12:10 pm
پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس۔۔؟ عوامی خواہشات کی ترجمانی کر دی گئی

12:10 pm

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ نااہل سرکار نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے۔
پٹرولیم قیمتوں میں 3 روپے کے اضافے سے مہنگائی کی شرح بڑھ جائے گی ، بدترین مہنگائی کے باوجود قیمتوں میں اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے ، پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی مہنگی ہونے سے گھریلو صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہوگا ، مہنگائی ، آٹا اور چینی بحران کے حل کے لیے نااہل سرکار کا خاتمہ ضروری ہے ، معاشی بحران کا خاتمہ نااہلوں کے بس کی بات نہیں ہے ، صرف بلاول بھٹو زرداری ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے ، بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کا معاشی قتل ہے ، اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں 4 روپے سے زائد اضافے کے بعد اب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ درحقیقت عوام کا معاشی قتل ہے ، گیس اور بجلی کے بعد اب پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پر ڈاکا ہے ، ریاستِ مدینہ کا دعویٰ کرنے والے حکمراں کو خبر ہو کہ قیمتوں میں اضافے کے اثرات براہ راست عوام پر پڑیں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے اور اب پاکستان سے متعلق تمام فیصلے بیرون ملک میں ہورہے ہیں ، پیٹرول مہنگا، بجلی مہنگی، گیس مہنگی، عوام کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور اب پاکستان پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ عوام کو اسی مہنگائی اور معاشی بحران سے نجات دلانے کے لیے ہے ، اگر مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ چاہیے تو عمران خان کی حکومت سے نجات ضروری ہے جس کے لیے عوام 27 فروری کو اسلام آباد کے لیے نکلیں گے اور مہنگائی کے ذمہ دار وزیراعظم سے حساب لیں گے۔خیال رہے کہ حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے ، پٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے ہوگئی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل 144 روپے 62 پیسے فی لٹر کا ہوگیا ، اسی طرح مٹی کا تیل بھی 3 روپے مہنگا کیا گیا ہے اور اضافے کے بعد نئی 116 روپے 48 پیسے مقرر کی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل تین روپے 33 پیسے اضافے کے بعد 114 روپے 54 پیسے کا ہوگیا۔
Petrol Prices in Pakistan
Petrol News
Petrol Prices
Business news in urdu
 

تازہ ترین خبریں

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

بطورگورنر پنجاب عہدے سے برطرفی کیخلاف درخواست، اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

آئندہ دو روز موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

ہنگامہ خیز واپسی، عامر لیاقت نے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد نئی ویڈیو جاری کر دی، حیران کن دعویٰ کر دیا

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

10کلو آٹے کا تھیلا کتنے سو روپے کا ملے گا؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

رواں سال کی پہلی پری مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع، کن کن شہروں میں بارش ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

لندن سے راتوں رات پاکستان آمد، ن لیگی کارکنان مین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی