09:40 pm
رات کی بریکنگ نیوز پاکستان گرے لسٹ سے نکلا یا نہیں ؟ ایف اے ٹی ایف نے فیصلہ سنا دیا

رات کی بریکنگ نیوز پاکستان گرے لسٹ سے نکلا یا نہیں ؟ ایف اے ٹی ایف نے فیصلہ سنا دیا

09:40 pm

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان، فیٹف کی جانب سے
فروری 2022 تک پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ، ترکی، اردن اور مالے کو بھی گرے لسٹ میں ڈال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے فیٹف کے27 میں 26 نکات پر عملدرآمد کیے جانے کے باوجود پاکستان کو گرے لسٹ سے خارج نہیں کیا گیا۔ 3 روز اجلاس کے خاتمے پر جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان نے 34 میں سے 30 شرائط پوری کر لی ہیں، منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اچھے اقدامات کیے گئے۔ تاہم پاکستان کو استغاثہ اور قانون سازی میں مزید کام کرنے اور اقوام متحدہ کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے افراد کیخلاف کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو نام گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے علاوہ ترکی، اردن اور مالے کو بھی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ پاکستان کو فروری 2022 تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فیٹف کے فیصلے سے قبل حکومتی ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ میں سے نکال دیے جانے کے فیصلے کیلئے پرامید ہیں۔ کچھ روز قبل اس حوالے سے وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم نے ترک خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے تمام نکات پر عملدرآمد کیا، پاکستان نے فیٹف کے27 میں 26 نکات پر عملدرآمد کیا، پاکستان فیٹف کے منصفانہ ہونے کا ایک ٹیسٹ کیس ہے،امید ہے فورم کسی سیاسی اقدام کیلئے استعمال نہیں ہوگا، بلکہ فیٹف غیرسیاسی رہے گا۔ فروغ نسیم نے کہا کہ تعاون کرنے پر پاکستان چین اور ترک بھائیوں کا شکر گزار ہے۔ یاد رہے اس سے قبل ستمبر میں فنانشنل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیوں کا اعتراف کیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم ایشیاء پیسیفک گروپ نے پاکستان کو دیئے گئے اہداف پر کارکردگی رپورٹ جاری کی تھی، جس میں ایف اے ٹی ایف اہداف پر حکومت پاکستان کی پیشرفت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ سمیت بیش تر اہداف پر بہترین کارکردگی دکھائی، انسداد منی لانڈرنگ کے لئے بہتر قوانین بنائے، اس حوالے سے پاکستان کے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

ان دو خاندانوں کو این آر او دینا ملک سے سب سے بڑی غداری ہے، وزیراعظم پھٹ پڑے

جوتوں سے پہچانا گیا   اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘  وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے  تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

جوتوں سے پہچانا گیا اللہ تعالیٰ کا نظام بھی کیسا عجیب ہے‘ وہ جب کسی ظالم سے نفرت کرتا ہے تو اس کی قبر کی بھی بخشش نہیں ہوتی...

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

ناریل کے گرم پانی کے معجزات، ماہرین نے حیران کن تحقیق بیان کر دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

محمد رضوان کو محنت کا صِلہ مل گیا، آئی سی سی نے بڑی خوشخبری سنا دی

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

ایک ہفتے میں ڈالر ، سعودی ریال اور برطانوی پائونڈ کی قدر میں کتنی کمی ہوئی؟ مکمل تفصیلات آگئیں

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

بارشیں مزید کب تک جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

نیوزی لینڈکی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کی شادی سے پہلے ہی خوشیاں خاک میں مل گئیں

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

عمران خان کی چھٹی ۔۔اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بڑا دعویٰ کر دیا

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

بارشوں اور برفباری نے تباہی مچادی، اب تک کتنی ہلاکتیں ہو گئیں؟ افسوسناک تفصیلات جاری

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

سستےگھروں کی الاٹمنٹ کیلئے قرعہ اندازی شروع، ساڑھے 3 مرلہ گھر کی ماہانہ قسط کیا ہوگی؟ خوشخبری سنا دی گئی

خبردار!!احتیاط کیجئے  موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

خبردار!!احتیاط کیجئے موٹروے پر سفر کرنے سے پہلے یہ خبر پڑھ لیں ، موٹروےپولیس نے ہدایات جاری کردیں

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

کورونا کیسز میں اضافہ ، کئی علاقوں میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا فیصلہ

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کس تاریخی موقع پر پاکستان آئیں گے؟خوشخبری سنا دی گئی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی

کورونا کیسز میں اضافہ ، صوبائی حکومت جس نے ان ڈور شادیوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی