12:57 pm
آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع۔۔؟ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کھل کر مخالفت کر دی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما شاہد خاقان عباسی نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع قانون کی مخالفت کر دی۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع سے متعلق قانون میں تبدیلی درست نہیں۔انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ
فوج کی عزت کی خاطر توسیع کا قانون پاس کرایا مگر یہ قانون واپس ہو گا۔آرمی چیف کی توسیع سے متعل قانون نہ صرف ہم واپس لیں گے بلکہ فوج کا ادارہ بھی اسے واپس کروائے گا۔( نومبر2019 میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی گئی تھی۔ جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید تین سال کے لیے آرمی چیف کے عہدے پر مقرر کیا گیا ۔جنرل قمر جاوید باجوہ 29 نومبر 2019ء کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہو رہے تھے لیکن ان کی مدت ملازمت میں مزید تین سال کی توسیع کر دی گئی تھی جس کے تحت جنرل قمر جاوید باجوہ نومبر 2022ء تک چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں غیر آئینی مداخلت کے اثرات نظر آتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے مداخلت کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بے ساکھیاں ہٹیں گی تو ہی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی بجٹ میں حکومتی اتحادیوں نے مشکل سے ووٹ دیا۔بحث نہیں کریں گے تو پارلیمنٹ کا نظام مفلوج ہو جاتا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مارچ کے حوالے سے پیپلز پارٹی سے رابطہ نہیں ہوا۔ضمنی بجٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ضمنی بجٹ حکومتی اتحادیوں نے مشکل سے ووٹ دیا ہے۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

معروف اداکارہ اشنا شاہ نے  خواتین کو مردوں سے دوستی کیلئےقیمتی مشورہ دیدیا

پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن میں 55 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بےضابطگیوں کا انکشاف

شاہ محمود قریشی کی نظربندی غیر قانونی قرار،رہا کرنے کا حکم

ریزور چارارب ڈالر رہ گئے،حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈ توڑدیئے، شیخ رشید

وزارت منصوبہ بندی کی قومی اقتصادی کونسل کیلئے اہم تجاویز تیار ،وزیراعظم کو پیش کرنے کا فیصلہ

توڑپھوڑ کیس ، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی ضمانت میں10 جون تک توسیع

کنٹینر جلانے کا معاملہ ، میاں محمود الرشید کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا

زلزلہ یا قدرتی آفات ،ہنگامی صورتحال میں جاپان شہریوں کو خوراک مفت فراہم  کرے گا

پی ٹی آئی کا 9 مئی کوریاست پر حملہ تھا،انسانی حقوق پر واویلا گمراہ کن ، شہبازشریف

ٹویوٹا، اسوزو اور فورڈ  کو بڑا چیلنج،کیا کمپنی نے  پک اپ ٹرک متعارف کرانے کا اعلان کردیا

وزیر اعظم شہبازشریف سے  مولانا فضل الرحمان کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پرگفتگو

جہانگیر ترین سے  کوئی تعلق نہیں، فواد چوہدری  سے  رابطوں میں ہوں، اسد عمر

جناح ہائوس حملہ کیس میں اہم پیشرفت،ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمے سے ڈسچارج کردیاگیا

پرویز الٰہی کو اربوں روپے کی کرپشن پر گرفتارکیا،میاں جاوید لطیف