08:15 pm
ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے ، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے ، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی

08:15 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ان تمام پاکستانیوں کو ایک تنخواہ کے برابر الائونس دے دیا جائے ، حکومت نے عوام کو زبردست خوشخبری سنا دی ۔۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے جیل ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جیل ملازمین کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنایا جا رہا ہے، جیل وارڈن، ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری، پیکیج سے قیدیوں اور ملازمین کے مسائل حل ہوں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تاریخ ساز پریزن پیکیج فرسودہ جیل نظام میں انقلابی
اصلاحات کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ قیدیوں اورجیل عملے کیلئے 5ارب50کروڑ روپے کے تاریخی پیکیج کی مثال قیام پاکستان سے لے کر آج تک نہیں ملتی۔ 1894کے نظام کو127سال بعدبدل رہے ہیں۔ قیدیوں کے ساتھ جیلوں میں جو سلوک ہوتا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔انہوں نے کہا کہ 127سالہ پرانے جیل قوانین اور قواعدوضوابط کو تبدیل کیا جارہاہے۔قیدی انسان ہیں اوران کے بھی بنیادی حقوق ہیں۔ قیدیوں کومعاشرے کا مفید رکن بنانے پر توجہ دی جائے گی۔ پریزن پیکیج کے تحت قیدیوں کو میٹرس، کمبل اور تکیہ رکھنے کی اجازت ہوگی۔ موسم سرمامیں گرم پانی کیلئے جیلوں میں گیزرلگائے جا رہے ہیں۔ سیل اور بیرکس میں ائیرکولر، ایگزاسٹ فین، لائٹس اور اضافی پنکھے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین قیدیوں کے ساتھ 6سال تک کے بچوں کیلئے تعلیم، تفریحی سہولیات اور ڈے کیئر سینٹر کا اہتمام کیا جائے گا۔کم عمر قیدیوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔کم عمر قیدیوں کے استحصال کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔محکمہ صحت ہر ماہ جیلوں میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے میڈیکل کیمپ لگائے گا۔ قیدیوں کی سہولت کے لئے لنچ اورڈنر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں میں ربیع الاول کی مناسبت سے عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ منایا گیا۔قیدیوں کے مابین تلاوت قرآن پاک، سیرت النبیؐ کے مختلف پہلوؤں پر تقریری اورنعت خوانی کے مقابلے ہوئے اور مقابلے میں نمایاں کارکردگی پر قیدیوں کو انعامات دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت نے قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کو ریلیف دینے کیلئے خصوصی پیکیج دیاہے۔ جیل عملے کے سروس سٹرکچر کو بہتر بنا یا جا رہا ہے۔تنخواہوں و الاؤنسز کے ساتھ جیل ملازمین کو ایک اضافی بنیادی تنخواہ کے برابر پریزن سکیورٹی الاؤنس دیا جائے گا اور اس پیکیج پر تقریباً2 ارب 77 کروڑروپے خرچ ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جیل وارڈن، ہیڈ وارڈن اور چیف وارڈن کی پوسٹوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے اور ان پوسٹوں کی اپ گریڈیشن پر 9 کروڑ 24 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ محکمہ جیل خانہ جات کو 21 آپریشنل گاڑیاں دی جا رہی ہیں جس پر 10 کروڑ 64 لاکھ روپے صرف ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء پیکیج کی طرز پر جیل شہداء کے مروجہ پیکیج میں اضافہ کیاہے۔پنجاب پریزن سروس کے شہداء کے بچوں کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ پنجاب پریزن فاؤنڈیشن کے اشتراک سے جیل ملازمین کے بچوں کو سکالرشپ، جہیز فنڈاور میڈیکل الاؤنس دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہر جیل کو 2، 2 جیل وین دی جائیں گی، 72 وین کی فراہمی پر 91 کروڑ 40 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ جیلوں میں موجود 287 پریزن وین کی مرمت اور بحالی کا کام کیا جا رہا ہے۔وین میں قیدیوں کیلئے پنکھے، ایگزاسٹ اور نئی سیٹیں لگائی جا رہی ہیں جس پر 7کروڑ 17لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تاریخ ساز پریزن پیکیج سے قیدیوں کے ساتھ جیل ملازمین کے دیرینہ مسائل حل ہوں گے۔آج تک کسی بھی حکومت نے قیدیوں اور جیل ملازمین کی حالت زار پر توجہ نہیں دی۔ تاریخی پریزن پیکیج سے فرسودہ نظام میں حقیقی تبدیلی آئے گی اور یہ پیکیج جیل نظام میں دوررس اورانقلابی تبدیلیوں کی بنیاد بنے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک پیکیج نہیں بلکہ قیدیوں اورجیل ملازمین کی ضروریات کو مدنظررکھ کر ریلیف کی فراہمی کا جامع پروگرام ہے۔

تازہ ترین خبریں

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

"وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے وفاق پر چڑھائی کی" وفاقی حکومت کا محمود خان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

میں ایک بہتر حل دیکھ رہا ہوں، سارا کریڈٹ عمران خان کو جائے گا، کیا ہونے والا ہے ؟ شیخ رشید کا اہم بیان

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے گرمیوں کی چھٹیاں ہونے تک اوقات کار میں کمی کردی

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

گزشتہ روز کے لانگ مارچ میں جان گنوانے والے دو کارکنوں کیلئے عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

عام انتخابات کے انعقاد میں کتنے ارب روپے خرچ ہونگے؟ ہوشربا تفصیلات

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

پاکستان میں نئی تاریخ رقم، سینہ کھولے بغیر دل کی کامیاب سرجری

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

عمران خان کو 6 دن کی دوائی دی ، واپس آئے تو ان کا علاج کیا جائے گا، طلال چودھری کا بیان

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن  لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

اسمبلیاں تحلیل کرنے یا مدت پوری کرنے کا فیصلہ دو دن میں ہوگا لیکن لیگی اکثریت کیا سوچتی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کی پاکستانی ہائی کمیشن میں عملے کیساتھ تلخ کلامی، کیڑے مکوڑے قراردیدیا

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

بات چیت کیلیے تیار مگرالیکشن کا فیصلہ کون کرے گا ؟ وزیراعظم شہباز شریف کا حیران کن بیان

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

" پی ٹی آئی کے خلاف یہ بات ثابت نہ ہو تو میرا نام ثاقب نثار رکھ دینا، سلیم صافی کا چیلنج

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

ایک سال سزا کے بعد ایک اور بڑا دھچکا ، عمران خان کے دوست نوجوت سنگھ سدھو سے جیل میں کیا کام لیا جانے لگا

6دن بعد اگر6 لاکھ  لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

6دن بعد اگر6 لاکھ لوگ لے آئیں تو میں عمران خان کی حمایت کر دوں گا، وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا اعلان

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ

تحریک انصاف کے رہنمائوں کو ایک ماہ کیلئے نظر بند کرنے کا فیصلہ

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

نواز شریف اچھا یا عمران خان ؟  مہنگائی بڑھے تو سمجھ لینا حکمران چور ہے! عمران خان بیان دے کر پھنس گئے؟ ویڈیو دیکھیں

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

مسلم لیگ ن کی کم عمر ترین رہنما ثانیہ عاشق کی نازیبا ویڈیو بھی آگئی ، حقیقت کیا ہے؟  جانیں 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے تعزیتی ریفرنس پاکستان اکیڈمی آف سائنسز میں منعقد ہوا

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے لیے تعزیتی ریفرنس پاکستان اکیڈمی آف سائنسز میں منعقد ہوا

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

پاکستان کے ان علاقوں کا انٹر نیٹ بند کر دو ، وزارت داخلہ نے منظوری دیدی، پاکستانی جان لیں 

انا للہ واناالیہ راجعون  پاکستان میں اندوہناک دن ، 15افراد کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا

انا للہ واناالیہ راجعون پاکستان میں اندوہناک دن ، 15افراد کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا

وزیر اعظم سے 2 دن کی چھٹی لے کر کرکٹ میچ دیکھنے دبئی جانے والے شیخ رشید کو بڑا دھچکا لگ گیا ، ہنگامی پاکستان واپسی ، وجہ کیا بنی ؟

وزیر اعظم سے 2 دن کی چھٹی لے کر کرکٹ میچ دیکھنے دبئی جانے والے شیخ رشید کو بڑا دھچکا لگ گیا ، ہنگامی پاکستان واپسی ، وجہ کیا بنی ؟

پاکستانی بڑی خوشخبری کیلئے تیار ہوجائیں ، اب سے کچھ ہی گھنٹوں بعد وزیر اعظم پاکستان کس ملک روانہ ہو رہے ہیں اور دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟ جان

پاکستانی بڑی خوشخبری کیلئے تیار ہوجائیں ، اب سے کچھ ہی گھنٹوں بعد وزیر اعظم پاکستان کس ملک روانہ ہو رہے ہیں اور دورے کے مقاصد کیا ہیں ؟ جان

خدارا اپنی بہن بیٹیوں کو رکشہ میں نہ بھیجیں ، پاکستان کے اہم شہر میں رکشہ ڈرائیور ساتویں جماعت کی جماعت طالبہ کو گھرلاتے وقت !

خدارا اپنی بہن بیٹیوں کو رکشہ میں نہ بھیجیں ، پاکستان کے اہم شہر میں رکشہ ڈرائیور ساتویں جماعت کی جماعت طالبہ کو گھرلاتے وقت !