس، پٹرول، ڈیزل جیسی اشیا کے نرخ حکومت خود مسلسل بڑھاتی رہے تو تمام چیزوں کی لاگت پر اس کا منفی اثر مرتب ہونا ہی ہے۔ ملکی ضرورت کا سوچے بنا بغیر متعلقہ وفاقی وزارتوں نے چینی اور گندم کو بڑے پیمانے پر برآمد کردیا اور جب ملک میں قلت ہوئی تو مہنگے داموں درآمد کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ان اشیا کے مقامی نرخوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا۔ ایل این جی بھی درآمد کے معاہدے مناسب وقت پر نہ کرنے کی وجہ سے مہنگے داموں خریدنا پڑی۔ مہنگائی کا سبب ناجائز منافع خوری نہیں بلکہ اس میں ہماری معاشی مجبوریوں، عالمی حالات اور حکومتی پالیسیوں کا بھی نمایاں حصہ ہے۔ لہٰذا مہنگائی کے جن پر قابو پانے کا طریقہ یہ نہیں کہ سارا بوجھ عام آدمی پر منتقل کیا جاتا رہے جس کی کمر پہلے ہی توڑ رکھی ہے

تازہ ترین خبریں

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیا ت نے پانچ دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی، اربن فلڈنگ کا خدشہ

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

کاروبار شروع ہوتے ہی ڈالر منہ کے بل نیچے آگرا، قدر میں کتنے روپے کی واضح کمی ہوگئی؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

یکم جولائی سے پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوجائیگا؟دعوے نے پاکستانیوں کے ہوش اڑ ادیئے

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

خیبرپختونخوا کی اہم ترین خاتون شخصیت سیلفی لیتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئیں، ہر آنکھ اشکبار

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار