12:05 pm
تنخواہوں کا معاملہ ، ملازمین پھر سراپا احتجاج، کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی،دفاتر کو تالے لگ گئے

تنخواہوں کا معاملہ ، ملازمین پھر سراپا احتجاج، کام چھوڑ ہڑتال شروع کر دی،دفاتر کو تالے لگ گئے

12:05 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کی کال پر آج کراچی سے کموں شہید سندھ پنجاب بارڈر تک صوبے بھر کی بلدیاتی اداروں کے ملازمین نے ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے دفاتر کو تالے 
لگاکر دھرنے دے دیئے۔ کام چھوڑ ہڑتال نے سندھ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن، سات ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز، سندھ بھر کی تین میونسپل کارپوریشنز، 37 میونسپل کمیٹیز، 151 ٹائون کمیٹیز، 25 ڈسٹرکٹ کونسلز سمیت سندھ بھر کی یونین کونسلز میں تمام بلدیاتی ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے دفاتر کو تالے لگاکر اپنے ٹریژری کے حق کیلئے اپنے اپنے اداروے کے صدر دفاتر پر دھرنے دے دیئے۔اس موقع پر قائدین نے کہا کہ ہم مسلسل کوشش کررہے تھے کہ جس طرح دیگر صوبائی ملازمین تنخواہیں ٹریژری سے دی جاتی ہیں بلدیاتی ملازمین کو بھی دی جائیں کیونکہ اکثر بلدیاتی اداروں کی OZT گرانٹ کم ہونے کے باعث وہاں تنخواہوں میں کٹوتی کی جاتی ہے جس سے ہر ماہ 35 فیصد ملازمین تنخواہوں سے محروم رہ جاتے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکریٹری سندھ بلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں ٹریژری سے ادا کرنے کی منظوری دے چکے ہیں لیکن بیوروکریسی کے بعض افسران رکاوٹیں ڈال رہے ہیں جس کے باعث ملازمین کو انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور کیا گیا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سات ڈی ایم سیز میں میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کی اتحادی اور حمایت کردہ یونینز کے رہنمائوں، صوبائی صدر سید ذوالفقار شاہ، اشرف اعوان، قاسم شاہ، محمد علی ملک، میر اکرم بلوچ، کیپٹن شبیر جدون، راجہ عاصم شہزاد، یوسف انجم، وارث گلناز، ملک اعجاز، اسلم بزنجو، نذیر شاہ، ناصر خان جدون، نثار سواتی، تاج خان، الیاس جدون، شاہ رخ رضوان، محمد احمد، عباس احمد، شاہد بلوچ، محمد نعیم بلوچ، نعیم جمال، شکیل احمد، محمد آصف، حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے ملازمین صوبائی جنرل سیکریٹری اکرم راجپوت کی قیادت میں صدر دفتر پر تالابندی کرکے دھرنا دے کر بیٹھ گئے۔ضلع کونسل حیدرآباد میں علی اکبر بروہی، ٹھٹھہ میں حنیف چاند، ماتلی میں طاہر نظامانی، جام شورو میں کرم علی براہمانی، کوٹری میں قمبر قریشی اور امید علی سیکو، دادو میں غلام عباس سہاگ، جوہی میں خمیسو خان جمالی، مانجھند /سن میں بشیر جمالی، سانگھڑ میں نور محمد نظامانی، ٹنڈوالہ یار میں جلیل بلوچ، شہدادپور میں جیش کمار اور سنیل کمار، ٹنڈوجام میں ایوب لاہوتی، شکارپور میں آغا بابر اور راجو داس، سکھر میونسپل کارپوریشن میں علی مردان شیخ، ضلع کونسل سکھر میں عبدالمجید جسکانی، پنوں عاقل میں ارشاد چاچڑ، نوشہروفیروز میں کشن لعل راجہ، مورو میں جمعہ خان اور محرم زرداری، لاڑکانہ میونسپل کارپوریشن میں قلندر بخش شاہانی، شام لعل کرارا، نوڈیرو میں حافظ مشتاق کوریجو، رتوڈیرو میں عبدالہادی مرکیانی، قمبرشہداد کوٹ میں عبدالحفیظ بگھیو، میروخان میں مجاہد سومرو، نوابشاہ میں شکیل وسطیرو، ٹھل جیکب آباد میں عبدالرئوف دستی اور میر شوکت بھریرو، صوبو ڈیرو میں سید گدا حسین، رانی پور میں غلام قادر ملاح، نوشہروفیروز ڈسٹرکٹ کونسل میں نوید ٹھکر، گھوٹکی میں مختار ٹھکر، ڈھرکی میں شوکت دائود پوتا، خیرپورناتھن شاہ میں واحد زرداری، خیرپور میرس میں نواز جمانی، قاضی احمد میں نبی بخش کھوسو نے اور دیگر علاقوں میں بھی کام چھوڑ ہڑتال اور تالابندی کی گئی۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟