12:06 pm
ہم عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے تیارہیں، اعلان نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی

ہم عمران خان کی حکومت گرانے کیلئے تیارہیں، اعلان نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچا دی

12:06 pm

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت گرانے کے لیے تمام آئینی وقانونی راستے اپنانے کے لیے تیارہیں، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف قدم بڑھائیں توعمران حکومت گرجائے گی،پیپلزپارٹی کا مقابلہ کوئی پارٹی نہیں کرسکتی، عمران حکومت یوٹرن ماسٹر ہے جس کامطلب وعدہ خلافی اورگناہ ہے،سندھ میں ایم کیو ایم نے غیرقانونی
تعمیرات کیں، ریگولر کرنے کی اجازت دی جائے، سندھ میں نسلہ ٹاورجیسی کارروائیوں سے ہزاروں لوگ بے روزگارہوجائیں گے، سپریم کورٹ ایسی عمارات کو ریگولرائز کرنے کے لیے کمیشن بنائے۔پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئربخاری نے ارباب عالمگیر کی رہائش گاہ پرمنعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، ان کے ہمراہ سندھ کے وزیراطلاعات سعید غنی، پیپلزپارٹی کے مرکزی ترجمان فیصل کریم کنڈی، صوبائی صدر نجم الدین خان، عاصمہ عالمگیر اوردیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی منگل کو54 واں یوم تاسیس منارہی ہے، پیپلزپارٹی کی بنیاد عوام کودرپیش مسائل کے حل کے لیے رکھی گئی، بلاول بھٹو نے تمام صوبوں میں یوم تاسیس منانے کافیصلہ کیاہے۔ان کا کہنا تھا کہ پشاورکی انتظامیہ نے وزیر اعلی کو جلسے کی اجازت دے دی لیکن ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انتظامی افسر ریاست کے ملازم ہیں پی ٹی آئی کے نہیں، یہ انتخابی جلسہ نہیں بلکہ یوم تاسیس کاجلسہ ہے۔نیئربخاری نے کہا کہ ملک کوجن مسائل کاسامنا 1967 میں تھا آج بھی صورت حال ویسی ہی ہے، ہم اقتدار میں آئیں گے تو نوکریاں دیں گے، پی ڈی ایم تو ہم نے بنائی، ہم نے اسے نہیں چھوڑا، پی ڈی ایم اب پیپلزپارٹی اوراے این پی کے بغیر پی ڈی ایم نہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے موقف کی وجہ سیاپوزیشن کوکامیابیاں ملیں اور یہ ہمارے ایجنڈے پرعمل کریں تو سب کوفائدہ ہوگا، ہم عمران حکومت کوہٹانیکے لیے سب آئینی وقانونی راستے اپنانے کے لیے تیارہے۔ اپوزیشن لیڈرآگے بڑھے تو عمران حکومت ختم کی جاسکتی ہے، پیپلزپارٹی کا مقابلہ کوئی پارٹی نہیں کرسکتی، عمران حکومت یوٹرن ماسٹر ہے جس کامطلب وعدہ خلافی اورگناہ ہے۔اس موقع پر سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہاکہ پشاورمیں بی آرٹی چل رہی ہے تاہم ٹریفک جام ہے، کراچی پختونوں کاشہرہے، اس میں بسنے والوں کے لیے کام کررہے ہیں، کراچی دنیا کاچھٹا بڑا ملک ہے جس میں مسائل توہوں گے۔سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں خوف کی فضا قائم تھی تاہم آج لوگ آزادانہ طورپر پارٹیاں تبدیل کررہے ہیں، پیپلزپارٹی نے کام کیے تو اسے بار بار ووٹ ملتے ہیں، پی ٹی آئی جھوٹوں کی پارٹی اورعمران خان ان کاسربراہ ہے۔انہوں نے کہاکہ گندم کی پیداوار پنجاب میں ہوتی ہے اوربحران کاذمہ دار سندھ کو قرار دیا جاتا ہے، ہم پرالزام ہے کہ ہم نے تین شوگر ملوں کی کرشنگ بندکرائی، ہمیں بتائیں تاکہ ایکشن لیں، اب ملک میں یوریاکابحران آنے والاہے، ان کے اے ٹی ایمز مافیازہیں جوبحران پربحران پیداکرتے ہیں، عمران خان کااپنا ذریعہ روزگار کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ تعمیرات میں خلاف ورزیاں ہوجاتی ہیں، اسلام آبادمیں ایسی عمارات ریگولرائز ہوجاتی ہیں، بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ اوربحریہ ٹاؤن کوجرمانے کرتے ہوئے ریگولرائز کردیاجاتاہے، چھوٹے لوگوں کیلئے الگ معیارکیوں انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم نے غیرقانونی تعمیرات کیں، انہیں ریگولر کرنے کی اجازت دی جائے، سندھ میں نسلہ ٹاورجیسی کارروائیوں سے ہزاروں لوگ بے روزگارہوجائیں گے، سپریم کورٹ ایسی عمارات کو ریگولرائز کرنے کے لیے کمیشن بنائے۔

تازہ ترین خبریں

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ ،گاڑیوں کےشوقین کاافرادکے لیے بری خبرآگئی

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کوایک اوربڑاجھٹکالگ گیا

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

پنجاب میں 6 نئے اضلاع بنانے کی تجاویز ۔۔کون کون سی تحصیلوں کوضلع کادرجہ دیاجائے گا،بڑی خبرآگئی

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

کسے پتہ تھا کہ بڑی بڑی آنکھوں والا یہ معصوم سا بچہ بڑا ہو کر پاکستان کی مشہور شخصیت بنے گا،یہ بچہ کون ہے،

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

پاکستان میں حکومت کی تبدیلی ،چین نے بھی اپنا موقف دیدیا

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے

کتنے فیصد پاکستانی جلد انتخابات چاہتے ہیں؟ سروے رپورٹ میں حیران کن نتائج سامنے آگئے