11:15 am
سانحہ سیالکوٹ ، سری لنکن منیجر کے بھائی نے پاکستان بارے ایسا بیان دیدیا کہ عوام کی آنکھیں نم ہو گئیں 

سیالکوٹ/ کولمبو (مانیٹرنگ ڈیسک )  فیکٹری ملازمین کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کے بھائی کمالا سری نتاشا کمارا کا کہنا ہے کہ وہ تحقیقات سے مطمئن ہیں، انہیں پاکستان پسند ہے اور اب بھی ان کے  پاکستان کے بارے میں خیالات اچھے ہیں
حکومت ایسے اقدامات کرے کہ ایسا مزید کوئی واقعہ رونما نہ ہو۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کمالا سری نتاشا کمارا نے کہا کہ ان کے گھر والے اب تک ہونے والی تحقیقات سے مطمئن ہیں، پاکستانی حکومت کی تحقیقات درست سمت میں ہیں، وزیر اعظم سنجیدگی سے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، پاکستان حکومت سے گزارش ہے کہ بھائی کے بچوں کیلئے کچھ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بھائی ہنس مکھ ، انجینئر اور فیملی میں سب سے چھوٹا تھا، وہ ہمیشہ پاکستان کی تعریف کرتا تھا ، اس  نے کبھی پاکستان سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی۔ پریانتھا کمارا کے بھائی کا کہنا تھا کہ ان کے بھائی کی والدہ سے ہر ہفتے ضرور بات ہوتی تھی، والدہ کو ابھی بھائی کے انتقال سے متعلق  نہیں بتایا ، ان کی اہلیہ صدمے میں ہیں۔ پیر تک میت سری لنکا پہنچ جائے گی جو منگل کو حوالے ہوگی اور اس کے بعد آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا ایک بھائی کراچی میں ملازمت کرتا ہے اور وہ ابھی بھی کراچی میں موجود ہے، ہمیں پاکستان پسند ہے، ایسا واقعہ کہیں بھی ہوسکتا ہے۔ پاکستان کے بارے میں ہمارے خیالات اب بھی اچھے ہیں۔ وہ خود بھی فیصل آباد میں ملازمت کرتے تھے، پاکستانی لوگ بہت ملنسار ہیں، وہ بہت سے ممالک میں رہے، ہر جگہ اچھے اور برے لوگ ہوتے ہیں، پاکستانی حکومت ایسے اقدامات کرے کہ مزید ایسے واقعات نہ ہوں۔

تازہ ترین خبریں

آئی فون نے برف میں پھنس جانے والے ایک شخص کی زندگی بچالی

والدہ کی بیماری میں مدد کرنے پر جڑواں بہنوں نے ایک ہی لڑکے سے شادی کرلی

کیا آپ کو معلوم ہے یہ کریم بالوں کے لئے ہوتی ہے؟ اگر آپ بھی اسے اب تک ہونٹوں یا جسم میں لگانے کے لئے استعمال کرتے ہیں

کسی کو دیکھ کر اپنا کھیل تبدیل نہیں کرسکتے، ہمارا ریکارڈ ۔۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد یوسف نے بڑی بات کہہ دی

حکمران تھے مگر بیٹی کی فیس لیٹ جمع کراتے تھے ۔۔ 2 مشہور سیاست دانوں کی اپنے بچوں سے محبت

بارش کب ہو گی ؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کردی

خبردار،شہری ہوشیار رہیں،خطرے کی گھٹنی بج گئی  

کراچی پولیس نے اپنی کارکردگی دکھانے کے لیے کون سا کام کرناشروع کردیا،جان کرآپ کے ہوش اڑ جائیں گے

پی پی رہنما نے بھی ملک کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

اعظم سواتی کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنماء کی گرفتاری کاخدشہ ،وجہ کیابنی ؟تفصیلات جانیں اس خبرمیں

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کی اہم وکٹ اڑا دی 

قمر باجوہ کے ریٹائر ہوتے ہی پی ٹی آئی  والوں نے کیاکیا،وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ کاایسابیان جس سے کھلاڑی غصے سے لال پیلےہوگئے

پنجاب باقی صوبوں پربازی لے گیا،سود لینے کی کتنے سال کی سزامقررکردی ،جانیں

یوسف رضا گیلانی نے عمران خان کا مطالبہ تسلیم کرنے سے انکار کردیا