08:43 pm
عوام کے لیے بڑی خوشخبری، ایل پی جی کی  فی کلو قیمت میں 14 روپے سے زائد کی کمی کردی گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )اوگرا نے دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے 31 پیسے
فی کلو سستی کردی، ایل پی جی کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے تحت دسمبر کیلئے ایل پی جی 14روپے 31 پیسے فی کلو سستی کردی گئی ہے، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 216 روپے 89 پیسے فی کلو مقرر کردی گئی ہے۔اسی طرح گھریلو سلنڈر 168 روپے 90 پیسے سستا ہوگیا ہے، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا ہونے کے بعد 2390 روپے 44 پیسے کا ہوگیا ہے۔ جبکہ نومبر میں گھریلو سلنڈر2559 روپے 35 پیسے تھا۔ ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم دسمبر2021 سے ہوگا۔دوسری جانب نیو ٹی وی کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کو اوگرا کی تیل کی قیمتوں میں کمی بیشی کرنے کی ورکنگ سمری موصول ہو گئی ہے، ورکنگ سمری میں پٹرول 8 روپے فی لیٹر سستا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول 5 روپے تک سستا ہو سکتا ہے۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک سے دو روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی یا برقرار رکھنے کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان آج کریں گے۔ قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج کیا جائے گا، واضح رہے کہ اس سے قبل ترجمان وزارت خزانہ نے بھی نوید سنائی تھی کہ دسمبر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔ ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے ہفتے کے روز جاری کیے گئے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کم ہو کر72.91 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا اثر یقینی طور پر درآمدات اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی پڑے گا۔ مزمل اسلم نے مزید کہا کہ اللہ پاکستان پر مہربان ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پندرہ دسمبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نظر آئیں گے۔

تازہ ترین خبریں

چینی پھرمہنگی۔۔فی کلوقیمت میں کتنااضافہ ہوگیا،غربت کی چکی میں پسی عوام کےلیے بری خبرآگئی

اکلوتی اولاد کے انتقال کے بعد اہلیہ دماغی مریضہ بن گئیں ۔۔ ان مشہور شخصیات کے بچوں کے ساتھ پیش آئے حادثات جس سے ان کی زندگی بد ل گئی

پیپلزپارٹی نہ ایم کیوایم ۔۔۔کراچی کااگلامیئرکس جماعت سے ہوگا،بڑادعویٰ کردیاگیا

پڑھائی تمہارے بس کی نہیں تم کھیتی باڑی کرو، کھیتوں سے مائیکرو سافٹ تک پہنچ جانے والا نوجوان جس نے اپنی زندگی خود بدلی

تحریک انصاف کی طرف سے استعفوں کاسلسلہ شروع ،پہل کس نے کردی ،سیاسی میدان میں ہلچل مچادینے والی خبرآگئی

 اس ایک چیز کا روزانہ کھانے سے قبل استعمال آپ کو بیماریوں سے لڑنے کی طاقت کیسے فراہم کرتا ہے؟ جانیں

قبر سے چپٹ کر رو رہی تھی ۔۔ مالک کی وفادار بلی، جو اس کی تدفین کے بعد بھی قبر سے نہ ہٹی

جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ غلط تھا، سب پشیمان ہیں: اسد قیصرنے حیران کن بات کہہ دی

ارشد شریف قتل کیس : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بڑااقدام اٹھالیا

آخری وقت میں بھی بیڈ نہیں دیا، اسپتال میں دوسرے مریض کے ساتھ لٹا دیا گیا ۔۔ انتقال سے پہلے افضال احمد نے بولنا کیوں بند کر دیا تھا؟

اپوزیشن کی عدم اعتماد اور گورنر راج کی باتیں گیدڑ بھبکیاں ثابت ہوں گی،پرویز الٰہی

جوڑے آسمان پر بنتے ہیں، تقدیر نے شادی سے گیارہ سال قبل ہی ان کو ایک تصویر میں کیسے ملا دیا؟ حیرت انگیز اتفاق

نوجوان ساری عمر جس کو اپنا ہیرو سمجھتا رہا اسی کے بارے میں 40 سال بعد ایسا انکشاف کہ پیروں تلے زمین نکل گئی

کابل میں پاکستانی سفارتکار پرحملے کا ملزم گرفتار،کہاں رہائش پذیر تھا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں