06:55 pm
پاکستان کے اہم شہر میں میڈیکل طالبہ نے اپنی جان لے لی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ایسے انکشافات کہ پاکستانی دہل گئے

پاکستان کے اہم شہر میں میڈیکل طالبہ نے اپنی جان لے لی ، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں ایسے انکشافات کہ پاکستانی دہل گئے

06:55 pm

لاڑکانہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) چانڈکا میڈیکل کالج لاڑکانہ میں مبینہ خود سوزی کرنے والی طالبہ نوشین کاظمی
کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق نوشین کاظمی کی موت ہیکنگ کے باعث واقع ہوئی۔نوشین کاظمی کے گلے پر 26 سینٹی میٹر لمبے اور ایک سینٹی میٹر چوڑے نشانات پائے گئے۔نوشین کاظمی کے دونوں پھیپڑوں میں خون کے نشانات پائے گئے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نوشین کاظمی کے جسم پر کسی تشدد کے نشانات کا ذکر نہیں۔نوشین کاظمی کی گردن پر تھائیراڈ سے اوپر نشانات پائے گئے۔رپورٹ کے مطابق نوشین کاظمی کے جسم کے اعضاء مزید کیمیکل ایگزیمینیشن کے لیے بھجوائے جا رہے ہیں۔نوشین کاظمی کی حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ لیبارٹریز کی رپورٹ آنے کے بعد جاری کی جائے گی۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز سندھ کے شہر لاڑکانہ کے میڈیکل کالج کی طالبہ نے گرلز ہاسٹل میں مبینہ طور پر خود سوزی کرلی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج میں چوتھے سال کی میڈیکل کی طالبہ نوشین کاظمی کی گرلز ہاسٹل نمبر چار کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد کالج انتظامیہ نے گرلز ہاسٹل کو سیل کردیا، طالبہ نوشین کاظمی کے واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس کے مطابق طالبہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ نوشین کاظمی کی لاش برآمد ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جسٹس فار نوشین کاظمی کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ بن گیا جس میں صارفین انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کررہے ہیں۔نوشین کاظمی نے خودکشی کی ہے یا انہیں قتل کیا گیا ہے، میڈیکل کالج کے طالب علموں نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ واقعے پر پرنسپل چانڈکا میڈیکل کالج ڈاکٹر گلزار شیخ کا بیان بھی آیا ہے۔ پرنسپل کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالبہ کے والد کو ان کی روم سے ملوایا ہے۔ڈاکٹر گلزار شیخ نے بتایا کہ پولیس بھی تحقیقات کر رہی ہے۔کالج نے بھی انکوائری کمیٹی بنائی ہے۔طالبہ کی پوری باڈی کا ایکسرے اور پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔والدین کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔تحقیقات میں چیزیں سامنے آئیں گی۔ان کا کہنا ہے کہ طالبہ کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔طالبہ کی موت سے متعلق اس وقت کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

تازہ ترین خبریں

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

`` ون ڈے اور ٹی ٹونٹی رینکنگ میں بابراعظم کونسی پوزیشن پر آگئے ؟آئی سی سی نے تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف کروا دیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

آئندہ چوبیس گھنٹوں کا موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

یوکرین پر حملہ کیا تو ایک بھی روسی فوجی واپس اپنے ملک نہیں جائیگا، بڑے ملک نے روس کو وارننگ دیدی

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

شہزا د اکبر کی جگہ کس کو تعینات کیا جائیگا؟ پانچ اہم نام سامنے آگئے

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

گھر میں بچے اکیلے ہیں،شاہد آفریدی نے بائیو سیکیور ببل سے باہر نکلنے کی درخواست کردی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟  وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

مزیدکتنا عرصہ قیمتیں نیچے نہ آنے کاامکان ہے ؟ وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریشان کن خبر سنا دی

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

جب ہم ملتان یا لاہور تک پہنچیں گے تو عمران خان اپنے وزن سے گر جائے گا، پی ڈی ایم رہنما کا دعویٰ

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

ٹویٹر پر شہری کا طنز، جمائمہ خان نے کھری کھری سناتے ہوئےپاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہو گیا، آٹے کی فی کلو قیمت میں ہوشربا اضافہ

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سے متعلق نئی پالیسی کا اعلان کر دیا گیا

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان  سےاستعفے کا مطالبہ

کرپشن میں اضافہ ، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان سےاستعفے کا مطالبہ

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

کتنے حکومتی اراکین ن لیگ میں شامل ہونے کو تیار ہیں؟ دعوے نے ہلچل مچادی

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا

موبائل سگنل اور سڑکیں بند۔۔وفاقی وزیر داخلہ نے بڑا اعلان کر دیا