08:22 pm
سانحہ سیالکوٹ : وزیر اعظم عمران خان نے کس پاکستانی کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر دیا ؟ جانیں 

سانحہ سیالکوٹ : وزیر اعظم عمران خان نے کس پاکستانی کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کر دیا ؟ جانیں 

08:22 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کی گارمنٹ فیکٹری میں ہجوم کے ہاتھوں قت ل
اور جلائے گئے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے پاکستانی شہری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بہادری کے اس مظاہرے پر انہیں تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔ اتوار کے روز سیالکوٹ واقعہ سے متعلق ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’قوم کی طرف سے میں ملک عدنان کی جرات اور بہادری پر انہیں سلام ہے۔ جنہوں نے پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی پوری کوشش کی اور ایسا کرتے ہوئے اپنی جان کی پرواہ بھی نہیں کی۔‘ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے اعلان کیا کہ انہیں (ملک عدنان) تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔تین دسمبر کو پاکستان کے شہر سیالکوٹ کی ایک گارمنٹ فیکٹری کے جنرل منیجر سری لنکن شہری کو مشتعل ہجوم نے گستاخی کا ملزم قرار دے کر پہلے قتل اور پھر لاش کو جلاد دیا تھا۔ ’لاش کل (پیر کو) کولمبو بھیجی جائے گی‘ پنجاب حکومت کے ترجمان نے اتوار کو میڈیا کو بتایا کہ ہجوم کے ہاتھوں سیالکوٹ میں قتل ہونے والے سری لنکن شہری کی میت کل پیر کو صبح دس بجے پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے کولمبو بھجوائی جائے گی۔ اسلام آباد اور کولمبو میں دونوں ممالک کے ہائی کمشنز کے حکام نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔ اتوار کے روز سری لنکا کی وزارت خارجہ کے ترجمان سوگیشوارا گنرتنے نے عرب نیوز کو بتایا کہ ہم کولمبو میں پاکستانی ہائی کمشن کی مدد سے پریانتھا کمارا کی میت لانے کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ’کولمبو ایئرپورٹ پر مرنے والے کے قریبی رشتہ دار میت وصول کریں گے۔‘ کولمبو میں پاکستانی ہائی کمشن کی پریس آفسیر کلثوم جیلانی نے میڈیا کو بتایا کہ کمارا کی میت چھ دسمبر کو خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لائی جائے گی۔ اسلام آباد میں سری لنکا کے قونصلر ایڈمنسٹریشن کیمیرا مناسنگھے کے مطابق کمارا کے خاندان والے میت لینے پاکستان نہیں جائیں گے بلکہ یہ معاملات لنکن ہائی کمشن دیکھ رہا ہے۔ قبل ازیں سنیچر کو سیالکوٹ میں مقامی تھانے کے ایس ایچ او کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد کارروائی کرتے ہوئے سیالکوٹ پولیس نے 200 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اتوار کے روز پنجاب پولیس کے آفیشل ہینڈل سے جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا تھا کہ گرفتار کیے گئے افراد میں واقعے کی مرکزی ملزمان بھی شامل ہیں۔


تازہ ترین خبریں

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

ہزاروں لوگوں نے رجسٹریشن کرائی،ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں، فواد چوہدری

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہیں،بار بار انتخابات سے ملک انتشار کا شکار ہوگا،خواجہ سعد رفیق

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف

ترکی ،شام تباہ کن زلزلے سے ہونے والی ہلاکتیں اور مناظر دماغ کو سن کر رہے ہیں، شہباز شریف