02:51 pm
این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) این اے 133 میں ن لیگ کو بڑا جھٹکا لگ گیا، متعدد رہنما پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ن لیگ کے  سابق نائب صدر آصف رضا بیگ، ان کی اہلیہ ریحانہ آصف، کونسلر چوہدری منظور سپرا، رانا نعیم،
ریحانہ آصف، شاہد رضا جعفری نے ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے حسن مرتضی،شہزاد سعید چیمہ ،رانا فاروق سعید،اورثمینہ گھرکی کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے 21ماہ کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،عوام اس صورتحال میں پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کو کیوں نہ چھوڑ کر پیپلز پارٹی کو ووٹ دیں ،حکومت وقت مکمل طور پر ناکام ہے،این اے 133کی صورتحال لاہور شہر سے بہت بد تر ہے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اتنا برا حال کسی اور شہر کا نہیں دیکھا ،35برس (ن) لیگ نے بھی حکومت کی،صاف سڑکیں انہوں نے اپنے لیے بنائیں ،پیپلز پارٹی جب گھر گھر اور کونے کونے سے نکلے گی تو پتہ چلے گا۔ حکومت کمزور اور نادار طبقے کے ساتھ نہیں کھڑی آ ج(ن )لیگ اور پی ٹی آئی ناکام ہو چکی ہیں۔میڈیا سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لوٹا اپوزیشن چھوڑ کر حکومت میں جاتا ہے،اب شامل ہونے والے حر ہیں۔الیکشن کرانا الیکشن کمشن کا کام ہے فنڈز نہیں روکے جا سکتے،حکومت ای وی ایم پر بات کرنے کی بجائے ادھر ادھر کی ہانک رہی ہے۔آج مہنگائی سے تنگ لوگ بچے فروخت کر رہے ہیں۔پاکستان میں بڑی الارمنگ صورتحال ہے،الیکشن کمشن پارلیمنٹ کے قانون سے ماورا نہیں جا سکتا مگر اپوزیشن کے تحفظات کو بھی دور کرنا پڑے گا،بد قسمتی سے وفاقی وزرا ء الیکشن کمشن پر حملے کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبریں

ویلکم ٹو پی ٹی آئی ۔۔اداکارہ لیلیٰ زبیری پی ٹی آئی وومن ونگ کی رکن بن گئیں

پورا ہفتہ بارشیں، آئندہ سات دن کہاں کہاں برسات ہو گی؟ تفصیلی پیشنگوئی آگئی

عمران خان کا تگڑا سیاسی یارکر، پیپلزپارٹی رہنما کی وکٹ اڑا لی

اے این پی کی حکومت سے علیحدگی، امیر حیدر خان ہوتی نے اعلان کر دیا

کیا آپکا اب بھی آرمی چیف سے رابطہ ہے؟ صحافی کے سوال پر عمران خان کا حیران کن ردِ عمل

اوگرا نے کتنے روپے پیٹرول کی قیمت بڑھانے کی تجویز دی تھی؟ تہلکہ خیز انکشاف

عنقریب صدر مملکت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینےکا کہیں گے، شیخ رشید کی پیش گوئی

"  وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر منصور علی خان نے دونوں پارٹیوں کو مشورہ دے دیا، ایسا کیوں کہا ؟ جانیں 

شاہ محمود اشارے دے رہے ہیں کہ اگلی مرتبہ مجھے وزیراعلی بنایا جائے،سینئر صحافی ہارون الرشید نے بڑی خبر بریک کر دی

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کیا ہے ؟جانیں مکمل تفصیلات

ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا، عید الاضحی 10 جولائی کو منائی جائے گی

حکومت کی عوام پر پھر سے پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،پانچ دس روپے نہیں بلکہ کتنے روپے اضافہ ہونے والا ہے ؟ جانیں 

ہماری زبان بندی اور ہاتھ باندھ کر کہتے الیکشن جیت کر دکھاؤ،نئے الیکشن کیلئے24 گھنٹے سے بھی کم وقت دیا گیا،ق لیگ پھٹ پڑی

پرویز مشرف اس وقت پاکستان میں موجود ہیںمیرے ایک جاننے والے ڈاکٹر مل کر آئے ہیں ،وہ کس حال میں ہیں ؟ 