02:49 pm
تبدیلی کا ایک اور شاخسانہ،ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند۔۔عوام سے سستے راشن کی سہولت بھی چھین لی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بند کرنے کی تجویز دے دی گئی، پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی اجلاس کے دوران اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کے ادارے سے متعلق سخت ریمارکس دیے گئے، ایف آئی اے
سے یوٹیلٹی سٹورز کی تحقیقات کی رپورٹ 10 دنوں میں طلب کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس کے دوران کمیٹی کے اراکین کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز کے ادارے کو آڑے ہاتھوں لیا گیا، جبکہ بیوروکریسی پر بھی شدید تنقید کی گئی۔چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز نے ارکان پارلیمنٹ اور عوام کو بیوقوف بنا رکھا ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر دنیا کا سب سے غیرمعیاری گھی فروخت ہو رہا ہے جبکہ اشیا کی خریدوفروخت میں اربوں روپے کی کرپشن کی جا رہی ہے۔کورونا فنڈز میں یوٹیلٹی اسٹورز کو 50 ارب میں 10 ارب جاری کیے گئے جبکہ سیکرٹری وزارت خزانہ ایسا نااہل آدمی اس کو کچھ معلوم ہی نہیں۔اس دوران خواجہ آصف نے کہا کہ غیرمعیاری اشیا کی فروخت کا کام سیکرٹری صنعت وپیداوار کی ناک تلے ہو رہا ہے، ملک کی ناکامی کی وجہ بیوروکریسی ہے، بیوروکریسی نے ملک کا بیڑا غرق کیا، سیکرٹری وزارت صنعت وپیداوار کو کرپشن کے پیسے ملتے ہیں، ایف آئی اے میں یوٹیلٹی سٹورز کی تحقیقات تاحال یونہی پڑی ہے۔ کمیٹی میں شامل حکمراں جماعت کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیائے خوردونوش پکانے سے بھی نہیں پکتی۔ بعد ازاں پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے یوٹیلٹی اسٹورز کو مکمل طور ختم کرنے کی تجویز دی اور ایف آئی اے سے یوٹیلٹی سٹورز کی تحقیقات کی رپورٹ 10 دنوں میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔

تازہ ترین خبریں

آئندہ دو ماہ میں کہاں کہاں حملوں کا خطرہ ہے؟ وفاقی وزیر داخلہ نے الرٹ دیدیا

عوام بڑے جھٹکے کیلئے ہو جائے تیار،یوٹیلیٹی اسٹورز پر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھانے کی تیاریاں

انا للہ وانا الیہ راجعون!  جج کادورانِ سماعت عدالت میں ہی انتقال ہو گیا

بارشیں یا موسم خشک؟آئندہ چوبیس گھنٹے موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشنگوئی آگئی

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

شادی کیلئے شریک حیا ت کا انتخاب کرتے ہوئے کن خصوصیات کو مدِ نظر رکھنا چاہئے ؟ محققین کی نئی تحقیق

سابق وزیراعظم نوازشریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم  کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی

کیا اوورسیز پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حکومت سےمطمئن ہیں یا نہیں؟ حیران کن ردِعمل آگیا

6.2شدت کا خوفناک زلزلہ ،مرکز کہا ں تھا؟ شہریوں میں شدید خوف و ہراس

ہر خاندان کیلئے 10لاکھ روپے سالامانہ حکومت نے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا

فروری کے پہلے ہفتے میں بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سسٹم کی پیشنگوئی کر دی

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کورونا کیسز میں اضافہ ہونے پر والدین نے تعلیمی ادارے میں ایک ہفتے کی چھٹیوں کا مطالبہ کر دیا

اب نکاح کیلئے لازمی شرط کیا ہو گی؟  نکاح نامے میں بڑی تبدیلی کی منظوری دیدی گئی