06:08 pm
لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین  بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

لندن میں سیاسی جوڑ توڑ! جہانگیر ترین بول پڑے، حقائق سے پردہ اُٹھا دیا

06:08 pm


لندن (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے لندن میں سیاسی جوڑ توڑ کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے سابق مقرب خاص جہانگیر ترین نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ان کا لندن کا دورہ نجی مقاصد کے لیے ہے اور اس دورے کا مقصد سیاسی جوڑ توڑ نہیں ہے۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی
کے رہنماؤں سے اپنے ملاقاتوں کے حوالے سے قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وہ میڈیکل چیک اپ اور دوسری مصروفیات کی وجہ سے دو ہفتے کے لیے لندن آئے ہیں۔میرے ذہن میں اس دوران کسی سیاسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔میں یہاں اپنے ڈاکٹروں، دوستوں اور ساتھیوں سے ملاقاتیں کروں گا لیکن ذاتی طور پر۔واضح رہے جہانگیر ترین گذشتہ روز لندن پہنچے۔جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ یہاں علاج کے سلسلے میں آیا ہوں،علاج کے لیے شیڈول کے مطابق ہر سال لندن آنا ضروری ہوتا ہے۔جہانگیر ترین نے واضح کیا کہ پاکستان کا شہری ہوں اور لندن کوئی بھاگ کر نہیں آیا، دس سے 15 روز بعد واپس آ جاؤں گا۔گذشتہ سال بھی جہانگیر ترین لندن گئے تھے جس کے بعد بہت ساری قیاس آرائیاں سامنے آئیں کہ شاہد جہانگیر ترین پارٹی قیادت سے ناراض ہیں اس لیے وہ اچانک لندن چلے گئے ہیں۔ کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے لندن جانے کے پیچھے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے مابین اختلافات بھی ہو سکتے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ ایک وقت تھا جب جہانگیر ترین کا شمار پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین کے انتہائی قریبی دوستوں میں ہوتا تھا۔ کہا جاتا تھا کہ عمران خان ہر فیصلے میں جہانگیر ترین سے مشاورت لیتے تھے تاہم پھر وقت ایک جیسا نہ رہا اور دونوں میں دوریاں بڑھتی چلی گئیں، خاص طور پر شوگر سکینڈل کے بعد دونوں رہنماؤں کے مابین تعلقات خراب ہو گئے۔ الیکشن سے پہلے تک بنی گالا عون چودھری, پنجاب علیم خان اور پختونخوا پرویز خٹک کے مکمل قبضے میں تھے۔تینوں جہانگیرترین کی مٹھی میں تھے مگر پھر سب کچھ بدلنا شروع ہوگیا۔یہ بھی خبریں گردش کرتی رہیں کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف چھوڑنے لگے ہیں تاہم انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی تردید کی۔

تازہ ترین خبریں

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

وزارت اعلیٰ پنجاب کیلئے دوبارہ ووٹنگ، لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

چئیرمین نیب کی تعیناتی کے حوالے سے دو ناموں کی تجویز آگئی

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

 نمبر گیم تبدیل ہوگئی، حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہ پائے گی، ماہر قانون کا دعویٰ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد لوگ نظرانداز کرنے لگے:گولڈن مین کا شکوہ

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری، ٹیکس میں بڑی کمی کردی گئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

اہم شخصیت کا استعفیٰ منظور، بڑی خبر آگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔ صارفین پریشان

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

وفاقی وزیر خورشید شاہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ،حالت کیسی ہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

2 گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ،کتنے افرادجان سے ہاتھ دھوبیٹھے ،پنجاب کے بڑے شہر سے انتہائی افسوسناک خبرآگئی

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

اسرائیل نے دنیابھرکے امن پسند ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،خوفناک ہتھیار تیار

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

عمران خان نفرت کا سوداگر، اداروں کو مخالفین کیخلاف استعمال کیا، خواجہ آصف

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

پہلے ہمارے پاس تبدیلی کے لئے بڑے چکر لگتے تھے، اور ہماری شکلیں بھی اچھی لگتی تھیں

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

جے یو آئی (ف) کا ’زرداری بھگاؤ سندھ بچاؤ‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

پاکستان تحریک انصاف کا ایسااقدام جس سے حکومت کےلیے خطرے کی گھنٹی بج گئی