07:02 pm
سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو بڑی خوشخبری سنا دی

سپریم کورٹ نے شریف خاندان کو بڑی خوشخبری سنا دی

07:02 pm

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)  شریف خاندان کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے کلثوم نواز اور شہباز شریف کے اضافی ویلتھ ٹیکس سے
متعلق ایف بی آر کی اپیلیں خارج کردی۔ عدالت کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز اور شہباز شریف نے 1994ء سے 1998ء تک ویلتھ ٹیکس جمع کروایا، ایف بی آر نے اضافی ویلتھ ٹیکس کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔ اضافی ویلتھ ٹیکس کیلئے ڈیمانڈ نوٹس کا دیا جانا ضروری ہے، لیکن ایف بی آر کلثوم نواز اور شہباز شریف کو ڈیمانڈ نوٹس بھجوانا ثابت نہ کر سکا، اضافی واجبات کے نوٹس بھی ویلتھ ٹیکس جمع کروانے کے بعد بھیجے گئے۔ یاد رہے کہ شریف خاندان نے ایف بی آر نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے تھے۔ خیال رہے کہ جنوری 2021ء میں جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اس کیس کی سماعت کی تھی۔ ایف بی آر کے وکیل نے بتایا کہ شریف خاندان نے ویلتھ ٹیکس کی ادائیگی تاخیر سے کی،تاخیر سے ٹیکس ادائیگی پر ایڈیشنل ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا،لیکن شریف خاندان نے ایڈیشنل ٹیکس کا نوٹس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،جسٹس عمر عطابندیال نے سوال اٹھایا کہ کیاشریف خاندان نے ٹیکس ریفنڈ کی درخواست دی تھی ،جسٹس سجاد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے ٹیکس نوٹس 1997ء میں دیا،ایڈیشنل ٹیکس کو نوٹس 2002ء میں دیا گیا،ایف بی آر 5 سال تک کیوں بیٹھا رہا،جسٹس منیب اخترنے سوال اٹھایا کہ ویلتھ ٹیکس کیخلاف شریف خاندان کی اپیلوں پر کیا فیصلہ ہوا،ہو سکتا ہے ویلتھ ٹیکس کیخلاف اپیلیں ٹیکس اپیلیٹ اتھارٹی نے منظور کر لی ہو،لاہور ہائیکورٹ میں رٹ تو ایڈیشنل ٹیکس پر دائر کی گئی تھی،اس پر وکیل نے موقف اپنایا کہ ایف بی آر سے نئی ہدایات لینے کے لیے وقت دیا جائے، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔ سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے ویلتھ ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایف بی آر کے وکیل کوہدایت کی ہے کہ وہ ادارے ایف بی آر سے نئی ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کریں کہ ویلتھ ٹیکس کے خلاف شریف خاندان کی اپیلوں پر کیافیصلہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چیف الیکشن کمشنر سے قوم سے معافی مانگنے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

اڈیالہ جیل میں قیدی کے قتل سے متعلق جیل حکام کیجانب سے بیان جاری 

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

 وکرم سنگھ پرپاکستان کے لیے جاسوسی کا الزام ، بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

عمران خان اسمبلی پہنچ گئے؟سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز نے تہلکہ مچا دیا ،دیکھیں

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

سی ڈی اے کی جانب سے دارالحکومت میں پانی کی قلت کو پورا کرنے کے لیے کام تیز 

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

بلوچستان اسمبلی، عبدالخالق اچکزئی اسپیکر اور غزالہ گولہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کےسینیٹر ز سینیٹ نشستوں سےمستعفیٰ 

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ کی نشست سے استعفیٰ دے دیا

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

صدر نے منتخب ایم این ایز کی حلف برداری سے چند گھنٹے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا 

  کسی بھی  احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

کسی بھی احتجاج کی اجازت نہیں، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل، سیکیورٹی الرٹ جاری

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے الیکشن کا شیڈول تبدیل، کب ہو گا ؟ دیکھیں خبر میں

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

 جعلی مشروبات تیارکرنے والی مشہور برانڈ کی فیکٹری پر چھاپہ،خوفناک انکشافات

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

58 فیصد پاکستانیوں کیجانب سے 8 فروری کا  پولنگ کاعمل کو شفاف قرار، سروے رپورٹ دیکھیں

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا 

پاور ڈویژن نے بجلی ترسیل کیلئے ترکی کا ماڈل اپنانے کا فیصلہ کر لیا