10:34 am
عمران خان ملک چھوڑنے والے ہیں،پیشنگوئی نے اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل مچادی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انشاءاللہ، اگلے الیکشن سے عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، الیکشن سے قبل عمران صاحب ملک چھوڑ کے جاچکے ہوں گے، الیکشن کمیشن کو
فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں، یہ فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں،ای وی ایم آئین قانون سے متصادم ہے، غنڈہ گردی نہیں چل سکتی۔انہوں نے وزیراطلاعات فواد چودھری کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ فواد چودھری صاحب صحیح کہا الیکشن کرانے کے پیسے دینے سے پہلے عمران صاحب ملک چھوڑ کے جا چکے ہوں گے تو پیسے کیسے دیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اگلے الیکشن سے انشاءاللہ عمران صاحب کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، اگلے الیکشن سے آٹا ، چینی ، بجلی گیس اور دوائی چور عمران مافیا کا کوئی تعلق نہیں ہوگا، الیکشن اور الیکشن اصلاحات غنڈہ گردی ،فسطائی، غیرجمہوری اور آمرانہ رویہ سے نہیں کی جاتی۔انہوں نے کہا کہ فنڈز پارلیمنٹ نے دینے ہیں، قومی وسائل اور اداروں کے لئے فنڈز عمران صاحب کی ذاتی جاگیر نہیں، یہ کنٹینر نہیں جہاں بجلی گیس کے بل جلائے جائیں، آئینی اداروں سے غنڈہ گردی نہیں چل سکتی، ای وی ایم کو پارلیمنٹ، اپوزیشن ، عوام اور الیکشن کمشن مسترد کرچکے ہیں، ای وی ایم قانون آئین سے متصادم ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جو بل منظور کرائے گئے وہ کبھی پارلیمان کے کسی فورم پہ نہیں لائے گئے جو قوانین کی خلاف ورزی ہے، پارلیمنٹ کی تاریخ میں الیکشن اصلاحات کے قانون اِس طرح منظور نہیں ہوئے، کورونا فنڈ،بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور صحت کارڈ میں بائیو میٹرک جو نہ کراسکے، وہ ای وی پر الیکشن کرانے کی بات کس منہ سے کررہے ہیں؟ ای وی ایم کی بات کرنے سے پہلے 1200 ارب کے کورونا ریلیف فنڈ میں دھاندلیوں اور چوری کا جواب دیں۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں