04:08 pm
ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

ن لیگ عبوری سیٹ اپ کا حصہ بنے گی یا نہیں؟ سینئر لیگی رہنما نے واضح اعلان کر دیا

04:08 pm

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے موجودہ حکومت کے تسلسل کے لیےعبوری سیٹ اپ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے۔انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبوری سیٹ اپ کے گیم کا حصہ نہیں بنیں گے جو ٹرم پوری کرنے کے لئے ہو۔جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ن لیگ 
انتخابات کے لیے بننے والے عبوری سیٹ اپ کو سپورٹ کرے گی مگر حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہی ہو گا۔ہم صرف ایسی نگران حکومت چاہتے ہیں جو الیکشن کروائے،اگر ہم بھی ایسی گیم کا حصہ بن گئے تو لوگ ہمیں برا کہیں گے، ہر پارٹی رہنما کو اپنا موقف پیش کرنے کا حق ہے،سر سے ہاتھ ہٹنا چاہئیے، سب سامنے آ جائے گا۔دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیئگ ن کے قائد نواز شریف عبوری وزیراعظم کیلئے 4 ن لیگی رہنماؤں کے نام دیکھ کر ناراض ہوگئے ، سابق وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ عبوری سیٹ اپ نہیں شفاف اور فوری نئے انتخابات چاہیئں ، ہم کیوں کسی سے محض اس نظام کے لیے ٹکٹ کے وعدے کریں۔اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے جن 4 ن لیگی رہنماؤں کا ذکر کیا ، ان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ عبوری وزیر اعظم کے منصب کے لیے امیدوار تھے تاہم ن لیگ کے صدر شہباز شریف کی مرضی سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو عبوری سیٹ اپ پر منانے کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں کیوں کہ عبوری وزیر اعظم کے لیے مسلم لیگ ن کے 4 امیدواروں کے نام دیکھ کر نواز شریف نے ناراضگی کا اظہار کیا۔سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ان 4 میں سے ایک رہنما چند روز پہلے نواز شریف سے ملنے گئے تو انہوں نے عبوری وزیراعظم کے لیے اپنا نام سب سے اوپر لکھا ہوا تھا جب کہ باقی 3 میں سے ایک سینٹرل پنجاب ، دوسرا پوٹھوہار اور تیسرے امیدوار کا تعلق کراچی سے تھا ، پوٹھوہار سے امیدوار نے خود خواہش ظاہر نہیں کی بلکہ انہیں نامزد کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

میری خواہش ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیا جائے اور اسی سیل میں رکھا جائے جہاں مجھے رکھا گیا تھا،وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

شیریں مزاری کی گرفتاری، پی ٹی آئی نےملک گیر احتجاج کی کال دیدی

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

پی ٹی آئی کی خاتون رہنما شیریں مزاری کو گرفتار کر لیا گیا

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

منی لانڈنگ کیس کی سماعت، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ عدالت میں پیش 

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کو نااہل قرار دے دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

پنجاب حکومت کو بڑا جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنا دیا

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

بلاول بھٹو زرداری کا عمران خان کے دورہ روس کا دفاع

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

سپریم کورٹ نے پراسیکیوشن کو ہائی پروفائل کیسز واپس لینے سے روک دیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

آپ کی شکل اچھی ہو تو آپ کے مرد ساتھی ۔۔۔پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زرتاج گل کا معنی خیز بیان آگیا

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حکومت قائم رہے گی یا اسمبلیاں تحلیل ہوں گی؟ اگلے دو دن انتہائی اہم قرار۔۔وزیراعظم شہباز شریف کو کس کی یقین دہانی کا انتظار ہے؟

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟  حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

حمزہ شہباز عہدے پر برقرار رہیں گے یا نہیں؟ حکومتی اتحادیوں نے فیصلہ سنا دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط  کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجونےتحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والے ارکان کیخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا اعلان کر دیا

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

عمران خان سے متعلق ہوشربا انکشافات، فرح گوگی اور مانیکاخاندان کے پول کھول کر رکھ دیئے

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کو بڑا جھٹکا دیدیا