12:08 pm
تین خواتین مجھے کالیں کرکے بہکی بہکی باتیں کرنے لگیں، جب کالز ٹریس کروائیں تو تینوں خواتین کون نکلی؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ، اینکر پرسن اور کالم نگار حامد میر مقامی اخبار میں اپنے آج کے کالم ”روزگار کمانے کے انوکھے طریقے ” میں تحریر کرتے ہیں کہ موبائل فون جب تک صرف فون تھا تو ایک رحمت لگتا تھا پھر اِس موبائل فون میں کمپیوٹر شامل ہو گیا اور یہ اسمارٹ فون کہلانے لگا۔ ایک چھوٹے سے جیبی کمپیوٹر میں فون کے علاوہ واٹس ایپ، فیس بک، ٹوئٹر،
یوٹیوب اور بہت کچھ اکٹھا ہو گیا۔ رحمت آہستہ آہستہ زحمت بننے لگی۔ سب سے بڑی مصیبت یہ کہ کوئی صبح چھ بجے کال کر رہا ہے۔ کوئی رات کوایک بجے کال کر رہا ہے۔ آپ نے مصروفیت کی وجہ سے کال اٹینڈ نہیں کی تو شکوے شکایتوں سے بھرا پیغام بار بار آئے گا۔ اچھے اچھے دوست ناراض ہونے لگے۔ ایک کو منائو تو دوسرا ناراض۔ دوسرے کو منائو تو تیسرا ناراض۔ کسی نے مشورہ دیا کہ دو فون رکھ لو۔ جو نمبر زیادہ لوگوں کے پاس ہے، اسے زیادہ تر بند رکھو اور دوسرا نمبر صرف خاص لوگوں کو ہی دو۔ زندگی آسان ہو جائے گی۔ کوشش تو کی لیکن ہر وقت دو فون ساتھ لئے پھرنا بہت مشکل تھا لہذا ایک ہی فون پر گزارا کیا لیکن زندگی کو آسان بنانے کے لئے نمبر تبدیل کر لیا۔ یہ کوشش کامیاب نہ ہوئی۔ کسی دوست نے میرا نمبر فیس بک پر شیئر کیا اور میں ہر ایک منٹ میں تین تین کالیں وصول کرنے لگا۔ نجانے کون کون کالیں کرنے لگا اور کیا کیا کہانیاں سنانے لگا۔ اِس دوران کچھ جیمز بانڈ ٹائپ لوگوں نے مختلف اوقات میں مختلف لوگوں سے کی جانے والی گفتگو کی کانٹ چھانٹ کر کے ایک ٹیپ بنائی اور اس ناچیز پر ایک ناکردہ گناہ تھونپنے کی کوشش کی۔ یہ معاملہ کافی عرصہ عدالتوں میں چلتا رہا اور آخر کار میری بیگناہی ثابت ہو گئی۔ اس معاملے سے جان چھوٹی تو کچھ خواتین کے فون آنے لگے اور وہ فون پر بہکی بہکی باتیں کرنے لگیں۔ میں نے ایک مہربان کو ایسی تین خواتین کے فون نمبر دے کر کوائف معلوم کئے تو ہوش ٹھکانے آ گئے۔ تینوں کا تعلق ایک ہی شہر اور ایک ہی ادارے سے تھا اور تینوں کا ہدف بھی ایک ہی تھا۔ مجھے ایسا لگا کہ میرے ہاتھ میں پکڑا ہوا فون دراصل دشمنوں کا ایک ہتھیار ہے لہذا میں نے اپنے فون کا کم سے کم استعمال شروع کر دیا۔ صرف اہم فون کالیں لینڈ لائن سے کرنے لگا اور آئی فون پر آنے والی بے تحاشا کالوں کو سننا ہی چھوڑ دیا۔ صرف وہی نمبر اٹینڈ کرنا شروع کر دیے جو معلوم ہیں۔ نامعلوم اور ناشناسا نمبروں سے پرہیز شروع کیا تو زندگی کافی آسان ہو گئی۔ مزید آسانی کے لئے گھنٹی کو بھی خاموش کر دیا۔

تازہ ترین خبریں

بادلوں کی نئے اورطاقتور سپیل کی پاکستان میں انٹری۔۔کتنے دن تک بارف و بارش کا کھیل جاری رہےگا؟خبردار کردیاگیا

مریم نواز کی جانب سے بیٹے جنید صفدر کو مہنگی ترین گاڑی کا تحفہ دینے کی خبریں، مریم نواز نے خود ہی حقیقت بتا دی

پاک بھارت ٹیمیں پھر آمنے سامنے، ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022کا شیڈول جاری ، کس تاریخ کو دونوں ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی؟

کورونا کے پھیلائومیں تیزی ، حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ سمیت کئی پابندیاں لگا دیں،ایس او پیز جاری

آج شام سے موسلا دھار بارشوں کاسلسلہ کہاں کہاں سے شروع ہونیوالا ہے؟ محکمہ موسمیات کی ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی

تعلیمی بورڈ کا شاندار فیصلہ۔۔ اسپیشل  امتحانات کرانے کا اعلان کردیا، کون کون سے بچے شرکت کریں گے؟

عوام کو ایک جھٹکا لگانے کی تیاریاں۔۔بجلی کی قیمت میں 3روپے12پیسے اضافے کا امکان

شہر میں  60 کلومیٹر فی گھنٹے تک تیز ہوائیں چلنے کا امکان ، سردی کی شدت میں اضافے کی پیشنگوئی

سونے پر17 فیصد ٹیکس عائد، ایک ہی دن میں صارفین کیلئے قیمت 11ہزار روپے بڑھ گئی

انارکلی دھ م ا ک ہ کس نوعیت کا تھا؟ ابتدائی تفصیلات آگئیں

آئندہ چوبیس گھنٹوں میںموسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

ملک کی صدارتی نظام نافذ ہونے کا امکان؟ وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی بھی کھل کر بول پڑے

ایشوریہ کی  18 برس بعدطلاق، طلاق کی اصل وجہ بھی سامنے آگئی

مہنگائی سے عوام پریشان ، حکمران جماعت میں بغاوت۔۔پی ٹی آئی اراکین اسمبلی آئندہ الیکشن کس جماعت کے ٹکٹ پر لڑیںگے؟ سہیل وڑائچ نے تہلکہ خیز د

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

انا للہ واناالیہ راجعون  پاکستان میں اندوہناک دن ، 15افراد کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا

وزیر اعظم سے 2 دن کی چھٹی لے کر کرکٹ میچ دیکھنے دبئی جانے والے شیخ رشید کو بڑا دھچکا لگ گیا ، ہنگامی پاکستان واپسی ، وجہ کیا بنی ؟

پاکستانی بڑی خوشخبری کیلئے تیار ہوجائیں ، اب سے کچھ ہی گھنٹوں بعد وزیر اعظم پاکستان کس ملک روانہ ہو رہے ہیں اور دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟ جان

خدارا اپنی بہن بیٹیوں کو رکشہ میں نہ بھیجیں ، پاکستان کے اہم شہر میں رکشہ ڈرائیور ساتویں جماعت کی جماعت طالبہ کو گھرلاتے وقت !

وزیر اعظم کا داہنا ہاتھ سمجھی جانے والی شخصیت نے اچانک استعفیٰ دیدیا ، وجہ کیا بنی ؟ جانیں 

انتخابی معرکے کی بھرپور تیاری کر لو ، آصف زرداری نے جیالوں ہنگامی ہدایات جاری کر دیں ، کیا ہونےوالاہے ؟ جانیں 

بھکاری سے بھی بھیک مانگ لی ۔۔ لاکھوں روپے  بینک میں رکھنےو الے بھکاری کو بھی ٹیکس کا نوٹس مل گیا