08:44 pm
تحریک انصاف نے تین سالہ حکومت میں  اشتہارات پر کتنا پیسہ لگایا؟اعدادوشماری جاری

تحریک انصاف نے تین سالہ حکومت میں اشتہارات پر کتنا پیسہ لگایا؟اعدادوشماری جاری

08:44 pm

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات
کے اجلاس میں وزارت اطلاعات نے سال 2013 سے لے کر 2018 اور سال 2018 سے نومبر 2021 تک میڈیا گروپس کو دیے گئے سرکاری اشتہارات کی تفصیلات پیش کردیں۔پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کے پہلے تین سالوں کے دوران پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو جاری کیے گئے اشتہارات پر 3.67 بلین روپے خرچ کئے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے سامنے پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق یہ رقم پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے خرچ کی گئی رقم کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ ن لیگ نے اپنے پہلے چار سال دور اقتدار میں (2013 سے 2017) میں اشتہارات پر 15.74 بلین روپے خرچ کئے۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے زیادہ تر اشتہارات رواں سال کے دوران جاری کیے گئے ہیں۔ جنگ اور جیو گروپ کو 1.88 بلین روپے اور اے آر وائی نیوز کو 150 ملین مالیت کے اشتہارات دیئے گئے۔ایکسپریس گروپ کو 992 ملین روپے، جبکہ دنیا گروپ کو 560 ملین مالیت کے سرکاری اشتہارات موصول ہوئے۔ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے ماضی میں اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم پر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے سوال کیا۔پی آئی ڈی کے نمائندے نے بتایا کہ اشتہارات ٹی وی کی ریٹنگ اور اخبارات کی سرکولیشن کی بنیاد پر دیے گئے۔جس پر پوچھا گیا کہ اے آر وائی اور دیگر چینلز کی بھی 2013 سے 2018 کے درمیان اچھی ریٹنگ تھی، پھر انہیں کم اشتہارات کیوں دیے گئے؟ سینیٹر فیصل جاوید نے مزید استفسار کیا کہ اشتہارات پر پی آئی ڈی کی رپورٹ میں ریٹنگ کا کالم کیوں غائب ہے۔چیئرمین نے سوال کیا کہ انٹرٹینمنٹ چینلز کو اشتہارات کیوں نہیں دیے جارہے؟ سرکاری اشتہارات کو تفریحی چینلز اور اسپورٹس چینلز کے لیے بھی کھولا جانا چاہیے، سینیٹر فیصل جاوید نے ان چینلز کی ریٹنگ کی تفصیلات بھی طلب کیں جنہیں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں کم اشتہارات دیے گئے تھے۔

تازہ ترین خبریں

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

اداکارہ اقرا عزیز کو شوٹنگ سے پہلے بسمہ اللہ نہ پڑھنے کا کیوں کہا گیا؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

مولی کھانے کے بعد یہ چیزیں ہر گز نہ کھائیں ورنہ خطرناک بیماری بھی ہوسکتی ہے۔۔ جانیں مولی کو کون سی 3 چیزوں کے ساتھ نہیں کھانا چاہیے؟

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

آپ کا انگوٹھا ان میں سے کس شکل کا ہے ۔۔ سیدھے انگوٹھے والے ہو جائیں خبردار، جانیے آپ کی شخصیت کے بارے میں کون سے راز بتاتے ہیں

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

محمد ﷺ کے شہر میں موجود انجن کی کہانی ۔۔ جانیں ان مختلف مقامات کے بارے میں، جن کی حقیقت آپ کو بھی حیران کر دے گی

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

جب والدہ کو دوبارہ زندہ دیکھا تو جان میں جان آئی ۔۔ وہ خوش قسمت بیٹا، جس نے اپنا جگر والدہ کو دے دیا

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا