10:42 am
’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

’این اے 133 ضمنی انتخاب، تحریک انصاف آؤٹ ہو کر بھی الیکشن جیت گئی‘

10:42 am

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے دعوی ٰکیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی،ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا
اور پولنگ سٹیشن سنسان پڑے رہے، عوام نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دے کر ثابت کردیا کہ ان کا یقین پاکستان تحریک انصاف پر ہی ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نےحلقہ این اے 133 ضمنی انتخاب کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کرتے ہوئےکہا کہ آج ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم رہا اور پولنگ سٹیشن سنسان پڑے رہے۔انہوں نے ٹرن آؤٹ کی کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کو ووٹ نہ دے کر ثابت کردیا کہ ان کا یقین پاکستان تحریک انصاف پر ہی ہے، اپوزیشن اب ووٹ کو ترسے گی کیونکہ عوام نے انہیں ہری جھنڈی دکھا دی ہے، ایسا ٹرن آؤٹ ثابت کرتا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف آئند الیکشن میں کلین سویپ کرے گی۔حسان خاور نے کہا کہ جو اپوزیشن ووٹر کو گھروں سےنہ نکال سکی وہ احتجاج کیلئے کیسے نکالے گی ؟ ٹرن آؤٹ کم رہنے سے ثابت ہوگیا کہ عوام نے ضمنی انتخاب کومستردکردیا، ایسے میں الیکشن کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ پنجاب حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کو میدان سے باہر کرنے پر عوام نےاحتجاجا ووٹ کاسٹ نہیں کئے، ضمنی الیکشن سےعوام کی لاتعلقی اپوزیشن کی سیاست میں آخری کیل ہے، اپوزیشن اب بھی ہوش کے ناخن لےاور احتجاج کی سیاست سے باز آجائے، پی ٹی آئی ضمنی انتخاب سے آؤٹ ہوکر بھی الیکشن جیت گئی ہے۔
 


تازہ ترین خبریں

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

فیس بک پر گاڑی برائے فروخت کے اشتہار نے پاکستانی پولیس افسر کی زندگی چھین لی

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

سپیکر میری مانیں تو اپوزیشن لیڈر بدل لیں ، فواد چوہدری کا پرویز اشرف کو مشورہ

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

ساڑھے 5 سال بعد سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی اپیلیں سماعت کیلئے مقرر

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

آل پارٹیز کانفرنس کیلئے حکومتی سنجیدگی حیران کن ، شاہ محمود قریشی

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

ضمنی الیکشن،چوہدری نثار کا اپنے بیٹےتیمور علی خان کو میدان میں اتار نے کا فیصلہ

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

میگا ایونٹ میں شریک ٹیموں ،آفیشلز کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ مل گیا،غیر ملکی کمنٹیٹرز ، مبصرین وی آئی پی قرار

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کے گریبان پرہاتھ ڈالیں گے، شاہدخاقان عباسی کی دھمکی

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے شوہر عادل درانی گرفتار

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ،  43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، 43پی ٹی آئی ا یم این ایز کے استعفےمنظور کرنے کا حکم معطل

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، اموات آٹھ ہزار کے قریب ، بارش کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

آئی ایم ایف اور پی ڈی ایم حکمرانوں نے پاکستانی عوام کے حقوق پامال کرنے کی تیاری کرلی، ہیومن رائٹس واچ کا انکشاف

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان سے یومیہ 50لاکھ ڈالر افغانستان سمگل، بلوم برگ نے حکومتی کارکردگی کا پول کھول دیا

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

وزیراعظم شہبازشریف کا دورہ ترکیہ ملتوی

سائنسدان2 ہزار  سال پرانی  نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے

سائنسدان2 ہزار سال پرانی نباتی خاتون کا چہربنانے میں کامیاب ہوگئے