07:15 pm
سٹیٹ بینک، سعودی فنڈز میں 3 ارب ڈالرکی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا

کراچی(نیوز ڈیسک) سٹیٹ بینک آف پاکستان اور سعودی فنڈز کے درمیان تین
ارب ڈالرکی فراہمی کا معاہدہ طے پا گیا۔کراچی میں سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ایک ڈیپازٹ معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں سعودی عرب کی نمائندگی سعودی فنڈ برائے ترقی، اور حکومتِ پاکستان کی نمائندگی سٹیٹ بینک آف پاکستان نے کی۔ معاہدے پر سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان بن عبدالرحمان المرشد اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے دستخط کیے۔س ڈپازٹ معاہدے کے تحت، سعودی فنڈ سٹیٹ بینک کے پاس تین ارب ڈالر رکھوائے گا۔ معاہدے کے تحت ڈپازٹ کی رقم سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔ یہ پاکستان کے زرِ مبادلہ ذخائر میں معاونت کرے گی اور کووڈ 19 کی وبا کے منفی اثرات دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔یہ ڈپازٹ معاہدہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط اور خصوصی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔اس رقم کے ملنے سے سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ زخائر 16ارب ڈالر سے بڑھ کر 19ارب ڈالر اور ملکی مجموعی زرمبادلہ زخائر بھی 25ارب ڈالر سے تجاوز کرجانے کی امید ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران وزیراعظم کو سعودی عرب کی طرف سے مالی امداد اور تیل کی موخرادائیگی سے متعلق سہولت پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر اعظم کو محصولات کی وصولی میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں پبلک سیکٹر اداروں کی جانب سے ادا کیے جانے والے منافع سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مالی معاونت کرنے پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

ڈالر نے پاکستانی معیشت کی کمر توڑ ڈالی، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا