08:19 pm
ایم کیو ایم وفد کی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات،سندھ کا بلدیاتی نظام مسترد

ایم کیو ایم وفد کی ن لیگی رہنماؤں سے ملاقات،سندھ کا بلدیاتی نظام مسترد

08:19 pm

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم)کے وفد نے کراچی میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
جبکہ سندھ کے نئے بلدیاتی نظام کو مسترد کرتے ہوئے ن لیگ اور ایم کیو ایم نے سڑکوں پر آنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان نے کہا کہ ہر سطح پر احتجاج کریں گے ضرورت پڑی تو اسمبلی میں بھی احتجاج کریں گے، نئے بلدیاتی نظام میں میئر کو اختیارات نہیں دیئے گئے،پی ٹی آئی سے مایوس ضرور ہیں ،اپنےتحفظات کااظہارکرتےرہتےہیں،حکومت کےاتحادی ہیں جب وقت آئےگا تو الگ ہوجائیں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی نظام سےمتعلق بل پر کوئی مشاورت نہیں کی، سندھ حکومت نے اسمبلی میں جعلی اورجھوٹی اکثریت سے بل پاس کرایا، سندھ حکومت نے مقامی حکومت سے اختیارات چھین لیے ، بلدیات کےتمام اختیارات سندھ حکومت اپنےپاس رکھنا چاہتی ہے ،سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کو معطل کردیا اورمختلف پارٹیوں سے مشاورت کررہےہیں،بل کےخلاف ضرورت پڑی تو سڑکوں پر بھی نکلیں گے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ سندھ میں جو فنڈ آتےہیں نہ وہ پیسہ کراچی میں لگ رہا ہے نہ ہی اندرون سندھ میں لگ رہا ہے،سندھ میں فنڈز کی تقسیم این ایف سی کی بنیاد پر ہونی چاہیے، ن لیگ حکومت میں فیڈرل ٹیکس ریونیو ڈبل ہوا تو صوبے کو زیادہ پیسہ ملا ، سندھ میں پیسہ کہاں لگ رہا ہے کہاں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اختیارات پر حملہ کیا ہے، مزید اختیارات ختم کردئیے ہیں ، پیپلز پارٹی شہریوں کے حقوق پر حملے جاری رکھی ہوئی ہے، پیپلز پارٹی کا وفاق میں اور صوبے میں الگ الگ چہرہ ہے، وفاق میں یہ فیڈریشن کی بات کرتے ہیں صوبے میں یہ حقوق سلب کرتے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی والےہمارے دشمن نہیں ہیں۔

تازہ ترین خبریں

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

انتخابی شیڈول الیکشن سے 54 روز پہلے جاری ہو گا: چیف الیکشن کمشنر

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 30 ارب ڈالر کے کلائمیٹ فنڈ کے قیام کا اعلان

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

آئندہ سال 30 جون تک پاکستان پر قرض کا بوجھ 820 کھرب روپے ہوجائیگا: آئی ایم ایف

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

’’ایکس‘‘ٹوئٹر عالمی فضلے کا گٹر،میئر پیرس کا اکاؤنٹ ختم کرنے کا اعلان

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

چیف جسٹس نے اپنے استعمال کی دو لگژری سرکاری گاڑیاں واپس کردیں

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

پٹرول اورڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان

جیل ٹرائل  حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے  درخواست دائرکردی

جیل ٹرائل حکم نامے کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دائرکردی

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

نئی حلقہ بندیاں، الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی 6 نشستیں کم کردیں

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل  میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سائفر کیس، نوٹیفکیشن پیش، اب اڈیالہ جیل میں ٹرائل ہو گا،سماعت ملتوی

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

سابق وفاقی وزیرشیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

اسرائیل کاعارضی جنگ بندی ختم کرنیکا اعلان

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

سائفر کیس ، نوٹیفکیشن آیاتو ور نا ملز مان کو پیش کرنیکا حکم دیں گے،جج ابوالحسنات

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

تھر ڈ پارٹی ایکٹ منسوخی بل آزادکشمیراسمبلی میں پیش ، این ٹی ایس ، پی ایس سی سسٹم ختم ہونے کا امکان

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع

آزاد کشمیر میں حکومتی اقدامات کیخلاف ایک بار پھر بل جلائو تحریک شروع