01:55 pm
نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے، لائیو پروگرام میں بڑا دعویٰ کر دیا گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ نوازشریف پاکستان واپس آئیں گے اور ملک کے چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔اینکر محمد مالک نے سوال کیا کہ آخر نوازشریف وطن واپس کب آئیں گے۔جس کے جواب میں لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف صحیح وقت پر پاکستان واپس آئیں گے۔نوازشریف کی وطن واپسی سے متعلق 
ابھی اس لیے اعلان نہیں کر رہے کہ پی ٹی آئی کے تو نوازشریف کی واپسی کا سن کر ہاتھ پاؤں ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔یہ فورا عمران خان کو فون کریں گے کہ آپ نے سن لیا نوازشریف واپس آ رہے ہیں۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے، وقت بہت اہم ہوتا ہے۔نوازشریف سے بہتر اور کوئی نہیں جانتا کہ سیاست میں کب آنا ہے اور کب جانا ہے۔محمد زبیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان ہر تقریر میں نوازشریف اور مریم نواز کا ذکر کرتے ہیں کیونکہ وہ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔عمران خان نے سوچا تھا کہ نوازشریف کی سیاست ختم ہو جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔یہ ایک بہت بڑی حقیقت ہے کہ نوازشریف پاکستان کا سب سے بڑا سیاستدان ہے۔قبل ازیں سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ نواز کے رہنما محمد زبیر نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوںنے کہا کہ ملک کی معاشی حالت دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ ڈالر اس وقت ناقابل یقین 179.50 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں صرف اس ہفتے 2000 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ ہم ایک مکمل تباہی کی طرف بڑھ رہے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر رواں مالی سال کی کم ترین سطح پر ہیں۔

تازہ ترین خبریں

لیگ اسپنز زاہد محمود کے ڈیبیو ٹیسٹ پرہی نہایت ناپسندیدہ ریکارڈ ان کے نام سے جڑ گیا

فیفا ورلڈکپ ۔۔۔گول نہ ہونے کےغصہ میں کھلاڑی نے ہاتھ مار کر شیشہ ہی توڑ دیا

ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ۔۔۔بھارت نےایسی حرکت کی کہ پاکستان کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے امکانا ت میں اضافہ

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی، تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل۔۔۔دیکھیں

سب کے دلوں پر راج کرنے والی ماضی کی بے حدخوبصورت اور دیدہ زیب ٹی وی اداکارہ جاناںملک آج کل کس حال میں زندگی گزار رہی ہیں ۔۔۔؟

انگلینڈ نے جیسی بیٹنگ کی وہ آج تک نہیں دیکھی، پاکستان کو بھی سوچنا پڑے گا۔۔۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجانے بڑا تبصرہ کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کیجانب سے عمران خان کی نااہلی کے خلاف جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور

پی ٹی آئی کو چھیڑنا مہنگا پڑا ۔۔۔مولانافضل الرحما ن کو بڑادھچکا دے دیا گیا

خواتین کو 14 سیکنڈ سے زائد گھورنا جرم قرار۔۔۔ قیدو جرمانہ کی سزابھی مقرر کر دی گئی

بچوں کی تو موجیں ہو گئیں ۔۔۔عدالت کیجانب سے نجی اور سرکاری اسکولوں کوہفتے میں تین دن چھٹیوں کا حکم آ گیا

جج کی گاڑی روکی تو روکی کیوں۔۔۔ ؟اسی جرم کی بنا پر موٹر وے پولیس کے 2 سب انسپکٹر معطل کر دئیے گئے

انا للہ و انا الیہ راجعون  شوبز انڈسٹری سےنہایت افسوسناک خبر ۔۔۔۔ لیجنڈری فنکارانتقال کر گئے

پاکستان کے دو بڑے صوبوں میں گیس نا پید ہو گئی 

آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھک ماری ۔۔۔پھر چوہدری شجاعت کےپاؤں پڑکرخط لکھوایا، اور اب۔۔۔!