07:40 pm
سانحہ سیالکوٹ! پاکستان کو بڑا دھچکا ، عالمی سطح پر ایسا اقدام کہ اب ملک کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا ہوگا ، اہم خبر

سانحہ سیالکوٹ! پاکستان کو بڑا دھچکا ، عالمی سطح پر ایسا اقدام کہ اب ملک کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا ہوگا ، اہم خبر

07:40 pm

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیالکوٹ میں ایک سری لنکن شہری کے انسانیت سوز قتل کے بعد سیالکوٹ میں کاروبار کرنے والی غیر
ملکیوں کمپنیوں اور سرمایہ کاروں نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مختلف فیکٹریوں کے ساتھ کام کرنے والے عالمی کمپنیوں نے سری لنکن مینجر پرانتھا کمار کے افسوسناک قتل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے سرمایہ کاری کو مزید جاری رکھنے اور سیالکوٹ میں موجود کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے سمیت معاہدوں کی تجدید نہ کرنے کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔ غیر ملکی کمپنیوں کے مالکان نے سری لنکن شہری کے قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے عدم برداشت کے واقعات نے پاکستانی کمپنیوں اور فیکٹریز کے ساتھ کام کرنے والی عالمی مارکیٹ میں خوف کی ایک لہر دوڑا دی ہے جس کے پیش نظر فی الوقت معاہدوں پر کام کرنے والی غیر ملکی کمپنیوں نے معاہدوں کی تجدید کے معاملے پر غور کرنا شروع کر دیا ہے اور آئندہ غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے پاکستان میں کسی کمپنی کے ساتھ کام نہ کرنے یا اپنے ملازمین کو پاکستان نہ بھیجنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بڑی غیر ملکی کمپنیوں کی جانب سے معاہدوں کی تجدید نہ کی گئی تو پھر چھوٹی کمپنیوں کی جانب سے بھی ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جائے گا جس کی وجہ سے سیالکوٹ میں صنعت کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ کچھ کمپنیوں نے تو سیالکوٹ میں فیکٹریز اور پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ کام کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل اور غیر ملکیوں کمپنیوں کے تحفظات کے اظہار کے بعد سیالکوٹ کے تاجروں اور کاروباری افراد میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سیالکوٹ میں مختلف کمپنیوں کے مالکان اور کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ اگر اس واقعہ کے بعد غیر ملکی کمپنیوں نے پاکستان آنے سے صاف انکار کر دیا تو ہمیں معاشی طور پر شدید نقصان پہنچے گا ، یہی نہیں عالمی مارکیٹ سے کوئی بھی ہمارے ساتھ کام کرنے کے لیے ہرگز تیار نہیں ہو گا۔ سیالکوٹ کی کاروباری انڈسٹری نے حکومت سے سری لنکن مینجر کے بہیمانہ اور پُر تشدد قتل کے ملزمان کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

پی ٹی آئی میں واپسی کیلئے پرویز الٰہی نے کتنے کروڑ روپے کی پیشکش کی؟ نعمان لنگڑیال کا تہلکہ خیز دعویٰ

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

جولائی میں موجودہ حکومت کے خاتمے کی پیشنگوئی کر دی گئی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

شدید گرمی کے بعد بارشیں ہی بارشیں، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خبر سنا دی

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

قیمتوں میں اضافہ ، پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت میں واضح کمی ہو گئی ، رپورٹ جاری

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

پیٹرول کی قیمت میں 50روپے مزید اضافہ، پاکستانیوں کو ایک اور بڑا جھٹکا دینے والی خبر آگئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو سعودی عرب نے اہم اعزاز سے نواز دیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

گھریلو حالات سے دلبرداشتہ خاتون خاتون کاایسااقدام جس سے علاقہ میں کہرام مچ گیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

لکھ کردیتاہوں جولائی میں حکومت کاخاتمہ ہوجائے گااگر۔۔۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بڑادعویٰ کردیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

تحریک انصاف میں کس کے کہنے پرشامل ہوئی ،ڈاکٹریاسمین راشد نے بڑے راز سے پردہ اٹھادیا

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

بڑی عید سے قبل ملازمین اور پنشنرز کیلئے بڑی خوشخبری

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

جن بیٹیوں کو ساری عمر پالا انہوں نے ہی بے گھر کر ڈالا ، ایک ماں کی دل دکھا دینے والی داستان

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

میں اور عمران خان ساتھ بیٹھ کر چائے پیتے ہیں ۔۔ رات ہی نہیں دن میں بھی خوابوں میں عمران خان کو دیکھنے والی یہ لڑکی کون ہے؟

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سوناایک مرتبہ پھرسستاہوگیا،فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوگئی ،جان کرخوش ہوجائیں گے

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں

سپرٹیکس کے نفاذ کے بعدکپتان کاحکومت کےخلاف بڑااعلان ۔۔۔2جولائی کوکیاہونیوالاہے ،تفصیلات جانیں اس خبرمیں