08:44 pm
حکومت کا ای وی ایم سے انتخابات نہ کروانے پر الیکشن کمیشن کے فنڈزروکنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے
ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی خبررساں ادارےایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کی صورت میں الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت صرف اسی صورت الیکشن کے لیے فنڈز جاری کرے گی جب انتخابات ای وی ایم پر ہوں گے۔فواد چودھری نے رانا شمیم کو ن لیگ کا نائب صدر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے ہائی کورٹ میں کہا ہے کہ یہ میرا حلف نامہ ہی نہیں، یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک شخص کا حلف نامہ اخبار میں چھپ جائے اور اس کو معلوم ہی نہ ہو؟ لگ رہا ہے کہ نواز شریف کے کہنے پر اخبار میں وہ حلف نامہ چھپا۔وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ سندھ حکومت کراچی اور حیدرآباد میں قیمتوں پر قابو نہیں کر پارہی، جس کے اثرات پورے ملک پر پڑ رہے ہیں، حیدرآباد میں آٹا سب سے مہنگا ہے جب کہ کراچی میں چینی سب سے مہنگی ہے وزیر اعلی سندھ قیمتوں کو کنٹرول کریں۔وزیراطلاعات نے بتایا کہ کابینہ نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ عوام کو کورونا کی ویکسین لگوائیں، کیوں کہ کورونا کی پانچویں لہر پاکستان میں آکر رہے گی اور ہم اسے شکست دیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ کابینہ نے امین اسلم کو لاہور میں اسموگ کے تدارک کے لیے طویل المدتی پالیسی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی کے 7: سوات میں پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

’’وہ دو گئے تھے اور چھ لوٹے‘‘ایک جوڑا جس نے 22 سال تک دنیا کی سیر کا خواب پورا کیا

یہ جگہ جہازوں کو اپنی طرف کھیچتی ہے کیونکہ ۔۔۔ پاکستان کے قریب موجود وہ علاقہ جہاں ہوائی جہازوں کو جانا منع ہے

میں خود اپنے ہاتھوں سے فرنیچر بناتی ہوں ۔۔۔ پاکستان کی پہلی ڈگری ہولڈر" ترکھان لڑکی"

چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا،الیکشن کمیشن پر کسی کو بھی اعتبار نہیں،موجودہ حکومت ناجائزاور۔۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پھٹ پڑے

عمران خان نے جاسوسی کرنے والے ملازم کے ساتھ کیاکیا،کپتان کے مداحوں کےلیے بڑی خبرآگئی

جے یو آئی کا الیکشن میں دھاندلی کا الزام،راشد سومرو کا ووٹ غائب

ٹک ٹاک سے دنیا کی مقبول ترین ویب سائٹ کا اعزاز چھن گیا،کون بازی لے گیا،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

آئو بات چیت سے مسئلہ حل کرتے ہیں ،چیف الیکشن کمشنر نے کس کو مذاکرات کی دعوت دیدی ،شہراقتدار سے بڑی خبرآگئی

رعایتی داموں پر خام تیل کے لیے روس سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

شدیدعلالت کے باعث ہسپتال میں داخل لیجنڈری کرکٹر ظہیرعباس بارے بڑی خبرآگئی

امریکہ میں موجود ایک ایساقلعہ جہاں امریکی صدر کوبھی جانے کی اجازت نہیں،اس عمارت میں ایسی کونسی خاص چیز موجودہے ،

عمران خان کی حکومت عالمی سازش نے نہیں بلکہ کس نے گرائی؟ مولانا فضل الرحمٰن نے اعتراف کر لیا

بٹ کوائن فروخت کرکے پاکستان کا وزیراعظم بنوں گا، وقار ذکا کا بڑا اعلان