07:01 pm
ہمارا سسٹم کرپٹ ہے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ہمیں اپنی اخلاقیات کا معیاربلند کرنا ہو گا،عمران خان

ہمارا سسٹم کرپٹ ہے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ہمیں اپنی اخلاقیات کا معیاربلند کرنا ہو گا،عمران خان

07:01 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر
کانفرنس میں مجرم کا خطاب بھی افسوسناک ہے۔ ہمارا سسٹم کرپٹ ہے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ہمیں اپنی اخلاقیات کا معیاربلند کرنا ہو گا۔اسلام آباد میں کامیاب جوان کنونشن 2021ء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج کل ٹیپس پر بات ہو رہی ہے، ٹیپس نکل رہی ہیں ججز کے نام آ رہے ہیں اور جو ٹیپس آ رہی ہیں یہ ڈرامہ ہیں۔ لاہور میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے شرکت کی، تقریب میں چیف جسٹس کو مدعو کیا گیا اور خطاب ایک مفرور کرتا ہے، فنکشن میں تقریر وہ کرتا ہے جو ملک سے جھوٹ بول کر بھاگا ہوا ہے، جب ایک قوم کی اخلاقیات ختم ہوتی ہے تووہ تباہ ہو جاتی ہے۔ جاپان میں اخلاقیات کی وجہ سے دوایٹم بم ملک تباہ نہیں کرسکے۔ مدینہ کی ریاست میں اخلاقیات تھیں، ہمارا سسٹم کرپٹ ہے ٹھیک کرنے میں وقت لگے گا، ہمیں اپنی اخلاقیات کا معیاربلند کرنا ہو گا، اسی لیے رحمت اللعامین اتھارٹی بنائی تاکہ نبیﷺ کی زندگی سے سیکھا جائے، ہم سب عاشق رسول ہے، نبی کی سیرت کواپنانا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ 25سال پہلے سیاست میں آیا تو کہا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، کرپشن کرنے والے یہ پیسہ باہر بھیج کر ملک کا دگنا نقصان کرتے ہیں، پاناما میں آف شور کمپنیوں میں پیسہ چھپانے والوں کے نام آئے، پاناما میں آیا لندن کے چار مہنگے فلیٹس کی مالکن مریم صفدر ہیں، پاناما لیکس پر عدالت میں کیس چلا اور نواز شریف کو سزا ہوئی۔ یہ عدالتوں کوبتادیں یہ پیسہ کدھرسے آیا، پہلے کہا گیا’’مجھے کیوں نکالا‘‘ پھر فوج کو برا بھلا کہا گیا، مجھے بھی برا بھلا کہا گیا، میں توپبلک آفس ہولڈرنہیں تھا لیکن سپریم کورٹ میں اپنا 40 سالہ پرانا ریکارڈ دیا۔کامیاب جوان پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عثمان ڈار اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، عثمان ڈار نے جس جنون کے ساتھ یہ کام کیا اس پر مبارکباد دیتا ہوں، کامیاب جوان پروگرام تمام منصوبوں میں سب سے زیادہ کامیاب ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاست میں آیا تو 14 سال میرا مذاق اڑایا گیا، کہا گیا کہ وہ پارٹی سسٹم میں تیسری پارٹی آ ہی نہیں سکتی، جب تیسری پارٹی آ گئی تو تین سال سے سن رہا ہوں یہ ناکام ہو جائے گی۔ سٹیڈیم میں 9 سال کی عمر میں ٹیسٹ میچ دیکھنے گیا تھا، اپنی والدہ کو کہا ٹیسٹ کرکٹر بننا چاہتا ہوں، میرے خاندان والوں نے کہا تم ٹیسٹ کرکٹرنہیں بن سکتے، ناممکن ہے۔ اللہ نے انسان کواشرف المخلوقات بنایا، جتنا چیلنجزکے سامنے کھڑے ہونگے اتنا ہی کامیاب ہوتے جائیں گے، کامیاب وہ ہوتا ہے جوبڑی سوچ رکھتا ہے اورہارنہیں مانتا۔ ہر چیز میں لوگوں نے مجھے لوگوں نے کہا ناممکن ہے مگر اللہ نے کامیابی دی، میں آج کہتا ہوں کہ انشاء اللہ پاکستانی قوم ایک عظیم قوم بنے گی۔مہنگائی کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ دنیا میں لاک ڈاؤن لگا، کاروبار رکا اور سپلائی لائن متاثرہوئی، یہ وقت ہمارے لیے مشکل ہے، دنیا میں کورونا کی وجہ سے برا وقت ہے، ہر چیز مہنگی ہو گئی ، یہ وقت اس پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ 40 لاکھ خاندانوں کو سود کے بغیر گھر کے لیے قرضے دیئے جائیں گے۔ مجھ سب سے زیادہ فخر یونیورسل ہیلتھ کوریج پر ہے۔ ہر شہری کو ہم ہیلتھ انشورنس دے رہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی ترقی کے لیے انہیں ہنرمند بنانا ہے، کامیاب پاکستان پروگرام کا ملکی معاشی ترقی کے لیے اہم کردارہے، ترقی یافتہ قومیں ہمیشہ اپنی نوجوان نسل پر خصوصی توجہ دیتی ہیں، جاپان اورچین کی ترقی ہمارے لیے قابل تقلید ہے، نوجوان نسل کی ترقی کے لیے تعلیم کے ساتھ انہیں ہنرمند بھی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ عثمان ڈارنے بہت اچھا کام کیا ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ نچلے طبقے کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے۔ 40 لاکھ گھرانوں کوپانچ لاکھ بغیرسود قرض دیں گے، یہ آئیڈیا عثمان ڈارنے دیا۔ اور وہ وزیراعظم عمران خان کا ویژن لیکر آگے چل رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا