09:45 pm
چینی اور آٹے کے بعد ملک میں کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا

چینی اور آٹے کے بعد ملک میں کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا

09:45 pm

لاہور(نیوز ڈیسک) چینی اور آٹے کے بعد ملک میں کھاد کا بحران
سر اٹھانے لگا اورگندم کی کاشت کے موسم میں ڈی اے پی،نائٹروفاس اور یوریا بلیک مارکیٹنگ کے باعث نایاب ہو گئی۔ملک بھر میں چینی اور آٹے کے بعد کھاد کا بحران سر اٹھانے لگا ہے،زرعی ملک میں سب سے اہم فصل گندم کی بوائی سے پہلے ڈی اے پی اور یوریا کی قلت پیدا ہونے سے قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے،فصلوں کی اچھی پیداوار کے لئے کھادیں ایک لازمی جزو کی حیثیت رکھتی ہیں،ملک کی اہم ترین فصل گندم کی بوائی کے موسم میں ملک بھر میں ڈی اے پی اور نائٹروفاس سمیت دیگر کھادوں کی مصنوعی قلت اور بلیک مارکیٹنگ شروع ہو گئی ہے جبکہ ایک اندازے کے مطابق ذخیرہ اندوزوں نے 45 لاکھ ٹن ڈی اے پی چھپا لی ہے۔پاکستان میں کھادوں کے نرخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں اورایک سال کے دوران ڈی اے پی اور نائٹروفاس کی قیمتوں میں ڈیڑھ سو فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پچھلے سال ڈی اے پی کی سرکاری قیمت 3500 ر وپے فی بوری تھی ،رواں سال ڈی اے پی کی سرکاری قیمت 8165 روپے مقرر ہے ،پچھلے سال نائٹروفاس کا ریٹ2500روپے تھا،رواں برس قیمت 4300 روپے مقرر ہے،یوریا کھاد کے نرخ پچھلے سال 1400 سے 1500 روپے تک مقرر تھے اور رواں برس سرکاری ریٹ 1786 روپے مقرر کیا گیا ہے۔دوسری طرف مارکیٹ میں قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو ڈی اے پی 8600 سے 9500 روپے میں فروخت ہو رہی ہے،نائٹرو فاس سرکاری قیمت کے برعکس مارکیٹ میں 6100 روپے میں بک رہی ہے جبکہ یوریا کھادبلیک میں 2500 روپے تک بیچی جا رہی ہے۔انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ کھادوں میں استعمال ہونے والا زیادہ تر خام مال درآمد کیا جاتا ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافے سے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، گیس کی فراہمی میں کمی سے پیداوار میں کمی واقع ہو گئی جبکہ سالانہ مرمت کے باعث بعض فیکٹریوں کی بندش سے بھی پیداوار متاثر ہوتی ہے اورکھاد کی بڑے پیمانے پر افغانستان سمگلنگ کے باعث بھی ملک میں قلت پیدا ہوئی۔گندم کی کاشت سے پہلے کھادوں کی مارکیٹ میں عدم دستیابی اور بلیک میں منہ مانگے داموں نے غریب کسانوں کو ناکوں چنے چبوا دئیے،کھاد کی تلاش میں کسان ایک سے دوسری دکان اور مارکیٹوں میں مارے مارے پھرنے لگے جبکہ حکومت سے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔ایک طرف کھاد دستیاب ہی نہیں اوردوسری طرف بیج اور سپرے کی بےلگام قیمتیں بھی کاشتکاروں کی قوت خرید سے بہت دور ہیں،ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے باعث مشینری کے استعمال اور دیگر اخراجات میں بھی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے،ایسے میں گندم کی ریکارڈ پیداوار کےاہداف کا حصول مشکل نظر آنے لگا ہے۔ماہرین کا کہنا ہےکہ حکومت نے کھاد وں کی دستیابی کو یقینی نہ بنایا اور قیمتوں کے بحران پر کنٹرول نہ کیا تو گندم کی نئی فصل شدید متاثر ہو سکتی ہے،ایسے میں ملک کی گندم کی آئندہ ضروریات کو پورا کرنا مشکل ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبریں

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

پاکستانی لٹے گئے۔۔ ایک ہی دن میں عوام کے 3کھرب روپے سے زائد ڈوب گئے، بڑے بڑےبزنس مین کنگال ،

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

دسمبر میں کب کہاں اور کتنی بارش متوقع ہے؟موسمیاتی ادارے نے پیشنگوئی کر دی

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

اعتزاز احسن شریف خاندان پر پھٹ پڑے،نواز شریف کو ریلیف ملنے کا بھانڈا پھوڑ دیا

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

خراب معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ کو عہدے سے ہٹادیاگیا، نیا وزیر ِ خزانہ تعینات

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

چھٹیاں ہی چھٹیاں ۔۔ حکومت نے ایک بار پھر تعلیمی ادارےبند کرنے کا اعلان کردیا،والدین اور بچوں کے لیے بڑی خبر

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

لوگوں کی تکلیف برداشت نہیں کر سکتے اس لیے۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عوام کیلئے شاندار اعلان کردیا،عوام خوش ،اپوزیشن کی صفوں میں افسردگی

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

چیتا کلاس روم میں گھس گیا۔۔ حملے میں طالب علم زخمی۔۔ افسوسناک واقعہ کہاں پیش آیا ،دیکھیں ویڈیو

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

خطرناک ترین وائرس یہاں بھی پہنچ گیا۔۔اومی کرون کے پہلے کیس کی تصدیق ،ہر طرف خوف کے سائے

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

چینی کی قیمت میں 70 روپے فی کلو تک کی کمی۔۔انتہائی سستی ہو گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا  تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

خطرناک ترین دفان نے سر اٹھا لیا ۔۔ بارشیں اور برفباری تو کچھ نہیں،آئندہ کچھ دنوں میں کیا تباہ پھرنےوالی ہے؟محکمہ موسمیات نے خطرناک الرٹ جا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا

نئی آفت نے پاکستان کو گھیر لیا۔۔ خبر دار گھروں سے باہر نہ نکلیں ،پاکستانیوں کیلئے الرٹ جاری کردیاگیا