01:15 pm
خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

خام تیل کی قیمتیں پھر قابو سے باہر ہو گئیں،ہوشربا اضافے کا امکان،خدشہ ظاہر کر دیا گیا

01:15 pm

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ کے پھیلاؤ کے خدشات کو
دیکھتے ہوئے جمعہ کو دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی لیکن اس کے باوجود امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے ملک کے تیل کے اسٹریٹجک ذخائر (ایس پی آر) استعمال کرنے کے فیصلے کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا تھا کہ حکومت اپنے اسٹریٹجک ذخائر سے 50 ملین بیرل خام تیل مارکیٹ میں لا رہی ہے جس کے بعد امریکی صدر کے گرد موجود عہدیداروں نے اُمید ظاہر کی تھی کہ اس اعلان سے ملک میں تیل کی قیمتوں میں نہ صرف نمایاں کمی ہو گی بلکہ قیمتیں اسی سطح پر رہیں گی۔لیکن اس کے برعکس تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا اور اوپیک نے سخت عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ شاید وہ اپنی سپلائی میں کمی کر دے۔گذشتہ ہفتے جمعہ کو تیل کی قیمتوں میں تیزی سے کمی آئی لیکن اس کی وجہ کورونا کی نئی قسم سے درپیش ممکنہ خطرات تھے اور اس کا امریکی صدر کے فیصلے سے کوئی خاص تعلق بھی نہیں تھا۔ تاہم توانائی کے شعبے کے ماہرین نے اس حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک ذخائر مارکیٹ میں لانے کا مطلوبہ فائدہ نہیں ہوگا، امریکہ اور ایشیا میں بیٹھے اس کے اتحادی چاہے کتنے ہی بیرل تیل مارکیٹ میں لا کر فروخت کریں لیکن اوپیک اپنی سپلائی بند کرکے اسے طویل عرصے تک معطل رکھ سکتا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ روز 3 دن کی تنزلی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ، پیر کے روز امریکی خام تیل کی قیمت 70 ڈالر جبکہ برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 75 ڈالرز کی سطح کو عبور کر گئی تھی۔ پیر کے روز کچھ وقت کیلئے برینٹ کروڈ آئل 77 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 72 ڈالر فی بیرل کی سطح کو عبور کر گیا۔ آخری اطلاعات تک برینٹ کروڈ آئل 3 فیصد اضافے سے 75 عشاریہ 02 ڈالرز، جبکہ امریکی خام تیل 4 عشاریہ 3 فیصد کے اضافے سے 71 عشاریہ صفر 08 ڈالرز کی قیمتوں پر ٹریڈ ہوئے۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

" وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟