11:02 am
مری اور گلیات جانے کاارادہ ترک کر دیں، تین دن مسلسل شدید برفباری کی پیشنگوئی،ایڈوائزری جاری کر دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شدید برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، 3 دن کیلئے مری اور گلیات جانے سے گریز کی ایڈوائزری جاری ، مغربی اور بالائی علاقوں میں موسم بتدریج خراب رہنے کا امکان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور
شمالی بلوچستان میں برفباری اور بارش کی پیش گوئی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے مری اور گلیات کا رخ کرنے والے تمام سیاحوں کو 18 سے 20 جنوری تک مختلف پہاڑی مقامات کا دورہ کرنے سے گریز کرنے کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کر دی۔جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منگل 18 جنوری سے مری میں برفباری جبکہ ملک کے دیگر کئی علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔ جاری ایڈوائزری کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 18 جنوری سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں موسم بتدریج خراب رہنے کا امکان ہے اور یہ صورتحال 20 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔اس دوران ہلکی، درمیانی اور شدید درجے کی بارش اور برفباری سے مری میں سڑکوں کی بندش کا خدشہ ہو سکتا ہے۔اس صورتحال میں موٹروے پولیس نے سیاحوں کو تلقین کی ہے کہ منگل سے جمعرات تک مری اور گلیات جانے سے گریزکریں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان میں بھی برفباری اور بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری کا امکان ہے مگر یہ حالیہ برفباری جیسی نہیں ہوگی۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پنجاب حکومت نے مری میں سیاحوں کے داخلے پر عائد پابندی مشروط طور پر ختم کر دی گئی تھی۔ حکومت نے مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا