11:03 am
عالمی منڈی میںتین دن خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اچانک قیمتوں میںبڑا اضافہ ہو گیا

نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) 3 دن کی تنزلی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، پیر کے روز امریکی خام تیل کی قیمت 70 ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پیر کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے
کا رجحان دیکھنے میں آیا۔رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کچھ وقت کیلئے برینٹ کروڈ آئل 77 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کر گیا۔ آخری اطلاعات تک برینٹ کروڈ آئل 3 فیصد اضافے سے 75 عشاریہ 02 ڈالرز، جبکہ امریکی خام تیل 4 عشاریہ 3 فیصد کے اضافے سے 71 عشاریہ صفر 08 ڈالرز کی قیمتوں پر ٹریڈ ہوئے۔اس سے قبل گزشتہ ہفتے جمعہ کے روز عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بدترین گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقی ممالک میں کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد مغربی ممالک کی مارکیٹس خوف اور غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہو گئیں۔ کورونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کے خدشات کی وجہ سے یورپی ممالک کی مارکیٹس گزشتہ جمعہ کے روز شدید مندی کا شکار ہو گئی، جبکہ تیل کی عالمی مارکیٹ کو بھی طویل عرصے بعد بدترین مندی کا سامنا کرنا پڑا۔بتایا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ڈیڑھ سال کے دوران سب سے بڑی یومیہ گراوٹ دیکھنے میں آئی، خام تیل کی قیمتیں میں 12 فیصد گر گئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 7 ڈالر فی بیرل سے زائد کی کمی ہوئی جس سے فی بیرل قیمت 70 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی۔ برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 8 ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی ہے جس سے فی بیرل قیمت 73 ڈالرز کی سطح تک گر گئی۔ عالمی میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی۔

تازہ ترین خبریں

آنٹی سنا ہے آپ کی بیٹی شعر بہت اچھے پڑ ھتی ہے۔ میں بھی سننا چاہتا ہوں

پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر ، ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ، حکومت نے بڑا قدام اٹھا لیا

مسافروں کا بڑا جھٹکا ، پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے پٹرول کی قیمت بڑھنے پر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا

ہاتھ دھوتے ہوئے بس ایک بار یہ کہ دیں لاکھوں کاقرض دنوں میں اُترجائے گا،ایک بڑے محدث کا آزمایا ہوا عمل

پاکستانی تیاری کر لیں ، اگلے تین روز مسلسل موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی ، کہاں کہاں بادل برسیں گے ؟ جانیں 

یا اللہ خیر ، اگلے 3دن خطرناک ، پاکستان میں کیا ہونے والا ہے ؟ ہنگامی الرٹ جا ری کر دیا گیا

پاکستانی فلم ساز محمد علی نقوی بطوررکن آسکرمیں مدعو شاندارکارگردگی دستاویزی فلموں کو عالمی سطح پرپزیرائی کی بدولت فلم سازکورکنیت دی گئی

سورہ اخلاص کا خاص وظیفہ رزق کے 300دروزاے کھلتے ہیں 7نسلوں تک رزق کی کمی نہیں ہوگی

فرح گوگی کے خلاف گھیرا تنگ،10 ایکڑ پلاٹ کی غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر 2 افراد گرفتار

پنجاب میں 300یونٹ بجلی مفت دینے کا اعلان کر دیا گیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں واپس۔۔۔ لاہورہائی کورٹ سے بڑی خبر

افغانستان کے بعد ایران بھی لرز اٹھا، شدیدزلزلہ 3 افراد جاں بحق، 22 زخمی

دعا زہرہ ایک بار پھر تحویل میں ،لاہور سے کراچی منتقل کر دیا گیا

ایک دن پہلے ہی کپتان کڑی تنقید کرنے والے ایاز امیر پر حملہ کس نے کیا ؟ عمران خان میدان میں آگئے ، بڑا انکشاف کر ڈالا