11:48 am
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ۔۔؟ تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ۔۔؟ تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑی خبر آگئی

11:48 am

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے آئے گا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سال میں ایک مرتبہ اضافہ ہوتا ہے، جبکہ مہنگائی سال میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے، عوام پھر کیسے ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کرے، حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کل کے معاشی حالات میں سب سے زیادہ متاثر تنخواہ دار طبقہ ہے، فیکٹری مالکان اپنی چیزوں کی قیمت بڑھا کر منافع کما لیتے ہیں، مالکان اپنے اداروں میں کام کرنے والوں کی تنخواہیں نہیں بڑھاتے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ سال میں صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے، مہنگائی مہینے میں دو مرتبہ بڑھ جاتی ہے تو پھر وہ کیسے اس ہوشربا مہنگائی کا مقابلہ کریں گے؟ آئندہ انقلاب تنخواہ دار طبقے کے ذریعے ہی آئے گا۔چودھری شجاعت نے کہا کہ ہر لیڈر حکومت میں آنے سے پہلے مہنگائی کا شور مچاتا ہے، آج تک کسی نے یہ نہیں بتایا کہ معاشی مسائل کا حل کیسے نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو مل کر مسائل کا حل نکالنا چاہیے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔حکومت مہنگائی کے اثرات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، عوام کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیرِاعظم عمران خان نے پشاور میں خیبر پختونخوا کے اراکینِ قومی وصوبائی اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انضمام شدہ اضلاع کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت نے انضمام شدہ اضلاع کے سالانہ بجٹ رواں سال 54ارب کیا، تعلیمی سہولیات میں بہتری فلاحی ریاست کے قیام کے وعدے کی تکمیل کا سنگِ میل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی میں اضافہ ہوا، حکومت مہنگائی کے اثرات کو لوگوں تک پہنچنے سے روکنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت میں اضافہ ہوا ہے، حکومت خیبرپختونخوا میں سیاحتی مقامات کی نشاندہی کر چکی، جلد سیاحتی مقامات کی ترقی کیلئے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا