10:10 am
سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر، حکومت نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی

سرکاری ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر 55 سال مقرر، حکومت نے نئی پنشن اسکیم کی منظوری دیدی

10:10 am

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کابینہ نے نئی پینشن اسکیم کی منظوری دیدی ،اب نئے رولز کے تحت سرکاری ملازم 25 سال بعد یا 55 سال عمر کے بعد ریٹائر ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے سرکاری ملازمین کے ریٹائرمنٹ اورپنشن کے قوانین میں تبدیلی،سی پی ایل سی کے لیے قواعد جبکہ رینجرکے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اختیارات میں 90 دن کی توسیع کی
منظوری دے دی۔ صوبائی کابینہ نے صوبے کے 9 مختلف میگا ترقیاتی منصوبوں کے لیےلیے 58ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔صوبائی کابینہ کا اجلاس وزیراعلی ہائوس میں وزیراعلی سندھسید مراد علی شاہ کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں اہم فیصلے کیے گئے،اجلاس میں تمام صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، اے سی ایس ہوم، چیئرمین پی اینڈ ڈی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ صوبائی کابینہ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی یی پی)کے منصوبوں کے فنانس کو بہتر اور موثر طریقے سے چلانے کے لیے9 مختلف منصوبوں کے بقایاجات ادا کرنےکے لیے 58 بلین روپے کی منظوری دی۔ 9 منصوبوں کے لیے منظور کیے گئے فنڈز میں ملیر ایکسپریس وے کے لیے 13.1 ارب روپے، نبی سر ۔وجیہر واٹر ورکس کے لیے 19.2 ارب روپے، دریائے سندھ پرگھوٹکی ۔ کندھ کوٹ پل کے لیے 6.73ارب روپے ، ماڑی پور ایکسپریس وے کیلئے 4.3ارب روپے ، کورنگی لنک روڈ کے لیے 5 ارب روپے ، کراچی حب واٹر کینال کے لیے 7.3 ارب روپے ، کراچی ٹھٹھہ کیریج وے کیلئے 862ملین روپے ، چلڈرن ہسپتال نارتھ کراچی کے لیے 440 ملین روپے اور ریجنل بلڈ سینٹرز کے لیے 830 ملین روپے شامل ہیں۔ پی پی پی یونٹ ان فنڈز کو پراجیکٹس کی ڈیٹ سروسنگ کے لیے استعمال کرے گا۔وزیراعلی سندھ نے پی پی پی یونٹ کو ہدایت کی کہ وہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتارکو تیز کرے تاکہ انہیں بروقت مکمل جاسکے۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ نیب نے کشمور اور نوشہروفیروز کے اضلاع میں 67, 846.94 ٹن گندم کی کمی کو ظاہر کیا تھا لیکن جب اس کمی کی تصدیق کی گئی تو یہ 21, 409.71 ٹن پائی گئی اور 33, 917.41 ٹن گندم دستیاب تھی لیکن اسے نیب کی کسٹڈی میں ڈکلیئر کیا گیا۔ محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ انہوں نے نیب حکام سے بات کی ہے اور انہیں بتایا ہے کہ اگر دستیاب اسٹاک نہیں اٹھایاگیا تو ایک ارب روپے مالیت کا اناج ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ نیب حکام نے محکمہ خوراک کو بتایا کہ انہوں نے انہیں گندم لے جانے سے نہیں روکا۔ کابینہ نے محکمہ خوراک کو ہدایت کی کہ وہ اسٹاک اٹھائے اور پالیسی کے مطابق اسے جاری کرنا شروع کریں۔ این آئی سی وی ڈی: محکمہ صحت نے کابینہ کو بتایا کہنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی)/ کو گزشتہ تین سالوں 18-2017، 19-2018 اور 20-2019کے دوران کم ادائیگی کی گئی اور انہیں مختص رقم سے کم فنڈز جاری کیے گئے ۔ لہذا NICVD پر 7.4 بلین روپے کے واجبات ہوگئے ۔ کابینہ نے فوری طور پر 4 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی اور باقی رقم این آئی سی وی ڈی کو بعد میں فراہم کی جائے گی۔

pakistan news in urdu 

تازہ ترین خبریں

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

تمام سرکاری سکولوں میں چھٹیاں دے دی گئیں

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

گرد آلود طوفان ، سرکاری دفاتر اور سکولوں میں چھٹیاں دیدی گئیں، ائیرپورٹس بھی پروازوں کیلئے بند

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالربے قابو ، روپے کی درگت بنانے کا سلسلہ جاری ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

عمران خان کو خصوصی سیکیورٹی مل گئی ، سیکیورٹی انچارج کس بڑی شخصیت کو تعینات کیا گیا؟پی ٹی آئی نے تصدیق کر دی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی مداخلت کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کو بڑا جھٹکا دیدیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

راولپنڈی میں کونسے اہم فیصلے ہورہے ہیں، سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کر دیا

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

ملکی سیاست میں بڑی ہلچل ، علیم خان بھی لندن پہنچ گئے ، کس سے ملاقات کر لی ؟ تہلکہ خیز خبر

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

قوم کا ایک ایک پیسہ بچانا حکومت کا فرض ہے،وزیراعظم شہبازشریف 

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

عمران خان کو کنٹرول نہیں کیا جاسکتا تو پھر ہمیں فوری الیکشن میں جانا ہو گا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

وزیراعظم نے آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کا اجلاس بلالیا

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز  نےحیران کن بات کہہ دی

خان صاحب دعا ہے آپ زندہ رہیں اور--- مریم نواز نےحیران کن بات کہہ دی

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

اِدھرکے رہے نہ اُدھرکے،وزیراعلیٰ سندھ نےا یم کیوایم کوبڑاجھٹکادیدیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا

چینی کسی صورت فی کلو 70روپے نہیں دے سکتے،نئی حکومت کوپہلابڑاجھٹکالگ گیا