11:12 am
پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

پی ٹی آئی بلدیاتی الیکشن ہار جائیگی، وزیراعظم عمران خان کو رپورٹس دیدی گئیں

11:12 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں الیکشن نہیں کروانا چاہتی، وزیر اعظم کو رپورٹس ملی ہیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات ہار جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کی
حکومت پنجاب میں الیکشن کروانے سے کترا رہی ہے۔ نجی چینل کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کو اطلاعات ملی ہیں کہ وہ پنجاب میں الیکشن ہار جائیں گے جس کے پیش نظر حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی۔اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی ایکٹ پر حکومتی جماعت اور اتحادی جماعت ق لیگ میں ڈیڈ لاک ہے۔ چودھری برادران چاہتے ہیں کہ تحصیل لیول کے ناظمین کو بحال کیا جائے، ادھر ڈیڈ لاک ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود بھی الیکشن نہیں کروانا چاہتے اور اس ضمن میں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کے درمیان ویڈیو لنک کے ذریعے بات چیت بھی ہوئی ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت میں اتحادی جماعتیں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان نئے بلدیاتی نظام سے متعلق معاملات طے پا گئے ہیں۔ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق دونوں حکومتی اتحادی جماعتیں بھی ہیں، دونوں جماعتوں میں مشاورت سے نئے بلدیاتی نظام سے متعلق اتفاق ہوگیا ہے۔ دونوں اتحادی جماعتوں میں یہ اتفاق ہوا کہ پنجاب میں 11میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی، گجرات اور سیالکوٹ میں بھی میٹروپولیٹن کارپوریشنز ہوں گی جبکہ پنجاب کے باقی 25 اضلاع میں ڈسٹرکٹ کونسل ہوں گے، ڈسٹرکٹ کونسل کے سربراہ ڈسٹرکٹ میئر ہوں گے، نچلی سطح پر نیبر ہڈ اور ویلج کونسلز ہوں گی۔واضح رہے کہ دونوں جماعتوں میں ڈیڈلاک ختم کرنے اور معاملات پر اتفاق رائے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوئے، ویڈیو لنک پر اتحادی قیادت، وفاق اور پنجاب کی سطح پر بھی میٹنگ ہوئی۔ مسلم لیگ ق بلدیاتی اداروں میں دیہی نمائندگی بڑھانے اور تحصیل کونسل کے نظام کو بلدیاتی ایکٹ کا حصہ بنانا چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ق نے سیمی اربن نمائندگی زیادہ ہونے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا