08:55 pm
وزیراعظم سعودی عرب سے واپس آکر عوام کو کیا  بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں ؟ عوام کیلئے بڑی خبر

وزیراعظم سعودی عرب سے واپس آکر عوام کو کیا بڑی خوشخبری سنانے والے ہیں ؟ عوام کیلئے بڑی خبر

08:55 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سے واپسی پر عوام کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دیرینہ تعلقات ہیں، وزیراعظم کے دورے سے دوطرفہ تعلقات پر دور رس اثرات مرتب ہوں گے، خوردنی تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، زراعت
پر توجہ دے رہے ہیں، ملک بہت جلد خوراک میں خود کفیل ہوگا، برآمدات، ترسیلات زر اور محصولات میں قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم ایک دوسرے کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، وفاقی حکومت کراچی اور سندھ کے عوام کیلئے میگاپراجیکٹس پر کام کر رہی ہے۔وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ سندھ میں حکومت کا قیمتوں پرکوئی کنٹرول نہیں، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ایک دوسرے کیخلاف احتجاج کررہی ہیں، اپوزیشن کااحتجاج ٹوپی ڈرامہ ہے، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں ہوئی ہے، خیبرپختونخوا کے تمام خاندانوں کو ہیلتھ کارڈ فراہم کرچکے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کے احتجاج کو پیالی میں طوفان قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خاتمے کی باتیں چھٹی بار کی جارہی ہیں، اللہ نے جو لکھا ہے وہی ہوگا، مہنگائی صرف پاکستان میں نہیں دنیا بھر میں آئی ہے، وسط ایشیا کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، دنیا کو 90 کی دہائی کی غلطی نہیں دہرانی چاہیے۔ اسد عمر نے امریکا میں پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کو کورونا ویکسین فراہم کی، سی پیک کے دائرہ کار میں وسعت آتی جارہی ہے، کچھ ممالک نہیں چاہتے کہ سی پیک وسعت پکڑے۔آخری سال 800 ارب روپے کا بجٹ کیا گیا تھا، پچھلے سال ترقیاتی بجٹ 600 ارب روپے تھا ، اخراجات زیادہ ہوئے، پچھلے سال ترقیاتی اخراجات سو فیصد ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

کون سے قیدیوں کی سزائوں میں کمی کافیصلہ کیاگیا ہے،تفصیلات اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

فیصل واؤڈا کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا بڑافیصلہ ،تفصیل جانئے اس خبر میں

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے،وزیرخارجہ

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ کیلئے قومی ٹیم میں 2 سے 3 تبدیلیوں کا امکان

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

خیبرپختونخوا میں پینشن کا بوجھ آنیوالے دنوں میں کتنے ارب ہوجائیگا؟تفصیل اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

برطانوی اخبار نے شہباز شریف سے معافی کیوں مانگ لی؟جانئے اس خبر میں

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

وفاقی وزیرنے عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کردیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

تحریک انصاف کے رہنما کا اتحادی جماعت ق لیگ کے حوالے سے بڑا بیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

امریکاکاپاکستان کے حوالے سے ایک اور بڑابیان سامنے آگیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

ایک اوربھارتی اداکارہ نے اسلام کی خاطر شوبز کو خیر باد کہہ دیا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان ٹیم کوبڑا دھچکا

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

وفاقی کابینہ کااجلاس جاری،ایجنڈا کیاہے؟تفصیل اس خبر میں 

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

کس ملک کا سیکورٹی گارڈ اپنی فٹبال ٹیم کی جیت کیلئے دعائیں مانگتارہا؟

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں

اہم ترین شہر کے بازار سے ایک ساتھ 10موٹرسائیکلیں چوری،جانئے اس خبر میں